Thursday , 15 November 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » تعلیم » نیا دور …. نئی ملازمتیں
نیا دور …. نئی ملازمتیں

نیا دور …. نئی ملازمتیں

ڈاٹا سائنٹسٹ: اس کا انفارمیشن ٹکنالوجی میں بہت ڈیمانڈ ہے۔ معلومات(ڈاٹا) کی دیکھ بھال‘تحفظ اور ان کا تجزیہ کرنیوالے اس عہدیدار کی طلب انفارمیشن ٹکنالوجی کے ہر شعبہ میں محسوس کی جارہی ہے کمپنیوں کی ترقی میں ڈاٹا کا تجزیہ اہم رول ادا کرتا ہے۔گاہک کی ضرورت کی نشاندہی کر کے غیر ضروری ڈاٹا کو حذف کرنے‘معلومات کی درجہ بندی یہ سب کام ڈاٹا سائنٹسٹ کرتا ہے۔ پروگرامنگ‘ڈاٹا بیس کے بارے میں معلومات‘ تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اس کام میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔
ایتھکل ہیکنگ:انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ میں ڈاٹا(معلومات) کا تحفظ ایک انتہائی اہم کام ہے ہیکرس چھوٹی موٹی خامیوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اہم اور شخصی معلومات تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں اس سے ناقابل یقین حد تک نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ چند معلومات میں پورے ویب سائٹ کو ہی ناکارہ بنا دیا جاتا ہے۔ اس پر قبضہ کر کے گمراہ کن معلومات رکھ دی جاتی ہیں۔ ان ہیکرس پر نظر رکھتے ہوئے کمپیوٹرس‘پروگرامس‘ایپس کی خامیوں کو دور کرنے میں مہارت رکھنے والوں کی ان دنوں بہت طلب ہے۔ ہیکرس جن خامیوں کے ذریعہ حملہ کرسکتے ہیں ان کو دور کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ سب سے اہم کام ان کا پتہ لگانا ہوتا ہے ان کا پتہ لگانے والوں کو ایتھکل ہیکر کہا جاتا ہے۔ سائبر حملوں کی روک تھام میں ان کا رول بہت اہم ہوتا ہے۔
بائیو میڈیکل انجینئر: بیالوجی‘نگہداشت صحت کے شعبہ میں انجینئرنگ مہارت رکھنے والوں کو بائیو میڈیکل انجینئرس کہا جاتا ہے۔مختلف بیماریوں کی جانچ اور تجزیہ کرنے کیلئے طب کے شعبہ میں مشنری کا استعمال ہوتا ہے ان آلات کو انجینئرس ہی تیار کرتے ہیں۔ تا ہم ایک ہاسپٹل اور لیباریٹری کو کن آلات اور مشنری کی ضرورت ہے اسکی نشاندہی اور ان آلات کی دیکھ بھال بائیو میڈیکل انجینئرس کرتے ہیں۔ یہ عہدہ انجینئرنگ اور میڈیسن کا امتزاج ہے۔ نئی نئی بیماریاں سامنے آرہی ہیں۔ ان کی روک تھام کیلئے آلات اور مشنری ضروری ہیں۔ ان میں سے کچھ آلات اور مشنریز سافٹ ویر کی مدد سے بھی کام کرتے ہیں۔ ان کی کارکردگی پر نظر رکھنا بھی ضروری ہے اسلئے ایک بائیو میڈیکل انجینئر کو انجینئرنگ‘میڈیسن اور انفارمیشن ٹکنالوجی تینوں شعبوں میں مہارت رکھنا ضروری ہے۔
موبائیل اپلیکشن ڈیولیپر: کر لو دُنیا مٹھی میں کے نعرے کے ساتھ ہندوستان میں موبائیل انقلاب نے جہاں کئی کمپنیوں کو وجود دیا وہیں اس شعبہ میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کیئے ہیں۔موبائیل کے بڑھتے ہوئے استعمال نے ایپ ڈیولپرس کی طلب میں اضافہ کردیا ہے۔ اس دور میں جس طرح ویب ڈیزائنر کی طلب تھی آج ایپ ڈیزائنر کی یہی اہمیت ہے۔ مختلف سرکاری‘غیر سرکاری ادارے‘خانگی کمپنیاں‘تاجرین اپنے ایپ تیار کررہے ہیں۔اسلئے ایپ اپلیکشن ڈیولپرس کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ پروگرامنگ اسکل رکھنے والے اس ملازمت کو اختیار کرسکتے ہیں۔
بینکنگ ماہرین:بینک کی خدمات کے طریقہ کار میں زبردست تبدیلیاں آرہی ہیں۔ ملک میں اب ہر شہری کیلئے بینک کھاتہ ناگزیر ہوگیا ہے۔لین دین کیلئے موبائیل اور آن لائن بینکنگ کو ترجیح دی جارہی ہے اسلئے بینکنگ کے شعبہ میں ان ماہرین کی ضرورت کافی محسوس کی جارہی ہے۔
کلینکل تھراپسٹ:عصری زندگی میں دباؤ اور تناؤ کی وجہ سے ذہنی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ہر شخص کسی نہ کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے۔اگر ذہنی پریشانیاں بڑھ جائیں تو ذہنی امراض بھی شروع ہوجاتے ہیں۔عموماً لوگ ایسی پریشانیوں سے چھٹکارہ پانے کیلئے کلینکل سائیکا لوجسٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ اس میں ایک مخصوص شعبہ کلینکل تھراپسٹ کا ہے۔ مریض کے مسائل کا تجزیہ کر کے ان کا حل بتانے کے علاوہ طبی طور پر اس کو مستحکم بنانا اس شعبہ کا اہم کام ہے۔ ملازمین‘تاجرین ہی نہیں طلباء‘گرہست خواتین‘امیر‘غریب سبھی ان مسائل کا شکار ہورہے ہیں۔انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی اینڈ ریسرچ بنگلور جیسے ادارے یہ کورس فراہم کررہے ہیں۔

Comments

comments