Monday , 25 June 2018
بریکنگ نیوز
Home » کھیل » ہاشم آملہ کے ٹسٹوں کی سنچری مکمل

ہاشم آملہ کے ٹسٹوں کی سنچری مکمل

جنوبی آفریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ جنھوں نے2014 سے جنوری2016 تک ٹیم کی قیادت بھی کی اپنے ٹسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرچکے ہیں ۔ سری لنکا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ میں انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی آفریقہ کے8ویں کھلاڑی ہیں۔ ہاشم آملہ نے2004میں کولکتہ میں ٹیم انڈیا کے خلاف اپنے ٹسٹ کیرئیر کی شروعات کی تھی اس ٹسٹ میں انہوں نے صرف24رنز بنائے تھے۔ آملہ نے2010میں ایک ہی کیلنڈر سال میں ٹسٹ اور ونڈے کے1000رنز مکمل کیئے تھے۔2011میں وہ2000 رنز کا سنگ میل تیز رفتاری سے عبور کرنیوالے پہلے کرکٹر بن گئے تھے۔ اس کے علاوہ100 میچس میں 20سنچریاں بھی بنائی تھیں۔ ٹسٹ میچ کھلاڑیوں میں عالمی سطح پر ان کا رینک8ہے۔ جبکہ ونڈے میں وہ5ویں نمبر پر ہیں ۔ 2012 میں انگلینڈ کے خلاف311رنز بنا کر ٹریپل سنچری بنانے والے وہ جنوبی آفریقہ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے تھے۔ انہوں نے تمام ٹسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف بھی سنچریاں بنائی ہیں۔ 2016میں وہ کپتان کی حیثیت سے سبکدوش ہوگئے۔نومبر2015میں ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ناقص مظاہرے کی وجہ سے ان کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا تھا جبکہ ہوم سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ان کی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرا ٹسٹ ڈرا ہوتے ہی آملہ نے کپتانی سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔

Comments

comments