Thursday , 22 February 2018
بریکنگ نیوز
Home » اسلامیات » رمضان کے روزے
رمضان کے روزے

رمضان کے روزے

ہندوستان میں عموماً جب ماہ رمضان موسم گرما میں آتا ہے تو روزے کی طوالت بڑھ جاتی ہے جبکہ اس کے بر خلاف سرما کے روزے کافی پر سکون رہتے ہیں۔تا ہم دُنیا کی جغرافیائی کیفیت کے لحاظ سے ہر ملک میں روزے کا وقت یعنی سحر اور افطار کا درمیانی وقفہ الگ الگ ہوتا ہے۔ پوری دُنیا میں سب سے طویل روزہ یوروپی ممالک میں21گھنٹے اور چند منٹ کا روزہ ہوتا ہے۔ آئس لینڈ‘ناروے‘ سوئیڈن میں روزہ اوسطاً20گھنٹوں کا ہوتا ہے برطانیہ میں جہاں مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی ہے روزہ18 گھنٹے59منٹ کا ہوتا ہے جرمنی میں روزہ18گھنٹے9منٹ کا ہے اسکے بالکل برعکس امریکی ممالک کے خصوصاً لاطینی امریکی ممالک ارجنٹینا میں روزہ12گھنٹے21منٹ کا ہے۔ آسٹریلیا میں روزہ صرف10گھنٹے کا ہوتا ہے۔ چلی اور برازیل میں روزہ کی مدت13گھنٹے9منٹ اور11گھنٹے 58 منٹ بالترتیب ہوتی ہے۔ شمالی امریکہ کے ممالک میں روزہ اوسطاً15تا18گھنٹے طویل ہوتا ہے امریکہ (واشنگٹن) میں روزہ16گھنٹے44منٹ‘کینیڈا میں18گھنٹے9منٹ کا ہوتا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور آفریقہ میں روزہ16گھنٹے اور اس سے کم کا ہوتا ہے۔ سعودی عرب میں روزہ16گھنٹے 13 منٹ کا ہے جبکہ یو اے ای میں یہ15گھنٹے23منٹ کا ہوتا ہے۔ کویت میں یہ15گھنٹے59منٹ کا ہے۔ جنوبی آفریقہ میں روزہ صرف12گھنٹوں کا ہوتا ہے۔مصر‘تیونس‘الجزائر جیسے ممالک میں جو یورپ کے قریب ہیں روزہ16تا17گھنٹوں کا ہوتا ہے۔ ایشیائی ممالک میں روزے کا دورانیہ 16 تا 17 گھنٹے ہوتا ہے۔ہندوستان‘پاکستان‘ایران‘افغا نستان‘وسطی ایشیائی ممالک کے مقابلے روس میں روزہ طویل ہوتا ہے جہاں روزے کی طوالت اوسطاً17گھنٹے28منٹ ہوتی ہے۔

Comments

comments