Saturday , 26 May 2018
بریکنگ نیوز
Home » فلمی دنیا » بگ باس ریالتی شو یا لکھا ہوا ڈرامہ سیزن 8 ٹی وی اداکار گوتم گلاٹی نے جیتا
بگ باس ریالتی شو یا لکھا ہوا ڈرامہ سیزن 8 ٹی وی اداکار گوتم گلاٹی نے جیتا

بگ باس ریالتی شو یا لکھا ہوا ڈرامہ سیزن 8 ٹی وی اداکار گوتم گلاٹی نے جیتا

کلرس چیانل پر ریالٹی شو’’بگ باس سیزن 8 ‘‘ اختتام کو پہنچا اور گذشتہ سیزن کے برخلاف اس مرتبہ کسی مرد کو فاتح قرار دیا گیا۔ سیزن 4 سے 7 تک خواتین ہی اس شو کی فاتح رہی ہیں۔ اس مرتبہ یعنی سیزن 8 میں ٹی وی اداکار گوتم گلاٹی کو فاتح قرار دیا گیا اگرچہ ایک اور اداکارہ کرشما تناجو مضبوط دعویدار تھیں دوسرے نمبر پر آئیں۔ سیزن 4 ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری نے جیتا تھا۔ سیزن 5 کی فاتح ٹی وی اداکارہ جو ہی پر مار رہی۔ سیزن 6 کا خطاب ٹی وی اداکارہ اور وشی ڈھولکیہ کو دیاگیا اور سیزن 7 ماڈل و اداکارہ گوہر خان نے جیتا تھا۔ 3 نومبر 2006 سے شروع ہوئے شو بگ باس کے پہلے فاتح اداکار راہل رائے تھے ان کے بعد اشوتوش کوشک نے یہ ایوارڈ جیتا تھا۔ وندو دارا سنگھ سیزن 3 کے فاتح رہے تھے ۔ سیزن 8 کی خاص بات یہ تھی کہ شو کے 105 دن مکمل ہونے کے بعد ’’ہلا بول‘‘ کے نام سے اس شو کو مزید 30 دن کیلئے توسیع دی گئی تھی بگ باس سیزن 8 کا آغاز 21 ستمبر 2014 کو ہوا تھا ۔ شو میں اس مرتبہ حصہ لینے والے 3 امیدوار پنیت اسار، گوتم گلاٹی اور دیپ شیکھا کو سیکریٹ سوسائٹی ارکان کے طور پر خفیہ رکھا گیا تھا جبکہ دیگر کو ہوائی جہاز کے حادثے میں بچ جانے والے افراد کی حیثیت سے ایک اجنبی مقام پر رکھا گیا تھا ان میں سونالی راوت (ماڈل، اداکارہ) اوپن پٹیل ( ماڈل اداکار) سونی سنگھ ( ٹی وی اداکارہ) کرشمہ تنا( ماڈل۔ اداکارہ) آریہ ببر (اداکار) سوشانت دیوگیکر (ماڈل اینکر) دیاندرا (ماڈل) سکرتی کھنڈپال ( ٹی وی اداکارہ) پرنیت بھٹ ( ٹی وی اداکار) نتاشا (ماڈل۔ اداکارہ ) منیشا لامبا(اداکارہ ) پریتم سنگھ (ریڈیو جاکی) شامل تھے ۔ بگ باس میں 4 امیدواروں کو وائلڈ کارڈ کے ذریعہ داخلہ دیا گیا تھا ان میں دبئی کے گلوکار علی قلی مرزا، رینی دھیانی ( ایم ٹی وی روڈیز) ڈمپی مہاجن (سوئمور 2 کی فاتح) نگار خان (گوہر خان کی بہن) شامل ہیں ۔ علی سب سے پہلے گھر میں داخل ہوا اس کے بعد رینی اور ڈمپی آئے ۔ نگار چوتھی انٹری تھی ۔ گذشتہ سیزن کے مہمان اعجاز خان کو پانچویں وائلڈ کارڈ کے طور پر داخلہ دیاگیا تھا۔ اس مرتبہ بگ باس بنانے والوں نے غیر ملکی ماڈلس کم کردیشیان کے علاوہ بالغ فلموں کی اداکارہ شانتی ڈائنا مائیٹ کو بھی لانے کی ناکام کوشش کی گذشتہ سیزن میں سنی لیون کو لایا گیا تھا۔میزبان سلمان خان کو اپنی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی شوٹنگ کی وجہ سے شو چھوڑنا پڑا جس کے بعد میزبانی کے فرائض ہدایت کار فرح خان کو سونپے گئے۔ فرح نے فائنل شو کی بھی میزبانی کی ۔ فائنل میں 5 امیدوار بچ گئے تھے جن میں گوتم ،کرشمہ ،علی قلی ، ڈمپی کے علاوہ ریڈیوجاکی پریتم سنگھ شامل تھے ۔ فائنل سے ایک دن پہلے علی قلی اور ڈمپی کو گھر سے باہر کردیا گیا تھا۔ آخری 3 فائنلسٹس کو بگس باس نے 25 لاکھ روپئے لے کر شو چھوڑ دینے کا پیکش کیا تھا جبکہ جیت کی رقم 50 لاکھ تھی، پریتم سنگھ نے اس پیشکش کو قبول کرلیا اور ان کا یہ فیصلہ بعد میں درست ثابت ہوا ۔ کرشمہ اور گوتم شو کے آخر تک ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے رہے تا کہ ہم ووٹوں کی بنیاد پر گوتم کو فاتح قرار دیا گیا ۔ گوتم کا کہنا ہے کہ اس کی منزل بالی ووڈ ہے ۔ شو میں حصہ لینے والوں نے باہر نکلنے کے بعد انکشاف کیا کہ کئی مناظر طئے ہوتے ہیں یا ان کو ایسا کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے تا کہ شو کی ٹی آر پی برقرار رکھی جاسکے۔

Comments

comments