Thursday , 16 August 2018
بریکنگ نیوز
Home » دلچسپ دنیا » انسان سے زیادہ طاقتور کیکڑا
انسان سے زیادہ طاقتور کیکڑا

انسان سے زیادہ طاقتور کیکڑا

کیکڑا ایک آبی جانور ہے ان میں سے بعض اقسام کے کیکڑوں کو انسان بطور غذا بھی استعمال کرتا ہے لیکن بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس میں پایا جانیوالا ایک کیکڑا کو کونٹ کراب اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ اس میں ایک انسان سے10گنا زیادہ طاقت ہوتی ہے اس کیکڑے کا وزن صرف4کیلو گرام ہوتا ہے اس کے ہاتھوں میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ کسی انسان یا جانور کی ہڈی کو آسانی سے توڑ سکتا ہے دیکھنے میں ہی یہ کیکڑا کافی ڈراونا ہوتا ہے۔ اس کی بڑھنے کی حد ایک میٹر ہے یعنی یہ ایک میٹر لمبائی تک بڑھ سکتا ہے اور اس کا وزن4کیلو گرام تک ہوتا ہے۔ ماہرین نے ان کی قوت کا اندازہ لگانے کیلئے کچھ تجربے کیئے۔ در اصل اس کیکڑے کا نام کوکونٹ کراب اسلئے پڑ گیا کیونکہ یہ ناریل کو آسانی سے توڑ کر کھا جاتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ناریل کیلئے درخت پر بھی آسانی سے چڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے30گرام سے2کیلو گرام وزنی29کیکڑوں کی قوت جانچنے کیلئے آلات استعمال کیئے۔ جب ان کی گرفت معلوم کی گئی تو یہ1800نیو ٹن نوٹ کی گئی جبکہ ایک انسانی ہاتھ یعنی پنجہ کی قوت زیادہ سے زیادہ300 نیو ٹن نوٹ ہوتی ہے۔ اس قوت کے ساتھ یہ کیکڑا آسانی سے کسی جانور یا انسان کی ہڈی توڑ سکتا ہے۔ کوکونٹ کراب کو چور کیکڑا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اپنی غذا چوری کر کے کھاتا ہے۔ مردہ جانوروں کی ہڈیاں توڑ کر کھا جاتا ہے۔ کوکونٹ کراب بحر ہند اور ایشیائی جزیروں میں بھی پائے جاتے ہیں بعض اوقات یہ دوسرے کیکڑوں کا شکار کر کے بھی کھا جاتے ہیں یہ عموماً الگ تھلگ گھومتے رہتے ہیں اور تنہائی پسند ہوتے ہیں۔

Comments

comments