Saturday , 26 May 2018
بریکنگ نیوز
Home » بین الاقوامی » ایشیاء » چین میں دلہنیں مہنگی !
چین میں دلہنیں مہنگی !

چین میں دلہنیں مہنگی !

چین دُنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔حکومتوں نے آبادی پر قابو پانے کیلئے یہاں ایک بچہ کا لزوم عائد کردیا۔ماں باپ صرف نرینہ اولاد کو ترجیح دیتے رہتے ہیں اب چین میں لڑکیوں کی تعداد گھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے دلہنیں مہنگی ہورہی ہیں۔ کنوارے مردوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق ہر100مردوں کیلئے صرف 88 خواتین ہیں چین میں جہیز لینے دینے کا رواج ہے اسلئے اچھی دلہنوں کو لاکھوں کا جہیز دینا پڑتا ہے۔ چین کے دیہاتوں میں بھی اب دلہنیں ہوگئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ اب شادی کیلئے بینکوں سے قرض لینے پر مجبور ہورہے ہیں۔ چینی رسم و رواج کے مطابق لڑکی پسند آنے پر مرد کو اس کے والدین کو راضی کرنے کیلئے بھاری رقم دینی پڑتی ہے۔1960 سے 1980 کے دہے تک چین میں اتنی غربت تھی کہ لوگ معمولی چیزوں کے عوض بھی اپنی بیٹی کی شادی کردیتے تھے۔ اسکے بعد جیسے جیسے چین ترقی کرتا گیا لڑکی کے ماں باپ کے مطالبات میں اضافہ ہوتا گیا۔صرف ایک قیمتی گھڑی‘تھرماس‘یا الکٹرک آلے کے بدلے شادی کیلئے ہاں کرنے والے والدین لڑکوں سے فریج‘ٹی وی اور دیگر آسائش زندگی کا مطالبہ کرنے لگے۔ بات بڑھتے بڑھتے اب نقد رقم تک پہنچ گئی اور ہزاروں‘لاکھوں این کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے چین کی حکومت نے لڑکیوں کی پیدائش پر خصوصی رعائتوں کا اعلان کیا ہے۔لیکن صورتحال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ ایک خاتون سے شادی کرنے کیلئے20مرد خواہشمند ہیں۔

Comments

comments