Wednesday , 14 November 2018
بریکنگ نیوز
Home » حسن و صحت » کولسٹرال اور اسلامی کھانے
کولسٹرال اور اسلامی کھانے

کولسٹرال اور اسلامی کھانے

۔۔۔ حکیم حبیب الرحمن خاں فہمی (ہنگولی)

ہوٹل میں داخل ہوکر بیٹھتے ہی خون خرابے کی باتیں بھیجہ کلیجی خورمہ کوفتے پائے وغیرہ یہ اسلامی کھانے نہیں بلکہ اسلام کا غلط تعارف ہے اگر اللہ انبیاء علیہ السلام کو یہی کھانے کھلانا مقصود ہوتا تو جنت سے بہتر کھانے اتارتا‘ مگر اسلام نے گوشت خوری سے منع بھی نہیں کیا مگر مستقل گوشت خوری سینکڑوں امراض کو دعوت دیتی ہے اور ہم عربوں کو نہ دیکھیں وہ کیا کھائیں اور کیسی زندگی گذارہے ہیں۔ عرب ہمارے لئے نمونہ نہیں اور نہ ہی ہم نے عربوں کا کلمہ پڑھا ہے بلکہ ہم نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھے اور ہمارے لئے محمد ﷺ کی زندگی نمونہ ہے کیونکہ اللہ نے انبیاء علیہ السلام کو بذریعہ وحی پیغام بھیج کر دنیا کو نفع و نقصان سے آگاہ کیا جہاں انسان کی آخرت سے ہے وہاں دنیا سے بھی ہے‘ جہاں انسانی روح سے ہے وہاں انسانی جسم سے بھی ہے اگر ہم اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی کو ڈھال لیں تو سینکڑوں امراض سے چھٹکارا ‘ پھر بڑے بڑے ہاسپٹل وہ میڈیکل غیر آباد‘سائنس کالج ویران ہوجائیں گے۔ آپ ﷺ نے اسلامی وہ پاکیزہ انمول و سنہری اصولوں کو عملی جامہ پہنائے چند کھانے کے سنہری اصول یہ ہیں آپ ﷺ نے ساری زندگی دو سالنیں اور پیٹ بھرکھانا اور دو سخت غذاوں کو ایک ساتھ کبھی نوش نہیں فرمایا۔ مثلاً مچھلی پھر دودھ۔ دودھ کے ساتھ ترش اشیاء نوش نہیں فرمائی۔ دو گرم غذاوں کو ایک ساتھ ‘دو ٹھنڈی غذاوں کو ایک ساتھ دو ‘ لیس دار چیزوں کو ایک ساتھ دو قابض غذاوں کو ایک ساتھ دو مسہل چیزوں کو ایک ساتھ دو نرم چیزوں کو ایک ساتھ کبھی نوش نہیں فرمائے۔ دودھ اور انڈے گوشت و انڈے نہ کھائیں۔ دو ایسی غذاوں کو ہمراہ نہ لیا جو کسی ایک میں خلط ہوجائیں یعنی روٹی سالن کے لقمہ کے ساتھ فروٹ وغیرہ کا استعمال ایک جلد ہضم ایک دیر ہضم ایک بھونی ہوئی ایک پکائی ہوئی ایک تازہ دوسری خشک یہاں تک کے آپ ﷺ نے کھانے کے فورا بعد پیٹ بھر پانی بھی نہیں پئے اور آج ہمارا یہ حال ہے بریانیاں قوبانیاں طرح طرح کے پکوان چکن میٹھے وغیرہ پیٹ میں ایسے ٹھوسے جارہے ہیں جیسے دنیا میں قحط آنے کا ڈر ہو اور پیٹ ہمارا ایسا ہوگیا جیسے سارے محلہ کا میلہ ہمارے ہی پیٹ میں ہے بہر حال دو سخت غذاوں کی بے اعتدالیاں سے جسم اور خون میں کولسٹرال بڑھنے کے علاوہ خون میں فساد ہونا یقینی ہے پر ہیز۔ گوشت اور روز مرہ کے کھانے کے تیل وغیرہ فورا بند کر دیں سالن وغیرہ میں زیتون کا تیل اور ہرے نیچرل سبزیوں کا استعمال کریں۔ ھو الشافی
100 گرام کلونجی کو تین دن پانی میں بھگودیں۔ پھر پانی سے نکال کر چھاوں میں خشک کر لے پاو پاو ادرک لہسن کھیس کر چھاوں میں اچھی طرح سوکھا کر سارے اشیاء کو ملا کر ریشہ ریشہ (موٹا موٹا)سفوف تیار کرلیں ریشہ دار اس لئے ہو کہ معدہ میں کافی دیر پڑا رہیں ۔ صبح نہار شام سونے سے پہلے دو و گرام استعمال کرے۔

Comments

comments