Thursday , 13 December 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » نتھ: ناک کا خوبصورت چھوٹا زیور
نتھ: ناک کا خوبصورت چھوٹا زیور

نتھ: ناک کا خوبصورت چھوٹا زیور

نتھ، ناک کا زیور ہے اسے چہرے کا زیور بھی کہا جاتا ہے ۔ نتھ پہننے کا رواج آج لڑکیوں میں پہلے سے زیادہ چل پڑا ہے ۔ ناک اور کان چھیدوانے کی رسم بہت ہی قدیم ہے۔ آریائی تہذیب میں اس کا کثرت سے ذکر کیا گیا ہے ۔ شہر کے بہ نسبت دیہی علاقوں کی خواتین اور لڑکیاں ناک چھیدواتی ہیں۔ ناک میں سوراخ کرانے کے بعد اس میں باریک طلائی تار ڈال دیتی ہیں اس تار میں ایک یا دو چھوٹے موتی ہوتے ہیں۔ یہ نازک سا زیور صنف نازک کی شخصیت کا پر تو بنا رہتا ہے ۔ شادی کے وقت دلہن کو نتھ پہنائی جاتی ہے ۔ یہ سائز میں بڑی ہوتی ہے اور خوبصورت اور دلکش بھی ہوتی ہے۔ ماڈرن گھرانوں کی عورتیں بھی نتھ (لونگ) کو پسند کرتی ہیں۔ دلہن کے سنگھار کے لوازمات میں نتھ بھی شامل ہے ۔ نتھ کے بغیر دلہن کا سنگھار ادھورا سمجھا جاتا ہے ۔ نتھ، زیورات میں شامل ہے۔ دلہن کے بھاری بھرکم ملبوسات میں نتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Comments

comments