Thursday , 13 December 2018
بریکنگ نیوز
Home » کھیل » 2014ء میں کھیل کا میدان کون جیتا، کون ہارا؟
2014ء میں کھیل کا میدان کون جیتا، کون ہارا؟

2014ء میں کھیل کا میدان کون جیتا، کون ہارا؟

سال 2014ء ہم سے رخصت ہوگیا ہے۔ اس سال کھیلوں کا سب سے بڑا مقابلہ فٹبال ورلڈ کپ برازیل میں منعقد ہوا جبکہ ایشیائی کھیلوں (انچیون، کوریا) اور دولت مشترکہ کے کھیل (گلاسگو) میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے بہتر مظاہرہ کیا۔ سال بھر کے دوران کھیل کے میدان میں پیش آئے چند اہم واقعات، کامیابیوں اور ناکامیوں کی تفصیلات اس طرح ہیں:
(جنوری) 2 جنوری:رونالڈنہو کو جنوبی امریکہ کا فٹبالر آف دی ایئر کا خطاب دیا گیا
2 جنوری:کورے اینڈرسن (نیوزی لینڈ) نے ونڈے کی تیز رفتار سنچری بناکر پاکستان کے شاہد آفریدی کاریکارڈ توڑا
3 جنوری: سرینا ولیمس نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس کا خطاب جیتا
6 جنوری:آدتیہ جوشی ورلڈ نمبر ون جونیر شٹلر بن گئے
8 جنوری:انڈر 19 ایشیاء کرکٹ کپ میں ہندوستان کی فتح
13 جنوری:نکہت زرین کو تھرڈ نیشن کپ انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل
14 جنوری:کرسٹیانو رونالڈو کو فیفا کا بیالون ڈی او ایوارڈ دیا گیا
15 جنوری:حمبی والکر نے سونی اوپن گولف ٹورنمنٹ جیتا
20 جنوری:ہاکی ورلڈ لیگ کے افتتاحی ٹورنمنٹ کو نیدر لینڈر نے جیت لیا
22 جنوری:مہیش بھوپتی نے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل پریمئیر ٹینس لیگ شروع کی
25 جنوری:چینی کھلاڑی لی نا نے آسٹریلین اوپن جیت لیا
27 جنوری:اسٹا نسلا و اورنکا نے رافل نڈال کو آسٹریلین اوپن میں شکست دی
27 جنوری:آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز 8-1 سے جیت لی

27 جنوری: سائنا نہوال نے سید مودی انٹرنیشنل انڈیا گرینڈ پری خطاب جیتا
(فروری)
2 فروری:ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 ونڈے کی سیریز میں 4-0 سے شکست
3 فروری:کرناٹک نے مہاراشٹرا کو ہرا کر رانجی ٹروفی جیت لی
7 فروری:روس میں سرمائی اولمپکس کا آغاز
8 فروری:ابھینو بندرا نے انٹرشوٹ ٹرافی سیریز میں دوسرا گولڈ میڈل جیتا
8 فروری:سنگا کارا کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی ٹسٹ میاچ میں ایک ٹریپل سنچری اور ایک سنچری بنانے والے دوسرے شخص بن گئے
10 فروری:سرینواسن انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے صدر منتخب
10 فروری:آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ: جسٹس مدگل کمیٹی نے رپورٹ پیش کی
11 فروری:یوراج سنگھ نے کینسر بیداری پروگرام کاآغاز کیا
13 فروری:کرناٹک نے تیسری مرتبہ ایرانی کپ جیت لیا
18 فروری:نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو دو ٹسٹ کی سیریز میں 1-0سے ہرادیا
21 فروری:پی وی سندھو کو بیاڈ منٹن خواتین سنگلز میں 9 واں رینک حاصل ہوا
24 فروری:دہلی ویورائیڈرس نے دوسرا ہاکی انڈیا لیگ کپ جیت لیا
25 فروری:سوم دیو نے اے ٹی پی مینس سنگلز خطاب جیتا
(مارچ) 3 مارچ:روجر فیڈرر نے دوبئی ٹینس چمپئن شپ جیت لی
3 مارچ:جنوبی آفریقہ نے یو اے ای میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا
4 مارچ: اروند بھٹ نے جرمن اوپن گرینڈ پری جیتا
5 مارچ:گرائم اسمتھ (جنوبی افریقہ) کا کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان
10 مارچ:پوجا گھٹکر کو ایشین ایرگن چمپئن شپ میں گولڈ میڈل
10 مارچ:ویراٹ کوہلی کو آئی سی سی رینکنگ (ونڈے بیٹسمین) میں پہلا مقام
15 مارچ:سچن تندولکر کو کرکٹ آف جنریشن کا خطاب
18 مارچ:کرناٹک نے وجئے ہزارے ٹروفی جیت لی
31 مارچ: حنا سدھو کو آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ ایرپسٹل میں سلور میڈل
31 مارچ:انڈو نیشیا کے شٹلر سمن سنتوسو نے ملیشیاء گرینڈ پری جیت لیا
(اپریل) 3 اپریل:ٹیم انڈیا T20 رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچی
7 اپریل:سری لنکا نے پہلی مرتبہ آئی سی سی T20 ورلڈ کپ جیتا
7 اپریل:آسٹریلین خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ جیت لیا
8 اپریل:دھونی کو آئی سی سی T20ورلڈ ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیا
8 اپریل:حنا سدھو کو 10 میٹر ایرپسٹل میں عالمی نمبر ون مقام
8 اپریل:لیوس ہیملٹن نے فارمولہ ون بحرین گرینڈ پری جیت لیا
12 اپریل:نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر گارتھ ہوپکنس کا سبکدوشی کا اعلان
14 اپریل:کینیا کے ولسن کپ سانگ نے لندن میرتھن جیت لی
15 اپریل:مصر کے نورالشربنی نے ہندوستان کی دیپیکا پلیکل کو ہرا کر ٹکساس اوپن اسکوائش فائنل جیت لیا
15 اپریل:بروڈا نے سید مشتاق علی کرکٹ ٹروفی جیتی
16 اپریل:ساوتھ ایشیاء جوڈو چمپئن شپ میں ہندوستان کو 12 میڈلس
16 اپریل:آئی پی ایل 2014 کے شیڈول کا اعلان
21 اپریل:اسٹانسلا و اورنکا نے مونٹے کارلوس ماسٹر ٹینس خطاب جیتا
21 اپریل:جوشنا چناپا نے رچمنڈ اوپن اسکوائش جیتا
22 اپریل:چترا ماگی میراج نے ورلڈ ویمنس اسنوکر کاخطاب لیڈس میں جیتا
24 اپریل:رئیل میڈرڈ نے اسپین کا کوپاڈیل اے فٹبال ٹورنمنٹ جیت لیا
28 اپریل:جاپان میں منعقدہ ورلڈ ٹیبل ٹینس مقابلے چین نے جیت لئے
(مئی) 2 مئی:آئی پی ایل ہندوستان میں منعقد کرنے کا اعلان
5مئی:ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کو ڈبلیو ٹی اے پرتگال اوپن میں ویمنس ڈبلز کاخطاب
6مئی:دیپیکا پلیکل کو اسکوائش میں عالمی نمبر 6 کا مقام
8مئی:وقار یونس پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
9مئی:ڈنینس للی آسٹریلین کوچ کے عہدے سے سبکدوش
12مئی: رافل نڈال نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔ ماریا شارا پووا کو فتح
16مئی:گرینٹ فلاور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
17مئی: پنکج اڈوانی نے سی سی آئی بلیئر ڈس خطاب جیتا
19مئی:سرینا ولیمس اور نووک جو کوچ نے اٹالین اوپن کا خطاب جیتا
20مئی:تیر اندازی ورلڈ کپ میں ہندوستان کو دو میڈلس
22مئی:اسنوکر چمپئن چترا کو ارجن ایوارڈ دےئے جانے کا اعلان
26مئی:دسویں یورپین فٹبال لیگ میں رئیل میڈرڈ کی فتح
27مئی:چین نے بیڈ منٹن کا اوبیر کپ جیت لیا۔
(جون)
2 جون: کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے کنگس الیون پنجاب کو ہراکر آئی پی ایل 2014ء جیت لیا
4 جون: ہاشم آملہ کو جنوبی افریقی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔
7 جون: کرکٹر محمد سمیع کی حسین جہاں سے شادی
9 جون: رافل نڈال نے 9 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب جیت لیا
13 جون: جیتورائے نے میونخ شوٹنگ ورلڈ کپ میں سلور میڈل جیتا
16 جون: نیدرلینڈ نے خواتین ہاکی کا عالمی کپ جیت لیا
16 جون: مرلی کارتک کا کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان
16 جون: آسٹریلیا نے مینس ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا
20 جون: ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 3 ونڈے کی سیریز میں 2-0 سے ہرایا

23 جون: جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولےئرس نے آئی سی سی ونڈے بیٹسمین کی رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا
24 جون: جیتورائے شوٹنگ ورلڈ کپ میں 3 میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔
27 جون: 35 ویں نیشنل گیمس کا کیرالا میں اہتمام
30 جون: سائنا نہوال نے آسٹریلیا اوپن سوپر سیریز کا خطاب جیتا
30 جون: پنکج اڈوانی نے مصر میں ایڈورلڈ اسنوکر خطاب جیتا
(جولائی) 2 جولائی: پسٹل شوٹر جیتورائے کو عالمی نمبر ون مقام حاصل ہوا
7 جولائی: لارڈس کرکٹ گراؤنڈ کے 200 سال مکمل ہونے پر خصوصی میچ کا اہتمام
7 جولائی: نوواک جوکووچ نے روجر فیڈرر کو ہراکر ومبلڈن خطاب جیتا۔ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کیوٹووا نے خواتین سنگلس کا خطاب حاصل کیا
8 جولائی: ثانیہ مرزا کو کیرےئر کا بہترین ڈبلیو ٹی اے ڈبلس میں 5 واں رینک
10 جولائی: فیفا نے نائجیریا کی ٹیم کو عالمی مقابلوں سے خارج کردیا
14 جولائی: جرمنی نے ارجنٹینا کو ہراکر فیفا ورلڈ کپ جیت لیا
21 جولائی: فارمولہ ون جرمن گرینڈ پری مرسیڈیز کے ڈرائیور نیکوروس برگ نے جیتا
25 جولائی: دولت مشترکہ کھیلوں کے پہلے دن ہندوستان کے ویٹ لِفٹر سکھن ڈے اور کے سنجیتا چھانو کو گولڈ میڈل
26 جولائی: ابھینؤ بندرا کو مینس ایر پسٹل میں گولڈ میڈل
28 جولائی: اٹلی کے ونسنزو نیبالی نے سائیکلنگ میں ٹورڈی فرانس جیت لیا
(اگست) 4 اگست: گلاسگو میں دولت مشترکہ کھیلوں کا اختتام، ہندوستان کو 64 میڈلس کے ساتھ پانچواں مقام
11 اگست: ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے کلنچ سیریز میں بنگلہ دیش کو ہرایا
12 اگست: روی چندرن اشون کو آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں پہلا مقام
13 اگست: راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے لئے کوئی نامزدگی نہیں
19 اگست: سری لنکا کے بیٹسمین مہیلا جئے وردھنے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش
19 اگست: روجر فیڈرر نے سنسناٹی اوپن جیت لیا
19 اگست: پٹوڈی ٹرافی میں انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیم انڈیا کو شکست
23 اگست: دوسرے یوتھ اولمپکس میں ہندوستان کے آر وینکٹ راہول کو میڈل
25 اگست: مغربی بنگال میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں فٹبال ٹورنمنٹ کا افتتاح
(ستمبر) یکم ستمبر: جئے پور پنک پینتھرس نے پرو کبڈی لیگ جیت لی
یکم ستمبر: کرولینا مارین ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ جیتنے والی پہلی اسپینی خاتون بن گئی
یکم ستمبر: زمبابوے نے 31 برس میں پہلی مرتبہ ونڈے کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو ہرایا
2 ستمبر: سائنا نہوال نے نئے کوچ کا انتخاب کیا
6 ستمبر: ورلڈ ماسٹرس ویٹ لِفٹنگ چمپئن شپ میں سدھاکر جینت کو گولڈ میڈل
6 ستمبر: 5 ونڈے میاچس کی سیریز میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 3-1 سے ہرایا
6 ستمبر: ثانیہ مرزا اور برازیل کے بونرو سورس کی جوڑی نے امریکی اوپن میں مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیتا
8 ستمبر: سرینا ولیمس نے تیسری مرتبہ یو ایس اوپن جیت لیا، مارن کلک کو مردوں کے سنگلس کا خطاب حاصل ہوا
10 ستمبر: ایشین گیمس کے لئے ہندوستان کے 679 رکنی اسکواڈ کو منظوری
15 ستمبر: امریکہ نے باسکٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا
19 ستمبر: باکسر منوج کمار کو ارجن ایوارڈ کا اعلان
20 ستمبر: 17 ویں ایشیائی کھیلوں کا انچیون (کوریا) میں آغاز
25 ستمبر: مارون اٹاپٹو سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر
27 ستمبر: روی شاستری ورلڈ کپ 2015ء تک ٹیم انڈیا کے ڈائریکٹر مقرر
29 ستمبر: لینڈر پیس اور مارکن ماٹکوسکی نے ملائیشین اوپن ٹینس میں ڈبلس کا خطاب جیتا
(اکتوبر) یکم اکتوبر: باکسر میری کوم نے ایشین گیمس میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا
6 اکتوبر: چینائی سوپر کنگس نے 2014ء چمپئن لیگ T20 ٹورنمنٹ جیت لیا
10 اکتوبر: زمبابوے کے گیند باز پروسپر اُتسیا اور بنگلہ دیش کے سوہاگ غازی پر پابندی
13 اکتوبر: روجر فیڈرر نے شنگھائی ماسٹرس ٹرافی جیت لی
14 اکتوبر: برطانوی ڈرائیور لیوس ہیملٹن نے روسی گرینڈ پری جیت لیا
14 اکتوبر: اجئے جئے رام نے ڈچ اوپن گرینڈ پری بیڈمنٹن ٹورنمنٹ جیت لیا
20 اکتوبر: ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 2-1 سے جیت لی
22 اکتوبر: چیف ہاکی کوچ ٹیری والش سبکدوش
25 اکتوبر: پنکج اڈوانی نے ورلڈ بلےئرڈ پوائنٹ چمپئن شپ جیت لی
27 اکتوبر: ثانیہ مرزا اور کارا بلیک نے سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے ڈبلس خطاب جیتا
30 اکتوبر: سچن اور اسٹیووا کا نام ڈان براڈمین ہال آف فیم میں شامل کیا گیا
(نومبر) 3 نومبر: سنٹرل زون نے ساؤتھ زون کو ہراکر دلیپ ٹرافی جیتی
6 نومبر: مہندر سنگھ دھونی آئی سی سی ونڈے ٹیم اور اے میتھیوز ٹسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
10 نومبر: ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف ہاکی سیریز جیت لی
14 نومبر: سپریم کورٹ نے آئی پی ایل فکسنگ میں ملوث افراد کے ناموں کا انکشاف کیا
17 نومبر: سائنا نہوال اور کے سریکانت نے بیڈمنٹن چائنا اوپن کا خطاب جیتا
17 نومبر: سائبیریا کے نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور جیتا
17 نومبر: ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز 5-0 سے جیتی
22 نومبر: ہندوستان نے اسلام آباد میں منعقدہ ساف ویمنس چمپئن شپ جیت لی
24 نومبر: لیوس ہیملٹن نے ابوظہبی فارمولہ ون ریس جیت لی
24 نومبر: عالمی شطرنج کے مقابلے ناروے کے میگنس کارلسن نے جیتا
27 نومبر: آسٹریلین کرکٹر فلپ ہیوز کی گیند لگنے سے موت
(ڈسمبر) یکم ڈسمبر: پی وی سندھو نے مکاؤ اوپن گرینڈ پری بیڈمنٹن خطاب جیتا
4 ڈسمبر: ویسٹ زون نے دیودھر ٹرافی جیتی
15 ڈسمبر: جرمنی نے مینس ہاکی چمپئن ٹرافی جیتی
16 ڈسمبر: وشواناتھن آنند نے لندن کلاسک شطرنج مقابلے جیت لئے
17 ڈسمبر: ہندوستانی باکسر سریتا دیوی پر ایک سال کی پابندی۔

Comments

comments