Wednesday , 14 November 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » تعلیم » روزگار کے مواقع

روزگار کے مواقع

دہلی پولیس‘ سنٹرل آر مڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف ) میں سب انسپکٹروں ‘سنٹرل انڈسٹریل سکیوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف ) میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی ) کی جانب سے اعلامیہ جاری کیاگیا ہے ۔ سی اے پی ایف میں سب انسپکٹرس :سی آر پی ایف میں 221‘بی ایس ایف میں 607 سی آئی ایس ایف اسسٹنٹ انسپکٹرس : 1101 (مرد 991 ۔ خواتین: 110 سب انسپکٹر ایکزیکٹیو :95۔ اہلیت :کوئی بھی ڈگری ‘دہلی پولیس کیلئے لائیٹ موٹر وہیکل ڈرائیونگ لائسنس رکھنا ضروری ہے ۔ عمر : 20 سے 25 سال کے درمیان ہونا چاہئے۔ قد :مردوں کیلئے 170سنٹی میٹر اور خواتین کیلئے 157سنٹی میٹر۔ انتخاب: تحریری امتحان‘جسمانی فٹنس ٹسٹ‘ فزیکل انڈیورینٹ ٹسٹ اور انٹرویو کے ذریعہ کیا جائے گا۔ درخواست :ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔ درخواست روانہ کرنے کی آخری تاریخ 28 اپریل ہے۔ تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ: www.ssc.nic.in
یوپی ایس ایس ایس سی ۔ 635 جائیدادیں
اتر پردیش سب آر ڈینیٹ سرویس سلیکشن کمیشن (UPSSSC) نے اسٹینو گرافرس کی 635 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اپریل ہے۔ امیدوار جو بارہویں جماعت یا ایچ ایس سی کامیاب ہوں جن کی عمر 21 سے 40 برس کے درمیان ہے اس جائیداد کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ تحریری امتحان ‘اسکل ٹسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر انتخاب کیاجائے گا۔ درخواست آن لائن داخل کرنا ہے ۔ تفصیلات کے لئے ویب سائیٹ دیکھئے: www.upsssc.gov.in
پنجاب، ہریانہ ہائیکورٹ میں کلرک کی ملازمتیں
چندی گڑھ میں واقع پنجاب‘ ہریانہ ہائی کورٹ میں کلرک کی 408 ملازمتوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ بی اے بی ایس سی کامیاب امیدوار جنہوں نے ایس ایس سی صرف پنجاب میں پاس کیا ہے۔ وہی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ درخواست کی آخری تاریخ 4 مئی ہے عمر 16 سے 37 برس کے درمیان ہونا چاہئے۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنا ہے۔ درخواست کی فیس 500 روپئے ہے جس کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں کیاش ڈپازٹ ریسپٹ ‘‘ کے ذریعہ ادا کرنا ہے۔ درخواستیں دو حصوں میں داخلکرنا ہے ۔ پارٹ I کی آخری تاریخ 28 اپریل سے اور پارٹ II کی آخری تاریخ 4مئی ہے۔ درخواست فیس قبول کرنے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے۔ امتحان ستمبر میں ہوگا۔ تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ: http://highcourtchd.gov.in

Comments

comments