Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » بین الاقوامی » آفریقہ » ٹرمپ اور بریگزٹ 2016 میں بڑی تبدیلیوں کے اشارے
ٹرمپ اور بریگزٹ 2016 میں بڑی تبدیلیوں کے اشارے

ٹرمپ اور بریگزٹ 2016 میں بڑی تبدیلیوں کے اشارے

مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ
یکم جنوری:جرمنی نے داعش کے حملے کے خوف سے میونخ ریلوے اسٹیشن بند کردیا۔
5جنوری:چین میں بس کو آگ لگ گئی‘17افراد ہلاک ‘30 زخمی ۔
6جنوری:ماؤ کا36میٹر اونچا مجسمہ چین کے ٹونگرو دیہات میں نصب*ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے اشتہار میں ہی مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی بات کہی۔
7جنوری:شمالی کوریا نے ایک اور نیو کلیر تجربہ کیا‘ہائیڈروجن بم بنانیکا اعلان۔*البانیہ میں سیلاب‘سینکڑوں افراد کا تخلیہ۔
8جنوری:پیرس میں ایک فرضی دھماکہ بیلٹ پہنے ہوئے شخص کو گولی مار دی گئی
9جنوری:فلاڈ لفیا میں پولیس عہدیدار کو گولی مار دی گئی‘حملہ آور مسلمان۔*فرانس میں مساجد کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے گئے‘اسلام کی معلومات فراہم کرنے کی کوشش۔
10جنوری: بم کی اطلاع کے بعد سوئیڈن میں ایر پورٹ کا تخلیہ۔
11جنوری:میکسیکو میں فٹبال ٹیم کی بس کو حادثہ‘20افراد ہلاک ۔
12جنوری:اسپین کی شہزادی کرسٹینا پر ٹیکس دھوکہ دہی کا الزام‘8 سال کی سزا۔
13جنوری:کیمرون کی مسجد پر دو خاتون خود کش بمباروں کا حملہ‘10 ہلاک
14جنوری:جاپان6.7شدت کے زلزلہ سے دہل گیا۔
15جنوری:جاپان میں اسکائی بس گرنے سے14افراد ہلاک
*سیرالیون میں ’’ایبولا‘‘ کی وباء پھوٹ پڑی۔
16جنوری:برکتیا فاسو میں ہوٹل پر القاعدہ کا حملہ‘126کو آزاد کرانے کے دوران3حملہ آور ہلاک‘29سیاح بھی مارے گئے۔
19جنوری:دُنیا کے62افراد کی دولت‘نصف آبادی کے مساوی:رپورٹ* برطانوی وزیر اعظم کیمرون نے اسکولوں میں برقعہ پر پابندی کی وکالت کی۔
21جنوری:چین میں زلزلہ‘سینکڑوں مکانات منہدم۔
22جنوری:نیپال میں مدھیسی برادری کا احتجاج‘تشدد میں 3 افراد ہلاک۔
23جنوری: کینیڈا میں اسکول پر فائرنگ‘4افراد ہلاک* امریکہ میں زبردست برفباری‘9افراد ہلاک۔
24جنوری:امریکہ میں برفانی طوفان سے18افراد ہلاک۔
25جنوری:الاسکا میں7.1شدت کا زلزلہ‘مکانات کو نقصان
26جنوری:مشرقی ایشیاء میں سردی کی لہر سے65افراد ہلاک
28جنوری:سوئیڈن نے80ہزار پناہ گزینوں کو نکالنے کا اعلان کیا۔*یونان کے ساحل پر11پناہ گزین غرق۔
30جنوری:ترینہ شکیل‘داعش میں شامل ہونیوالی پہلی برطانوی خاتون کو سزا*مشرقی روس میں7.0شدت کا زلزلہ۔ *فلپائن کی پیا الونزو مس یونیورس منتخب
یکم فروری:میکسیکو میں فائرنگ‘11افراد ہلاک۔
2فروری:’’ زیکا وائرس‘‘ کی وباء جنوبی امریکہ میں پھیل گئی ‘ ڈبلیو ایچ او کی وارننگ۔
4فروری:بارک اوباما نے مسلمانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے مسجد کا دورہ کیا۔
5فروری:جنوبی آفریقہ میں کوئلہ کی کان منہدم‘100 ہلاک۔
6فروری:تائیوان میں6.4شدت کا زلزلہ‘113افراد ہلاک
9فروری:جرمنی میں2ٹرینوں میں تصادم‘10 ہلاک ‘ 150زخمی۔
10فروری: سابق وزیراعظم نیپال سشیل کوئرالہ78برس کی عمر میں فوت*چلی میں6.3شدت کا زلزلہ۔
12فروری:میکسیکو کی جیل میں فساد‘49قیدی ہلاک ‘12 زخمی
14فروری:’’ زیکا وائرس‘‘ سے نمٹنے کیلئے برازیل میں ڈھائی لاکھ فوجی تعینات*نیوزی لینڈ کا کرائسٹ چرچ5.7شدت کے زلزلہ سے دہل گیا
16فروری:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم یہود اولمرٹ کو رشوت کے الزام میں8ماہ کی سزا۔
17فروری:اقوام متحدہ کے سابق سربراہ بطروس غالی93برس کی عمر میں فوت*کیلیفورنیا میں4.8شدت کا زلزلہ۔
18فروری:گھانا میں بس اور ٹرک میں تصادم‘53افراد ہلاک
19فروری:اوباما نے کیوبا کے تاریخی دورے کا اعلان کردیا۔
21فروری:مشی گن کے پارکنگ لاٹ میں فائرنگ‘7افراد ہلاک۔
23فروری:فیجی میں طوفان ونسٹن سے 42 ہلا ک
25فروری:نیپال میں طیارہ گر پڑا‘تمام23مسافرین ہلاک
26فروری:کینیاس میں بندوق بردار نے3افراد کو ہلاک اور14کو زخمی کردیا۔
28فروری:روس میں کوئیلے کی کان میں حادثہ‘36افراد ہلاک
یکم مارچ: اسرائیلی سپاہیوں نے ایک فلسطینی کو گولی ماردی‘10 افراد زخمی۔
5مارچ:چین نے دفاعی بجٹ7.6فیصد اضافہ کے ساتھ 146 ارب ڈالر کردیا۔
6مارچ: نینسی ریگن94برس کی عمر میں فوت ۔
7مارچ:امریکہ پر نیو کلیر حملہ کرنے شمالی کوریا کی دھمکی۔
8مارچ:مکمل سورج گہن دیکھا گیا۔
10مارچ:پٹنبرگ کے قریب بندوق بردار نے5کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔
11مارچ:جاپان نے سونامی کی پانچویں برسی منائی ۔
14مارچ:ایوری کوسٹ کی مشہور تفریح گاہ پر القاعدہ کا حملہ ‘16 افراد ہلاک*صدر ڈلیما روزف سے استعفیٰ کا مطالبہ ‘ برازیل میں سینکڑوں افراد کا احتجا ج
15مارچ: مائنمار کی پارلیمنٹ نے ہتن کیا کو صدر منتخب کر لیا۔
16مارچ: ایکواڈور کے فضائیہ کا طیارہ امیزان کے جنگلات میں گر پڑا‘22ہلاک
17مارچ:پیرس میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ‘4 افراد گرفتار*پرنس ہیری کا نیپال کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔
18مارچ:انگولا میں زرد بخار سے158افراد ہلاک۔
19مارچ:پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ مفرور صلاح عبد السلام گرفتار*روس میں فلائی دوبئی کا طیارہ حادثے کا شکار 62 افراد ہلاک۔
20مارچ:اسپین میں اسکول بس کو حادثہ13طلبا ہلاک
21مارچ:اوباما کی تاریخی دورے پر کیوبا میں آمد*روس میں 6.6 شدت کا زلزلہ۔
23مارچ:بروسلز میں کئی دھماکے‘26ہلاک‘دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کر لی۔
24مارچ:بوسینائی سرب لیڈر کارادزک کو نسل کشی کے جرم میں40سال کی سزا
25مارچ:بروسیلز حملوں کے سلسلے میں بلجیم پولیس نے6افراد کو گرفتار کر لیا‘جرمنی میں 2 گرفتار۔
29مارچ:مائنمار کے راکھین صوبہ میں4برس بعد کرفیو برخواست۔
یکم اپریل: جاپان میں6.0شدت کا زلزلہ۔
2اپریل: امریکی فوج میں سکھوں کو داڑھی رکھنے‘پگڑی باندھنے کی اجازت
3اپریل:بلجیم میں مسلمانوں کے خلاف ریالی‘کار کی ٹکر سے خاتون زخمی*امریکہ میں12سالہ بچے کو دہشت گرد قرار دینے پر ہنگامہ۔
5اپریل:پناما لیکس کے انکشافات‘کئی سربراہان مملکت کے نام شامل*آئس لینڈ کے وزیر اعظم کا استعفیٰ۔
9اپریل:پیرو میں بس ندی میں گر پڑی‘23 ہلاک *برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بیرون ملک سرمایہ کاری کا اعتراف کیا۔
11اپریل:یو کرین کے وزیر اعظم آرسینی یا تسنبوک مستعفی*فلپائن میں حملہ 18 فوجی ہلاک۔
12اپریل:امریکہ میں الجزیرا کی نشریات بند*اٹلی نے 1850 پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
14اپریل:مائنمار میں6.9شدت کا زلزلہ*جاپان میں6.4شدت کا زلزلہ‘9ہلاک‘ایک ہزار زخمی۔
15اپریل:شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام۔
16اپریل:جاپان میں دوسرا زلزلہ‘29افراد ہلاک۔
18اپریل:ایکواڈور میں زلزلہ‘350افراد ہلاک‘ 2500زخمی* جنوبی سوڈان کے مسلح افراد نے ایتھوپیا پر حملہ کر کے140افراد کو ہلاک کردیا* یروشلم میں بس میں دھماکہ‘20افراد زخمی۔
20اپریل:مائنمار میں کشتی غرق‘20روہنگیا مسلمان ہلاک * چین میں رشوت خوری کے الزام میں9ہزار افراد گرفتار*ایکوا ڈور میں6.2شدت کا ایک اور زلزلہ‘مہلوکین کی تعداد500سے تجاوز۔
21اپریل:میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ‘24 افراد ہلاک‘50زخمی *ایکواڈور میں6.0شدت کا ایک اور زلزلہ مہلوکین کی تعداد664ہوگئی
23اپریل:اوہائیو میں ایک ہی خاندان کے8افراد کو گولی مار دی گئی* جارجیا میں فائرنگ‘5افراد ہلاک۔
24اپریل: ایتھوپیا میں نسلی تشدد‘14 افراد ہلاک۔
27اپریل: برازیل میں’’ زیکا وائرس‘‘ سے91ہزار افراد متاثر:رپورٹ۔
29اپریل:چین کے شانزی صوبہ میں بس کا اغواء کر کے آگ لگا دی گئی ‘8 افراد ہلاک۔
یکم مئی: ایکواڈور میں زلزلہ کے13دن بعد72سالہ شخص کو ملبہ سے زندہ نکالا گیا۔
5مئی: کینیڈا کے فورٹ مک مُرے میں جنگل کی آگ‘ 88 ہزار افراد کا تخلیہ
7مئی: پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا صادق خان لندن کا میئر منتخب۔
8مئی:چین میں زمین کھسکنے سے35افراد ہلاک۔
10مئی:میئر دو تیرتے فلپائن کے نئے صدر منتخب *میونخ میں اسلام پسندوں کا حملہ‘ایک ہلاک 3 زخمی۔
14مئی: وینزولا کے صدر نیکو لاس مدرو نے معاشی ایمرجنسی کا اعلان کردیا*جنرل لوری رابنسن امریکی فضائیہ کی پہلی خاتون کمانڈر مقرر*مائیکل تیمر برازیل کے کار گذار صدر منتخب۔
16مئی:مشرقی جاپان میں زلزلے جھٹکے۔
18مئی:سری لنکا کے سیلاب میں40 ہلاک 200 لاپتہ *ایکواڈور میں6.7شدت کا زلزلہ۔
22مئی:تبت میں5.3شدت کے دو زلزلے * آسٹریا میں بندوق بردار کا ہجوم پر حملہ‘ 2 ہلاک‘ 11 زخمی *سری لنکا کے سیلاب میں 82ہلاک۔
23مئی:تھائی لینڈ کے اسکول میں آگ‘17لڑکیاں ہلاک۔
25مئی:کینیا نے صومالیہ پر حملہ کر کے الشباب کے 21جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
26مئی:نیو یارک میں فائرنگ‘ایک ہلاک‘3زخمی۔
27مئی:جاپان میںG7چوٹی کانفرنس کا انعقاد* بارک اوباما کا ہیرو شیما کا تاریخی دورہ
28مئی:کیلیفورنیا اور سان ڈیگو میں ٹرمپ کے مخالفین اور حامیوں میں تصادم‘35افراد گرفتار۔
29مئی:یوکرین کی رہائشی عمارت میں آگ‘16افراد ہلاک
30مئی:جرمنی میں سیلاب4افراد ہلاک‘کئی زخمی۔
یکم جون:سوئٹزر لینڈ میں12ارب ڈالر سے17برس تک تعمیر کی گئی ریلوے سرنگ کا افتتاح۔
2جون:کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ‘2افراد ہلاک۔
3جون:فرانس اور جرمنی میں زبردست سیلاب‘9افراد ہلاک*ٹیکساس میں فوجی ٹرک سیلاب کے پانی میں بہہ گیا16افراد ہلاک۔
4جون:فرانس میں1982کے بعد سے بد ترین سیلاب* دریائے سین خطرے کے نشان سے اوپر *میکسیکو میں اجتماعی قبر سے114نعشیں نکالی گئیں۔
6جون:جنوبی کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ*بلجیم میں مسافر ٹرین کو حادثہ ‘ 3 افراد ہلاک۔
8جون:ہیلاری کلنٹن نے صدارتی امیدواری کیلئے دعویٰ پیش کردیا*نیو یارک کی ایک سڑک محمد علی کلے سے موسوم۔
12جون:فلوریڈا میں ہم جنس پرستوں کے کلب پر بندوق بردار کا حملہ‘50 ہلاک ‘53زخمی۔بندوق بردار کی‘ عمر حسین کی حیثیت سے شناخت۔
15جون:ٹیکساس کے والمارٹ میں فائرنگ‘حملہ آور کو گولی مار دی گئی۔
16جون:ڈزنی کے پارک میں مگر مچھ نے بچے کو ہلاک کردیا*برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ جو کاکس کو گولی مارد دی گئی۔
18جون:چین میں سیلاب25افراد ہلاک‘33ہزار بے گھر*پولینڈ میں سمندری طوفان‘4افراد ہلاک ۔
19جون:بین الاقوامی یوگا ڈے کا اہتمام
20جون:میکسیکو میں احتجاج‘20افراد ہلاک‘100 زخمی۔
21جون:ٹرمپ پر حملہ کرنے کی کوشش‘19سالہ مائیکل اسٹیون گرفتار۔
24جون:برطانیہ میں برگزٹ کیلئے رائے دہی‘تیل کی قیمتوں میں اضافہ*جرمنی کے سینما ہال میں بندوق بردار کو گولی مار دی گئی*اٹلی کی بحریہ نے4500پناہ گزینوں کو بچا لیا*چین میں آندھی طوفان بارش سے98ہلاک‘800زخمی۔
25جون:برطانوی باشندوں نے یوروپی یونین سے اخراج کے حق میں ووٹ دیا‘وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون مستعفی *کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ ‘ 100 مکانات تباہ*ویسٹ ورجینا میں سیلاب‘23افراد ہلاک۔
26جون:چین میں بس میں آگ‘35افراد ہلاک ۔
28جون:کولمبیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ‘17 ہلاک۔
29جون:ویتنام میں طیارہ لاپتہ‘9افراد ہلاک * آسٹریلیا میں مسجد کو آگ لگا دی گئی۔
30جون:چین میں مسلم اکثریتی صوبہ زنجیا نگ میں روزہ رکھنے پر پابندی لگا دی * کیمرون میں بوکو حرام کے خود کش بمبار کا مسجد پر حملہ‘11ہلاک۔
یکم جولائی:کینیا میں بسوں پر الشباب کا حملہ‘8افراد ہلاک۔
2جولائی: اسپین میں زیکا وائرس کا پتہ چلایا گیا*چین میں بس حادثہ‘26 ہلاک*سربیا کی ہوٹل میں فائرنگ 3 ہلاک 20زخمی‘*مائنمار میں تشدد‘ مساجد کو آگ لگا دی گئی۔
3جولائی: فرانس کے شہر نیس میں سعودی عطیہ سے تعمیر مسجد کا افتتاح* فلوریڈا میں مسجد کے باہر مسلم شخص زدوکوب * چین میں زبردست بارش ‘ سیلاب سے61افراد ہلاک12 لاپتہ۔
4جولائی:ہوسٹن میں مسجد کے باہر مسلم ڈاکٹر کو گولی مار دی گئی۔
6جولائی:آسٹریلیا کے انتخابات میں وزیر اعظم ٹرن بل کی پارٹی کامیاب
7جولائی:امریکہ میں پولیس نے سیاہ فام کو گولی مار دی * کولمبیا میں باغیوں کا ہتھیار ڈالنے سے انکار* چین میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد200ہوگئی۔
9جولائی:ڈلاس میں ایک اور سیاہ فام کو گولی مارنے پر امریکہ میں احتجاج پھوٹ پڑا۔
10 جولائی:برلن میں احتجاج120پولیس عہدیدار زخمی‘86 مظاہرین گرفتار*جنوبی سوڈان میں زبردست لڑائی150 جنگجو ہلاک۔
11جولائی:تھریسیا مئے برطانیہ کی نئی وزیر اعظم نامزد*شینزو ایبے کو جاپان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی۔
12جولائی:کیلیفورنیا میں پولیس نے ایک اور شخص کو گولی ماردی*جنوبی اٹلی میں ٹرینوں میں تصادم‘25ہلاک ۔
14جولائی:برطانیہ میں نئی کابینہ کی حلف برداری
15جولائی:فرانس کے شہر نیس میں ٹرک نے80افراد کو کچل دیا‘ عالمی قائدین کی مذمت۔
19جولائی:جرمنی میں ٹرین پر حملہ‘20افراد زخمی‘افغان حملہ آور کو گولی مار دی گئی*تائیوان میں سیاحوں کی بس میں دھماکہ ‘26ہلاک*گوئتمالہ کی جیل میں فساد‘19ہلاک۔
20جولائی:ٹوکیو میں ایک دن میں4زلزلہ کے جھٹکے * کیناس میں ایک اور امریکی پولیس عہدیدار کو گولی مارد دی گئی۔
21جولائی:شمالی چین میں سیلاب‘116افراد ہلاک
23جولائی: میونخ کے شاپنگ مال میں فائرنگ‘ٹرین اسٹیشن کا تخلیہ*چین میں بارش سے مرنے والوں کی تعداد 225 ہوگئی۔
24جولائی:نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی سے استعفیٰ دیدیا *ٹیکساس میں فائرنگ‘4افراد ہلاک۔
25جولائی:کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ‘18مکانات تباہ *فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ‘2ہلاک‘17زخمی۔
28جولائی:جاپان میں معذورین کے سنٹر پر حملہ‘19 ہلاک *فرانس کے چرچ پر حملہ‘2حملہ آور ایک یرغمالی ہلاک * جرمنی میں عسکریت پسندوں کی گرفتاری کیلئے مساجد اور مکانات پر دھاوے۔
29جولائی:امریکہ میں ہندوستانی مسلمان کی دوکان میں تھوڑپھوڑ * نیپال میں سیلاب‘80افراد ہلاک۔
30جولائی:ڈلاس میں سیاہ فام امریکیوں کا احتجاج*سیاٹل میں فائرنگ 3 افراد ہلاک۔
یکم اگست:فرانس میں20مساجد بند کردیئے گئے* میری لینڈ میں سیلاب2افراد ہلاک۔
2اگست: امریکہ کی7مغربی ریاستوں میں جنگل کی آگ *میکسیکو میں بندوق برداروں نے20افراد کو ہلاک کردیا۔
3اگست:چین میں سمندری طوفان سے4.95لاکھ افراد متاثر۔
4اگست:برطانیہ کے طیارے میں شام کے بارے میں کتاب کا مطالعہ کرنے والی خاتون گرفتار*پراچندا نے نیپال کے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا*ٹرمپ کا تاج محل کیتیو بند کردیا گیا۔
5اگست: لندن میں چاقو بردار کا حملہ‘امریکی خاتون ہلاک ‘ 7دیگر زخمی۔
6اگست: فرانس کے شراب خانے میں آگ‘13افراد ہلاک * اللہ کہنے پر مسلم جوڑے کو امریکی طیارے سے اُتار دیا گیا۔
7اگست:جنوبی آفریقہ میں انتخابات برسر اقتدار پارٹی کو دھکا*ایتھوپیا پولیس اور احتجاجیوں میں تصادم‘7افراد ہلاک *بلجیم میں ماچس سے حملہ میں دو خاتون پولیس زخمی۔
8اگست:شکاگو میں سینکڑوں سیاہ فاموں کا پولیس کے خلاف احتجاج* مقدونیہ میں سیلاب‘21افراد ہلاک‘ایمرجنسی کا اعلان۔
9اگست:میکسیکو میں مٹی کے تودے گرنے سے43افراد ہلاک‘کیلیفورنیا میں10مربع میل کا علاقہ آگ میں خاکستر *ناگا ساکی میں جوہری بم کی71ویں برسی منائی گئی۔
11اگست:جنوبی فرانس میں جنگل کی آگ‘ایک ہزار افراد کا تخلیہ*ٹرمپ ٹاور پر چڑھنے والا شخص گرفتار ۔
14اگست: سوئیز لینڈ میں چاقو بردار نے ٹرین میں آگ لگا دی ‘ 6افراد زخمی*نیو یارک میں مسلم امام اور ان کے ساتھی کو گولی مار دی گئی۔
15اگست:کانگو میں حملہ‘51افراد ہلاک*امریکی ریاست لوسیانا میں سیلاب20ہزار افراد کا تخلیہ۔
16 اگست:پیرو میں5.3شدت کا زلزلہ‘4 افرادہلاک * نیپال میں سڑک حادثہ30افراد ہلاک‘40زخمی۔
17اگست:کیلیفورنیا میں زبردست سیلاب‘ایمرجنسی کا اعلان * فرانس کے3شہروں میں برقینی پر پابندی*فرانس میں ٹرین کو حادثہ60 مسافرین زخمی۔
18اگست:پور ٹوریکو میں ایک کشتی میں آگ لگ گئی ‘ 500 مسافروں کو بچا لیا گیا۔
19اگست:ٹرمپ کی ریالی سے حجاب والی خاتون کو نکال دیا گیا * امریکہ میں53ہزار ہندو پناہ گزین: رپورٹ * لوسیانہ میں سیلاب86ہزار افراد کا تخلیہ۔
22اگست:چین میں دُنیا کا سب سے طویل شیشے کا پل عوام کیلئے کھول دیا گیا*تھائی لینڈ بم دھماکہ‘20افراد ہلاک * امریکہ کے کنکٹی کٹ میں پارٹی پر فائرنگ‘3افراد ہلاک۔
23اگست:41ہزار پناہ گزین یونان پہنچ گئے*منیلا ٹرمپ کی برہنہ تصاویر شائع کرنے پر ہنگامہ*وولکس ویاگن نے28 ہزار ملازمین کو نکال دیا۔
25اگست:کینیڈا کی پولیس نے مسلم آفیسرس کو حجاب پہننے کی اجازت دی *اسرائیلی سپاہی نے فلسطینی ڈرائیور کو گولی ماردی۔
26اگست:اٹلی میں زبردست زلزلہ مہلوکین کی تعداد 250 * کولمبیا میں نصف صدی سے جاری شورش کا خاتمہ‘باغیوں سے امن معاہدہ*فرانس میں برقینی پر پابندی برخواست۔
27اگست:ماسکو کے گودام میں آگ‘16افراد ہلاک۔
28اگست:پیرا گوئے میں باغی گروپ کا حملہ‘8سپاہی ہلاک۔
29اگست:سنگاپور میں زیکا وائرس کے41مریض۔
30اگست:ناروے میں بجلی گرنے سے323ہرن ہلاک۔
31اگست:اٹلی کی بحریہ نے3ہزار پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ *اسرائیل نے463بستیوں کی تعمیر کی اجازت دی ۔
یکم ستمبر:مائیکل یتمبر نے برازیل کے صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔
2ستمبر:سنگا پور میں زیکا وائرس کے متاثرین کی تعداد150 ہوگئی* نیوزی لینڈ میں7.1شدت کا زلزلہ۔
3ستمبر:فلپائن میں دھماکہ‘14ہلاک‘ابو سیاف نے ذمہ داری قبول کر لی۔
4ستمبر:جنوبی فلپائن میں6.1شدت کا زلزلہ*میسکیسکو میں فائرنگ11 ہلاک
6ستمبر:بارک اوباما کا لاؤس کا تاریخی دورہ*شمالی کوریا میں سیلاب‘60 افراد ہلاک‘44ہزار افراد بے گھر*چین میں جی20کانفرنس کا انعقاد
9ستمبر:اسپین میں ٹرین پٹریوں سے اُتر گئی‘4 ہلاک‘47 زخمی *شمالی کوریا نے پانچواں نیو کلیر تجربہ کیا*آسٹریلیا میں6.0شدت کا زلزلہ*مغربی ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ ایک طالبعلم ہلاک۔
10ستمبر:برطانیہ میں داعش کی مدد کے الزام میں3مسلمان گرفتار*شمالی پیرو میں6.6شدت کا زلزلہ۔
11ستمبر:سکھ گردوارہ پر قبضہ کرنیوالے55افراد کو برطانیہ پولیس نے گرفتار کر لیا*امریکہ میں11ستمبر کے حملوں کی یاد منائی گئی۔
12ستمبر: سابق وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا *شمالی کوریا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد133ہو گئی ۔
13ستمبر:یوکرین میں باغیوں نے جنگ بندی کا اعلان کردیا ۔
14ستمبر:کولمبیا میں5.9شدت کا زلزلہ*زامبیا میں صدر ایڈ گرلنگو نے حلف لے لیا۔
15ستمبر:امریکہ میں پولیس نے13سالہ سیاہ فام لڑکے کو گولی مار دی *امریکہ کی اسرائیل کو38ارب ڈالر کی فوجی امداد۔
16ستمبر:پیرس میں پناہ گزینوں کا کیمپ منہدم‘2100افراد سڑکوں پر* فلوریڈا میں مسجد کو آگ لگا دی گئی*برطانوی سفیر برائے سعودی عرب سیمون کولس مشرف بہ اسلام‘اہلیہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی۔
18ستمبر:تھائی لینڈ میں کشتی غرق‘13ہلاک*وسطیٰ آفریقہ میں بندوق برداروں کی فائرنگ‘20افراد ہلاک۔
19ستمبر:چین میں طوفان‘35ہلاک‘25لاپتہ*وینزویلا میں غیرجانبدار ممالک کی چوٹی کانفرنس‘نائب صدر حامد انصاری کی شرکت۔
20ستمبر: وینزویلا کے اسکولوں میں فوڈ ایمرجنسی*یونان میں پناہ گزینوں کے کیمپ کو آگ لگا دی گئی۔*نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس۔
21ستمبر:شمالی کرولینا میں سیاہ فاموں کا احتجاج‘12پولیس عہدیدار زخمی
24ستمبر:شمالی کرولینا کے چار لوٹ میں احتجاج جاری* فلپائن میں 6.3 شدت کا زلزلہ*اوباما نے سعودی عرب کے خلاف بل کو ویٹو کردیا۔
25ستمبر:الینوس میں5افراد کو گولی مار دی گئی* بوسٹن میں چاقو حملہ میں6زخمی*بالٹی مور میں فائرنگ‘کئی افراد زخمی
26ستمبر:آسٹریلیا نے14سال بعد تجارتی وفد ایران بھیجا * جاپان میں5.7شدت کا زلزلہ
27ستمبر:بحیر روم میں کشتی غرق194افراد ہلاک۔
28ستمبر:اسرائیل کے سابق صدر شیمون پیریز فوت
29ستمبر:نیو جرسی میں ٹرین حادثہ‘3ہلاک‘100زخمی*چین میں زمین کھسکنے سے32افراد ہلاک۔
30ستمبر: برازیل کی چارڈنیو پولیس جیل سے200قیدی فرار
یکم اکتوبر: چاڈ میں نائیجریا کی فوج نے بوکوحرام کے 123 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا*یو کرین میں ملاوٹ کی شراب پینے سے 38افراد ہلاک
3اکتوبر:کولمبیا میں52سالہ بغاوت کے خاتمہ کیلئے کیئے گئے امن معاہدہ کو مسترد کردیا* طب کا نوبل انعام جاپان کے یوشی نوی اوشومی کو دیا گیا۔
4اکتوبر:مالی میں دہشت گردوں کا حملہ‘ اقوام متحدہ کے8سپاہی ہلاک
5اکتوبر:بروسیلز میں چاقو برداروں کا حملہ‘ دو پولیس جوان زخمی۔
6اکتوبر:کینیا میں الشباب کا حملہ‘6افراد ہلاک
7اکتوبر:نیپال میں مدھیسی برادری کے مطالبہ پر دستور میں ترمیم* کولمبیا کے صدر جوان مینول سانتوز کو امن کا نوبل انعام* نائیجریا کے22سپاہی ہلاک
8اکتوبر:طوفان میتھوز سے تباہی‘فلوریڈا میں3ہلاک*ہیتی میں900 سے زائد ہلاکتیں
9اکتوبر: روس کے چیچینا میں پولیس نے8عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا*یروشلم میں اسرائیل کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر فائرنگ‘8زخمی
10اکتوبر:مغربی سوڈان میں گھات لگا کر حملہ‘21شہری ہلاک
12اکتوبر:جرمنی میں پناہ گزینوں کی تعداد2لاکھ31ہزار ہوگئی*مائنمار کے راکھین صوبہ میں بندوق برداروں کا حملہ ‘ 26 افراد ہلاک۔
14اکتوبر:تھائی لینڈ کے بادشاہ عبومی بھرل فوت
15اکتوبر:طوفان متھیوز سے شمالی کیرولینا میں تباہی‘وسطیٰ آفریقہ میں بندوق بردار نے11افراد کو ہلاک کردیا۔
16اکتوبر:برازیل کی جیل میں تصادم‘16ہلاک*تبت میں6.2شدت کا زلزلہ*ویتنام میں سیلاب‘24افراد ہلاک
17اکتوبر:آسٹریا میں ہٹلر کا آبائی مکان منہدم‘جنوبی سوڈان میں لڑائی‘ 56افراد ہلاک*چین میں6.2شدت کا زلزلہ
19اکتوبر:ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف خواتین کی ریالی*مائنمار میں کشتی غرق 50 افراد ہلاک۔
20اکتوبر:مڈ گاسکر میں8لاکھ افراد کو فاقہ کشی کا سامنا:اقوام متحدہ ۔
22 اکتوبر:لندن میں پل کی چھت منہدم‘26زخمی*روس میں ہیلی کاپٹر تباہ‘19ہلاک*چین میں طوفان ہریما سے 50ہزار افراد کا تخلیہ*اٹلی میں مسلمانوں کا احتجاج۔
23اکتوبر:ہیتی کی جیل سے172قیدی فرار‘2 ہلاک * ٹیٹانک جہاز کا لاکر 85 ہزار پاونڈ میں ہراج*کیمرون میں ٹرین حادثہ‘70ہلاک
24اکتوبر:فرانس میں پناہ گزینوں کا کیمپ’’ جنگل‘‘ منہدم کردیا گیا2ہزار افراد بے گھر*کیلیفورنیا میں بس اور ٹرک تصادم‘ 13افراد ہلاک
اکتوبر: چین کے شانزی صوبہ میں دھماکہ‘14 ہلاک
26اکتوبر: روس کا بین براعظمی نیو کلیر میزائل’’ شیطان 2‘ ‘ منظر عام پر
28 اکتوبر:آسٹریلیا میں ہندوستانی نژاد بس ڈرائیور کو زندہ جلا دیا گیا۔
29اکتوبر:صدر بارک اوباما نے ہیلاری کلنٹن کیلئے مہم کا آغاز کیا۔
30اکتوبر:ماریانو راجوئے نے اسپین کے وزیر اعظم کا حلف لیا۔
2نومبر:سوئیٹرز لینڈ کی پولیس نے مسجد پر دھاوا کر کے امام اور 4دیگر کو گرفتار کر لیا۔
3نومبر:فلپائن کے مسلم باغی لیڈر نور مصوری کی صدر دو تیرتے سے ملاقات۔*فرانس نے انتہا پسندی کے نام پر4مساجد کو مقفل کردیا۔
4نومبر:چلی میں6.4شدت کا زلزلہ*روس کے قققاص میں4پولیس جوانوں کو گولی مار دی گئی
5نومبر:غیر مسلموں کو اسلحہ کی تربیت دینے مائنمار کافیصلہ * جنوبی کوریا میں صدر کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
6نومبر:چین کے کئی علاقوں میں فضائی آلودگی*جرمنی میں60افراد دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار
7نومبر:برطانیہ کی جیل میں تصادم‘200قیدی زخمی۔
8نومبر:کانگو میں حملہ‘32ہندوستانی سپاہی زخمی
9نومبر: کملا ہیڈس‘پرمیلا جئے پال امریکی کانگریس کیلئے منتخب
10نومبر:ڈاونالڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب‘ہیلاری کو شکست * کیلیفورنیا میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج پھوٹ پڑا
13نومبر:پیرس حملوں کا ایک سال مکمل*نیوزی لینڈ میں7.4شدت کا زلزلہ*مائنمار میں تشدد‘8افراد ہلاک
15نومبر: مائنمار کے راکھین صوبہ میں تشدد‘86افراد ہلاک
16نومبر:ہنگری میں دہشت گردی کے شبہ میں12افراد ہلاک
18نومبر:مائک پو پوئے سی آئی اے کے سربراہ مقرر ۔
19نومبر:مائنمار سے ہزاروں مسلمان فرار
20نومبر:فرانس میں زبردست طوفان
21نومبر:مائنمار میں روہنگیا مسلمانوں کے کئی دیہات نذر آتش
22نومبر:چین میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں17افراد ہلاک* میکسیکو میں تشدد‘24افراد ہلاک۔
25نومبر:چین میں6.7شدت کا زلزلہ۔
26نومبر:کیوبا کے انقلابی لیڈر فیڈل کاسٹرو90برس کی عمر میں فوت
27نومبر:یوگانڈا کی پولیس نے55کو ہلاک کر کے قبائیلی سردار کو گرفتار کر لیا۔
28نومبر:اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر‘4آئی ایس جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
29نومبر:ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی لگا دی۔
30نومبر:10ہزار روہنگیا مسلمان‘مائنمار سے فرار
یکم ڈسمبر:کیلیفورنیا میں مساجد کو دھمکی آمیز خطوط
2ڈسمبر:چین میں بس گر پڑی‘18افراد ہلاک
3ڈسمبر:تینسی(امریکہ) میں جنگل کی آگ سے13افراد ہلاک۔
5ڈسمبر:اٹلی میں ریفرنڈم‘وزیر اعظم ماٹورنتیری مستعفیٰ
6ڈسمبر:برنارڈ کازینوئے اٹلی کے نئے وزیر اعظم مقرر ۔
7ڈسمبر:میکسیکو میں فائرنگ‘20افراد ہلاک
8ڈسمبر:شمالی کیلیفورنیا میں6.5شدت کا زلزلہ*شمالی مائنمار میں11 افراد ہلاک۔
19 ڈسمبر : جرمنی میں ٹرک نے 12 افراد کو کچل دیا۔*اسٹیفن ڈیل ویلے مس ورلڈ منتخب۔*ترکی میں روسی سفیر کو گولی ماردی گئی۔
25 ڈسمبر : روس کا فوجی طیارہ شام جاتے ہوئے حادثہ کا شکار، 92 ہلاک
2016 ء میں مسلم دنیا لہو لہان
یکم جنوری: دوبئی میں نئے سال کی آتشبازی‘برج خلیفہ میں آگ‘16زخمی۔*دریائے نیل میں کشتی غرق‘15افراد ہلاک۔
2جنوری:بندوق بردار نے تل ابیب میں دو یہودیوں کو گولی مار دی * شیعہ عالم دین النمر کو پھانسی پر ایران کا سعودی عرب کو انتباہ۔
4جنوری:بغداد میں زلزلہ‘4افراد ہلاک*تمام خلیجی ممالک نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کردیئے۔
5جنوری: کوویت نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس طلب کرلیا*ترکی کے ساحل پر27پناہ گزینوں کی نعشیں ملی۔
7جنوری:ایران۔سعودی عرب کے درمیان ثالثی کیلئے عراق کا پیشکش۔*ایران نے سعودی اشیاء پر پابندی لگا دی۔
8جنوری:لیبیا میں ٹرک بم دھماکہ‘60پولیس جوان ہلاک‘ 200 افراد زخمی۔
9جنوری:شمالی شام پر بمباری‘39افراد ہلاک
11جنوری:شام میں اسکول پر روس کی بمباری‘11بچے ہلاک* بغداد کے شاپنگ مال پر بندوق بردار کا حملہ ‘18 افراد ہلاک۔
12جنوری:شام میں فاقہ کشی سے400افراد متاثر‘فوری امداد کیلئے اقوام متحدہ کی اپیل*استنبول میں دھماکہ10افراد ہلاک‘15 زخمی۔
13جنوری: کوئٹہ میں طالبان کا خود کش حملہ‘15افراد ہلاک * جلال آباد میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ‘7افغان فوجی ہلاک۔
14جنوری: ترکی میں کار بم دھماکہ ‘5 ہلاک ‘39 افراد زخمی
*جکارتہ میں دہشت گرد حملہ ‘7 افراد بشمول 5 حملہ آور ہلاک۔
15جنوری:باغیوں کا حملہ‘ کینیا کے درجنوں سپاہی ہلاک۔
17جنوری:افغانستان کے جلا ل آباد میں خود کش حملہ‘13افراد ہلاک۔*شمالی شام سے داعش نے400شہریوں کا اغوا کرلیا۔
18جنوری:ایران پر برسوں سے عائد عالمی پابندیاں برخواست ۔
19جنوری:شمال مغربی پاکستان میں خود کش حملہ‘11افراد ہلاک۔
20جنوری:طالبان‘ پاکستان کی بادشاہ خان یونیورسٹی میں گھس پڑے ‘ 25 افراد ہلاک*داعش نے270مغویہ شہریوں کو رہا کردیا۔
22جنوری: صومالیہ کی ہوٹل الشباب کے بندوق برداروں کا حملہ‘20افراد ہلاک۔
26جنوری:شام میں بم حملوں میں26افراد ہلاک۔
27جنوری: صدر ایرانحسن روحانی نے سعودی سفارتخانے پر حملے کیلئے معافی مانگی۔
28جنوری:یمن کے صدارتی محل پر خود کش حملہ‘8افراد ہلاک۔
30جنوری:سعودی عرب میں شیعہ مسجد پر حملہ‘3افراد ہلاک ۔
31جنوری:نائیجریا کے مید گوری شہر پر بوکو حرام کا حملہ‘65 افراد ہلاک۔
یکم فروری:دمشق میں شیعہ عبادت گاہ پر داعش کا حملہ‘71افراد ہلاک۔
4فروری:ڈرون حملے میں12یمنی عسکریت پسند ہلاک۔
6فروری:کوئٹہ میں طالبان کا دھماکہ‘9ہلاک‘40افراد زخمی۔
9فروری:پاکستان میں ہندو میاریج بل کو منظوری۔
12فروری:انڈو نیشیا6.5شدت کے زلزلہ سے دہل گیا۔
*3دہشت گرد نیٹ ورکس کا پتہ چلا کر97جنگجوؤں کو گرفتار کرنے پاکستان کا دعویٰ
16فروری: شام میں میزائل حملہ‘50 افراد ہلاک۔
18فروری:ترکی میں دھماکہ‘28افراد ہلاک متعدد زخمی۔
19فروری:جنوبی سوڈان میں حملہ‘18افراد ہلاک
20فروری:لیبیا میں دولت اسلامیہ کے کیمپوں پر امریکی بمباری ‘ 40ہلا ک ۔
21فروری:شام کے صدر بشارالاسد جنگ بندی کیلئے تیار *حمص میں دو کار بم دھماکے‘87افراد ہلاک۔
22فروری:بنگلہ دیش میں پجاری کا قتل‘داعش نے ذمہ داری قبول کی۔
25فروری:پاکستان نے254دینی مدارس بند کردیئے‘انتہا پسندی کا الزام
26فروری:ایران میں پارلیمانی انتخابات کیلئے رائے دہی۔
28فروری:افغانستان میں دو دھماکے25ہلاک‘امن بات چیت متاثر۔*شام میں جنگ بندی کے دوران فضائی حملے جاری۔
29فروری:بغداد کی مارکٹ میں خود کش دھماکہ‘73افراد ہلاک*سابق گورنر سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی
یکم مارچ:اسرائیلی سپاہیوں نے ایک فلسطینی کو گولی ماردی۔
2مارچ:افغانستان میں ہندوستا ن کے سفارتخانے پر حملہ‘ 4 دہشت گرد ہلاک۔*خلیجی ممالک نے لبنان کے حزب اللہ گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا۔
6مارچ:طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ امن بات چیت مسترد کردی۔* عراق میں خود کش حملہ ‘60افراد ہلاک۔
7مارچ:پاکستان میں طالبان کا حملہ‘17افراد ہلاک*لیبیا کی سرحد کے قریب لڑائی تیونس میں26افراد ہلاک۔
8مارچ:صومالیہ میں الشباب کے تربیتی کیمپ پر امریکہ کا ڈرون حملہ‘150 افراد ہلاک*شمالی مغربی پاکستان میں فوج کی کاروائی‘21عسکریت پسند ہلاک۔
9مارچ: ایران میں بین براعظمی میزائیل کا تجربہ کیا۔
10مارچ:داعش نے22ہزار جنگجوؤں کی بھرتی کی: رپورٹ
11مارچ: یمن میں لڑائی‘ 19 افراد ہلاک۔
14مارچ: ترکی(انقرہ) میں کار بم دھماکہ‘37افراد ہلاک *اسرائیلی پولیس نے3فلسطینی حملہ آوروں کو گولی ماردی۔
15مارچ:ترکی فوج نے 45کرد جنگجوؤں ہلاک کردیا۔
16مارچ:پشاور میں بس میں دھماکہ‘16افراد ہلاک *نائیجریا کی مسجد میں خود کش دھماکہ‘22ہلاک۔
17مارچ:پاکستان نے ہولی‘دیوالی اور ایسٹر پر بھی سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔
20مارچ:یمن میں جھڑپیں 35افراد ہلاک*شام میں روس کا فضائی حملہ55افراد ہلاک۔*مصر میں داعش کا حملہ ‘ 15سکیوریٹی جوان ہلاک۔
26مارچ:شام میں امریکی کاروائی‘ابوبکر بغدادی کا نائب ہلاک۔*شامی فوج نے پالیمرا کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرالیا۔*عراق میں خودکش حملہ‘41افراد ہلاک۔
27مارچ:مصر میں فوج کی کاروائی‘19عسکریت پسند ہلاک* الجزیرہ نے500ملازمین کو برطرف کردیا۔
28مارچ: لاہور میں دھماکہ‘72ہلاک۔
31مارچ:ترکی کے دیار باقر میں دھماکہ‘4ہلاک14زخمی۔
یکم اپریل:دمشق پر فضائی حملہ‘30سے زیادہ ہلاک۔
5اپریل:پناما پیپرس انکشاف‘نواز شریف کے خاندان پر الزامات۔
7اپریل:سوڈان میں لڑائی‘ایک لاکھ38ہزار افراد کی نقل مکانی:اقوام متحدہ*مشرقی دمشق پر داعش کا حملہ‘250شامی لاپتہ۔
10اپریل:دولت اسلامیہ نے شام کے دو دیہاتوں پر قبضہ کر لیا۔
11اپریل:پاکستان میں زلزلہ‘6افراد ہلاک*کرغزستان کے وزیر اعظم تیمور سارایوف مستعفی۔
12اپریل:طالبان کا خود کش حملہ‘12افغان فوجی ہلاک۔
13اپریل:شام میں پارلیمانی انتخابات‘بشار الاسد پھر صدر منتخب۔
14اپریل:پاکستان میں بندوق برداروں نے6پولیس ملازمین کو ہلاک اور15کو یرغمال بنا لیا۔
16اپریل:مصر میں صدر سیسی کے خلاف مظاہرہ‘100افراد گرفتار۔
19اپریل: طالبان کا کابل کی ہوٹل پر حملہ‘64ہلاک سینکڑوں زخمی۔
20اپریل:بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے500پناہ گزین غرقاب۔
21اپریل:امریکی صدر بارک اوباما کا دورہ سعودی عرب‘شاہ سلمان سے ملاقات۔
23اپریل: شام میں سرکاری فوج کی بمباری‘دمشق میں 13 ہلاک
24اپریل:القاعدہ کا حملہ‘7یمنی سپاہی ہلاک*حلب میں زبردست لڑائی ‘ 26 ہلاک۔
25اپریل:بغداد میں شیعہ بستی میں کار بم دھماکہ‘12افراد ہلاک۔
27اپریل:یمن میں القاعدہ کے 27سپاہی ہلاک‘60زخمی
28اپریل: حلب پر شامی فوج کا حملہ‘38شہری ہلاک ۔
30اپریل:ایران میں دوسرے مرحلے کے انتخابات‘حسن روحانی کی پارٹی کی سبقت*عراق میں کار بم دھماکہ ‘ 30 ہلاک
یکم مئی: ترکی میں بم دھماکہ‘ دو پولیس جوان ہلاک‘22افراد زخمی*اسامہ بن لادن کی5ویں برسی‘القاعدہ ہنوز خطرہ: امریکہ *عراق کے سمادہ شہر میں دھماکہ‘32ہلاک*پاکستان میں میٹھا گوشت کھانے سے33افراد ہلاک‘32دوکاندار گرفتار۔
2مئی:بغداد میں3کار بم دھماکے‘14افراد ہلاک۔
5مئی: اسرائیل کی غزہ میں حماس کے5ٹھکانوں پر بمباری ۔
6مئی:ترکی کے وزیر اعظم احمد اوگلو کا استعفیٰ *اسرائیل کی شلبار ی میں غزہ میں خاتون جاں بحق*حلب کے قریب دیہات پر باغیوں کا قبضہ ‘ لڑائی میں73افراد ہلاک۔
8مئی:سعودی وزیر تیل علی الغیمی کو برطرف کردیا گیا*مصر میں بندوق بردار نے9پولیس جوانوں کو ہلاک کردیا* افغانستان میں بس اور آئیل ٹینکر میں تصادم‘52افراد ہلاک۔
10مئی:پاکستان کے سابق وزیر اعظم گیلانی کے مغویہ فرزند کو بازیاب کرالیا گیا۔
11مئی:بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمن کو پھانسی دیدی*ترکی نے شام میں3ہزار دولت اسلامیہ کے جنگجو کو ہلاک کردیا:اردگان کا دعویٰ۔
12مئی:بغداد کی مارکٹ میں بم دھماکہ‘94افراد ہلاک۔
13مئی:اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے ٹاپ کمانڈر مصطفےٰ بدر الدین ہلاک*بنگلہ دیش میں بجلیاں گرنے سے35افراد ہلاک۔
15مئی:یمن میں داعش کا بم دھماکہ‘35پولیس رکروٹس ہلاک
*عراق میں آئی ایس کے دھماکے‘29افراد ہلاک
17مئی:بغداد میں دھماکے‘54افراد ہلاک*بنگلہ دیش میں بجلیاں گرنے سے دو دن میں81افراد ہلاک۔
18مئی: شامی فوج کا فضائی حملہ‘13افراد ہلاک۔
19مئی:پیرس سے قاہرہ آرہے طیارہ کو حادثہ‘66افراد ہلاک*لیبیا میں داعش کا حملہ‘32سپاہی ہلاک‘50زخمی۔
22مئی: بنگلہ دیش میں طوفان روانو سے24افراد ہلاک‘ 100زخمی *طالبان لیڈر ملا منصور کو ڈرون حملے میں ہلاک کرنے امریکہ کا دعویٰ۔
23مئی:فلوجہ پر قبضہ کیلئے عراقی فوج کی کاروائی کا آغاز* یمن میں خود کش حملہ‘20افراد ہلاک۔
24مئی:شام کے شہروں میں دھماکے‘150 افراد ہلاک
25مئی:طالبان نے حبیب اللہ اخوان زادہ کو نیا سربراہ منتخب کر لیا*کابل میں خود کش حملہ‘10افراد ہلاک۔
26مئی:راکٹ حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری۔
27مئی:ایران میں پارٹی کرنے پر30طلباء کو99کوڑے لگائے گئے۔
30مئی:بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کی کشتی غرق‘700افراد ہلاک*شاہ عبداللہ دوم نے اردن کی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا * عراقی فوج فلوجہ میں داخل۔
31مئی:باغیوں کے قبضہ والے شہر ادلیب پر شامی بمباری ۔
2جون:انڈو نیشیا کے سماترا میں6.5شدت کا زلزلہ * پاکستان میں آندھی ‘ 36 افراد ہلاک۔
3جون:100پناہ گزینوں کی نعشیں لیبیا کے ساحل پر پائی گئیں۔
4جون: سعودی عرب کے نائب ولیعہد پرنس سلمان کا دورہ امریکہ* شامی فوج صوبہ رقا میں داخل*بوکو حرام نے نائیجریا میں32سپاہیوں کو ہلاک کردیا۔
6جون:مقدس ماہ رمضان کا آغاز*قازقستان میں پولیس نے5بندوق برداروں کو ہلاک کردیا۔
7جون:سعودی عرب میں سڑک حادثہ15افراد ہلاک‘ 60 زخمی * نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری۔
8جون:استنبول میں بم دھماکہ‘11ہلاک‘56زخمی*دولت اسلامیہ نے شام کے شمال مغربی محاذ کا تخلیہ کردیا۔
9جون:اسرائیل میں فائرنگ4افراد ہلاک‘5زخمی*بغداد میں دو دھماکے 70افراد ہلاک* صومالیہ میں الشباب کے جنگجوؤں نے ایتھوپیا کے40 سپاہیوں کو ہلاک کردیا۔
11جون:بنگلہ دیش میں پجاریوں کا قتل‘5300افراد گرفتار۔
12جون:شام کے ادلیب پر فضائی حملہ‘21افراد ہلاک۔
14جون:ابوبکر البغدادی کو شام میں ہلاک کرنیکا امریکہ کا جھوٹا دعویٰ
15جون:افغانستان میں فوجی کاروائی‘داعش کے21جنگو ہلاک۔
16جون:نائجریا کے ریگستان میں34پناہ گزینوں کی نعشیں پائی گئیں۔*لیبیا میں دھماکہ‘10افراد ہلاک۔
17جون:بحرین نے دہشت گردی کے الزام میں8افراد گرفتار*بو کو حرام کی فائرنگ میں18خواتین ہلاک۔
2518جون:بنگلہ دیش نے6دنوں میں11,600افراد کو گرفتار کر لیا۔*مصر میں الجزیرہ کے دو صحافیوں کو سزائے موت *انتہا پسندی کے خلاف ایک لاکھ بنگلہ دیشی علماء کا فتویٰ
19 جون:انڈونیشیا میں سیلاب‘24افراد ہلاک* افغانستان میں فوج کی مہم کے دوران70عسکریت پسند ہلاک * عراق میں82ہزار افراد نے فلوجہ کا تخلیہ کردیا۔
20جون:کابل میں دھماکہ‘22ہلاک*الجیریا نے 14 اسلام پسندوں کو ہلاک کردیا*ایران نے غنون نامی اخبار پر پابندی لگا دی۔
21جون: سندھ کے ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کا میں اغواء * اسرائیلی فوجیوں نے14سالہ فلسطینی لڑکے کو گولی مار دی * فلوجہ کی لڑائی میں2500 داعش کے جنگجو ہلاک : رپورٹ
22جون:کراچی میں مشہور قوال امجد صابری کو گولی مار دی گئی۔ *لیبیا میں لڑائی‘60ہلاک۔
25جون:یمن میں تازہ جھڑپیں‘33افراد ہلاک* افغانستان کے دولت اسلامیہ کے30جنگجو اور 3 شہری ہلاک * شام میں روس کا فضائی حملہ‘31شہری ہلاک ۔
26جون:صومالیہ میں ہوٹل کا محاصرہ‘14افراد ہلاک‘ملک کے وزیر مہلوکین میں شامل*فلوجہ پر عراقی فوج کا مکمل قبضہ۔
27جون:اردن کے فوجیوں پر دولت اسلامیہ کا حملہ*لبنان میں خودکش حملہ‘6افراد ہلاک
28جون:جنوبی یمن میں دولت اسلامیہ کا بم دھماکہ ‘43 ہلاک۔
29جون:استنبول کے اتا ترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر داعش کا حملہ ‘ 41 افراد ہلاک‘239زخمی۔
30جون:کابل میں پولیس قافلے پر حملہ‘40ہلاک*کویت میں عمارت میں آگ لگی‘9ہلاک‘25زخمی۔
یکم جولائی:بنگلہ دیش میں ایک اور پجاری کا قتل۔
2جولائی:ڈھاکہ میں ہوٹل پر بندوق برداروں کا حملہ‘20افراد ہلاک‘ داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔
3جولائی: بغداد میں بم دھماکہ119افراد ہلاک*پاکستان میں سیلاب خیبر پختواں خوا میں3ہلاک۔
4جولائی: جدہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر خود کش بمبار کا دھماکہ‘حملہ آور کی پاکستانی کی حیثیت سے شناخت۔
5جولائی: عراق کے وزیر داخلہ مستعفی۔
6جولائی:شام میں72گھنٹوں کی جنگ بندی کا اعلان* بشارالاسد نے عید کی نماز ادا کی۔
7جولائی:بنگلہ دیش میں عید کے موقع پر حملہ‘4افراد ہلاک ۔
8جولائی:بغداد کے شمال میں شیعہ عبادت گاہ پر حملہ‘ 40 ہلاک‘62زخمی* سوڈان میں بس حادثہ‘13افراد ہلاک۔
9جولائی:پاکستان میں عبد الستار ایدھی کا92برس میں انتقال
*شام میں حلب پر بمباری‘25ہلاک*وزیر اعظم نواز شریف لندن واپس *شام میں کم سے کم38افراد ہلاک۔
12جولائی:پشاور اسکول حملے کا ماسٹر مائنڈ ڈرون حملے میں ہلاک
13جولائی:موصل پر حملے کیلئے عراقی فوج کی تیاری
16جولائی:ترکی میں فوجیوں کی بغاوت کی کوشش ناکام *صدر اردگان نے موبائل کے ذریعہ عوام سے سڑکوں پر نکل آنے کی اپیل کی‘لاکھوں افراد سڑکوں پر آ گئے‘باغیوں کی خود سپردگی250افراد ہلاک۔
17جولائی: ماڈل قندیل بلوچ کو بھائی نے گولی ماردی۔
18جولائی:قازقستان کے الماٹی میں بندوق برداروں نے دو پولیس جوانوں کو گولی مار دی۔
19جولائی:ترکی میں24ہزار اساتذہ‘12سوڈین برطرف
20جولائی:شام میں روس کی بمباری21افراد ہلاک* امریکہ کی بمباری میں56شہری ہلاک
21جولائی:ترکی میں صدر اردگان نے3مہینے کی ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔
22جولائی:حلب میں باغیوں کا سرنگ دھماکہ‘38شامی فوجی ہلاک‘
23جولائی:کابل میں احتجاج کے دوران دھماکے‘80افراد ہلاک
24جولائی:ترکی میں اسکول اور کالجس ایمرجنسی کے تحت بند *بغداد میں خود کش حملہ14افراد ہلاک۔
26جولائی:ڈھاکہ میں انکاونٹر‘9عسکریت پسند ہلاک۔
27جولائی:شام میں دو بم دھماکے‘44افراد ہلاک
28 جولائی:بشارالاسد نے باغیوں کیلئے معافی کا اعلان کیا * النصرہ فرنٹ اور القاعدہ میں علیحدگی۔
29جولائی:شام میں24شہری ہلاک
30جولائی:افغانستان کے ہلمند صوبہ پر طالبان کا قبضہ * ترکی میں 35 عسکریت پسند ہلاک۔
31جولائی:طالبان کے حملے میں31پولیس جوان ہلاک۔
یکم اگست:معصومہ مراوی افغانستان میں پہلی خاتون گورنر مقرر
3اگست:انڈو نیشیا میں3آتش فشاں پھٹ پڑے*لیبیا کے بن غازی میں کار دھماکہ‘23افراد ہلاک
5اگست:مصر کے سینائی میں45عسکریت پسند ہلاک
7اگست:افغانستان میں فضائی حملہ‘40طالبان ہلاک* ایران نے نیو کلیر سائنسدان شہرام امیری کو پھانسی دیدی۔
8اگست:ملیشیا نے7ہزار ہندوؤں کو شہریت دی۔
9اگست:پاکستان میں ہاسپٹل پر داعش کا خود کش حملہ75ہلاک
10اگست:بغداد کے ہاسپٹل میں آگ12نومولود جھلس گئے۔
11اگست:عمان میں اخبار مقفل‘3صحافی گرفتار۔
12اگست:کوئٹہ میں ہسپتال کے قریب ایک اور بم دھماکہ‘14 زخمی * داعش نے شمالی شام سے2ہزار افراد کا اغوا کر لیا۔
13اگست:مصر میں حقوق کیلئے عیسائیوں کا احتجاج
14اگست:یمن کے اسکول پر بمباری‘10بچے ہلاک‘کویت میں10 ایرانی گرفتار*پاکستان میں یوم آزادی کا اہتمام
15اگست:ترکی میں کار بم دھماکہ‘*سوڈان میں سیلاب سے100 ہلاکتیں
17اگست:ترکی نے38ہزار افراد کورہا کردیا‘2000پولیس عہدیدار برطرف
18اگست: ترکی کے پولیس اسٹیشن پر دھماکہ‘3 ہلاک‘ 40 زخمی *شامی جنگ کی منہ بولتی تصویر‘5سالہ عمران دانش صفحہ اول پر*لیبیا میں داعش کا حملہ‘10افراد ہلاک
20اگست:پاکستان میں فضائی حملے میں9دہشت گرد ہلاک
21اگست:صومالیہ میں دو دھماکے17ہلاک۔
22اگست: ترکی میں شادی کی تقریب میں بچہ کے ذریعہ خود کش دھماکہ‘22 بچے ہلاک۔
23اگست:پاکستان میں متحدہ قومی تحریک کے سربراہ الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ
25اگست:افغانستان میں امریکی یونیورسٹی پر حملہ‘13افراد ہلاک
26اگست:ترکی میں خود کش حملہ‘11پولیس جوان ہلاک *پاکستان میں 9 پولیس ملازمین کو گولی مار دی گئی۔
27اگست:تیونس میں نئی حکومت نے اقتدار سنبھال لیا* شام میں بیارل بم دھماکہ15افراد ہلاک۔
28اگست:تر کی کی شلباری میں شام کے40شہری ہلاک۔
29اگست:یمن کے عدن شہر میں خود کش حملہ‘ 60 ہلاک* پاکستان میں مدرسہ پر دھاوا106افغان طلباء گرفتار
30اگست:شام میں 72اجتماعی قبریں دریافت
یکم ستمبر: ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد وزیر داخلہ مستعفی۔
2ستمبر: ترکی میں8ہزار فوجیوں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔*دمشق کے نواحی علاقہ میں حملہ‘25ہلاک۔
3ستمبر: ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کا انتقال*ترکی نے شام میں زمینی فوج بھیجنے کا اعلان کیا۔
4ستمبر:بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے لیڈر میر قاسم علی کو پھانسی‘ملک گیر بند کا اعلان‘پاکستان کا اظہار تاسف۔
5ستمبر:پاکستان میں زلزلہ کا جھٹکہ‘بھگدڑ میں57طلباء زخمی
6ستمبر:بغداد میں دولت اسلامیہ کا کار بم دھماکہ‘12افراد ہلاک*شام میں بمباری48افراد ہلاک۔*پاکستان نے متحدہ قومی تحریک کے100 دفاترمنہدم کردیئے۔
8ستمبر:ایک لاکھ افغان پناہ گزین پاکستان سے واپس۔
10ستمبر: بنگلہ دیش کی فیکٹری میں آگ26افراد ہلاک‘ 74 زخمی *قازقستان نے کریم موسیوف کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا۔
11ستمبر:ترکی کے طیاروں نے داعش کے 20 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔*تنزانیہ میں زلزلہ‘11 ہلاک۔
12ستمبر:ترکی میں برسر اقتدار پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر بم دھماکہ ‘ 48 زخمی۔*پاک۔ روس مشترکہ فوجی مشقیں۔
13ستمبر:پاکستان میں عید کی نماز کے موقع پر دھماکہ‘13افراد زخمی ۔
14ستمبر:نائیجریا میں 5سپاہی‘ بوکو حرام کے30جنگجو ہلاک۔
16ستمبر:بنگلہ دیش میں سڑک حادثہ17 ہلاک ‘ 40 زخمی * شمال مغربی پاکستان میں مسجد پر حملہ‘36افرادہلاک۔
18ستمبر:اسرائیلی سپاہی کو زخمی کرنیوالے فلسطینی کو گولی مار دی گئی *امریکی جیٹ کی بمباری سے80شامی سپاہی ہلاک۔
20ستمبر:ایران کے صدر حسن روحانی کا دورہ کیوبا‘فیڈل کاسٹرو سے ملاقات*حلب میں امدادی قافلے پر بمباری ‘ 12 افراد ہلاک۔
21ستمبر: مصر کے ساحل پر پناہ گزینوں کی کشتی غرق‘162 افراد ہلاک۔ * نائیجریا میں40سپاہی ہلاک۔
22ستمبر:یمن پر سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری‘20افراد ہلاک۔*انڈونیشیا میں سیلاب سے26ہلاکتیں‘19افراد لاپتہ۔
24ستمبر:شام اور روس کے طیاروں کی بمباری‘حلب میں25افراد ہلاک۔*بغداد میں3بم دھماکے11افراد ہلاک*پاکستان میں بس ندی میں گر پڑی‘24افراد ہلاک۔
25ستمبر:دولت اسلامیہ کا عراقی شہر تکریت پر حملہ‘18شہری ہلاک۔
26ستمبر:کرد باغیوں کے حملہ میں10ترک سپاہی ہلاک۔
27ستمبر:بغداد کے شاپنگ علاقہ میں دھماکہ‘17افراد ہلاک *ترکی نے انٹلیجنس کے87عہدیداروں کو برطرف کردیا۔
28ستمبر:ترکی نے 23ہزار افراد کو گرفتار کر لیا۔
29ستمبر: سرجیکل اسٹرائیک:پاکستانی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس۔
30ستمبر:سیکوریٹی خدشے کے پیش نظر ترکی میں12ٹی وی اسٹیشن بند ۔ *روس کی بمباری میں ایک سال میں10ہزار افراد ہلاک:شامی آبزرویٹری۔
یکم اکتوبر:سارک کانفرنس کی منسوخی کا پاکستان نے ہندوستان پر الزام عائدکیا ۔ 2اکتوبر:ترکی پولیس نے بغاوت کے الزام میں گولن کے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔
3اکتوبر:ترکی میں ایمرجنسی میں مزید3ماہ کی توسیع۔
4اکتوبر:فلسطینی حکومت نے مغربی کنارہ کے انتخابات ملتوی کردیئے۔* آئی ایس کے سربراہ البغدادی زہر آلود کھانا کھا کر بیمار * شام میں بم دھماکہ‘20افراد ہلاک۔
7اکتوبر:پاکستان میں بم دھماکہ‘6افراد ہلاک*نائیجریا میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ‘22افراد ہلاک۔
8اکتوبر:بنگلہ دیش نے11آئی ایس جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
9اکتوبر:یمن میں فضائی حملوں میں140افراد ہلاک‘فلسطینی بندوق بردار نے یروشلم میں2افراد کو ہلاک کردیا*شمالی شام میں لڑائی38افراد ہلاک ۔*جنوبی ترکی میں دھماکہ6سپاہی ہلاک۔
10اکتوبر:افغانستان میں خود کش حملہ‘ہلمند میں14افراد ہلاک ۔ *جنوبی سوڈان میں باغیوں نے21شہریوں کو ہلاک کردیا۔
11اکتوبر:ابو ظہبی میں پہلا مندر2017میں مکمل ہوجائیگا *ترکی حکومت نے125 پولیس عہدیداروں کو گرفتار کر لیا۔
12اکتوبر:شمالی افغانستان میں دھماکہ 14شیعہ ہلاک* حلب پر فضائی حملہ‘ 20 افراد ہلاک۔
13اکتوبر:مالدیپ‘دولت مشترکہ کی رکنیت سے باہر * حلب پر بمباری15افراد ہلاک۔
14اکتوبر:مصر میں انتہا پسندوں کا حملہ‘12سپاہی ہلاک ۔ *چین کے صدر زی جن پنگ کا دورہ بنگلہ دیش۔
15اکتوبر:صومالیہ میں خونریزی11افراد ہلاک50ہزار افراد کی نقل مکانی۔*لیبیا میں لڑائی14افراد ہلاک۔
16اکتوبر:مصر میں فوج نے18عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا* پاکستان میں سڑک حادثہ‘30افراد ہلاک۔
17 اکتوبر:بغداد کے جنوب میں خود کش حملہ‘10افراد ہلاک *بلاول بھٹو نے مودی کو قصاب قرار دیا*جنوبی سوڈان میں لڑائی‘56باغی ہلاک۔
18اکتوبر:ترکی میں عوامی جلسوں پر پابندی*حلب پر روسی طیاروں کا حملہ‘36افراد ہلاک۔
19اکتوبر:سعودی عرب نے شہزادہ ترکی بن سعد الکبیر کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا۔
20اکتوبر:پاکستان کی سپریم کورٹ کا نواز شریف کو پناما لیکس کے مقدمہ میں نوٹس۔
21اکتوبر:قبرص میں کشتی غرق‘83افراد ہلاک*ترکی میں 18 کرد جنگجو ہلاک ۔
22اکتوبر:مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو20سال کی سزا کی توثیق۔
23اکتوبر:حلب میں جنگ بندی کے بعد زبردست لڑائی شروع۔
29اکتوبر:یمن میں فضائی حملہ‘17ہلاک‘جلا وطن صدر نے امن منصوبہ مسترد کردیا۔
30اکتوبر: مصر میں سیلاب سے کم سے کم22افراد ہلاک *حلب پر باغیوں کا راکٹ حملہ‘38شہری ہلاک۔
31اکتوبر: مائیکل آرون لبنان کے صدر منتخب‘29ماہ سے جاری تعطل ختم*سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن میں 60 افراد ہلاک۔
یکم نومبر:عراقی فوج داعش کے قبضہ والے موصل میں داخل * کراچی میں بندرگاہ پر دھماکہ‘14ہلاک‘50 زخمی*موصل کے قریب داعش نے40 افراد کو ہلاک کردیا۔
2نومبر:پاکستان میں آئیل ٹینکر دھماکہ‘20افراد ہلاک ۔
3نومبر:لیبیا کے ساحل سے دور دو کشتیاں غرق‘239تارکین وطن غرقاب*پاکستان میں ٹرین حادثہ ‘ 20 ہلاک‘ 50 زخمی۔
4نومبر:افغانستان میں امریکہ کا طالبان پر حملہ‘26 شہری‘12 امریکی سپاہی ہلاک۔
5نومبر: حلب پر شامی باغیوں کا حملہ‘74 ہلاک۔
6نومبر:بنگلہ دیش پولیس نے ہندوؤں پر حملوں کے الزام میں50 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
7نومبر:پاکستان میں اسٹیج اداکار قسمت بیگ کو لاہور میں گولی ماردی گئی۔*عراق میں بم دھماکہ100افراد ہلاک‘ایرانی زائرین کی اکثریت۔*ایران میں مسافر ٹرینوں میں تصادم 44 افراد ہلاک‘103 مسافر زخمی۔
10نومبر:عراق اور شام پر فضائی حملے‘119 شہری ہلاک۔
11نومبر:افغانستان میں جرمن سفارتخانہ پر حملہ‘6 افراد ہلاک
13نومبر:مصر میں فوج نے14دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ عراقی فوج نے نمرود کے علاقہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔
15نومبر:اسرائیل نے ترکی کیلئے نئے سفیر کا تقرر کیا*عراق کے شہر فلوجہ میں خود کش حملہ‘12افراد ہلاک۔
17نومبر:ترکی کے صدر طیب اردگان کی دو روزہ دورے پر پاکستان میں آمد*غزہ میں اسرائیلی سم کارڈز پر پابندی‘شام میں القاعدہ کے 30 سپاہیوں کو ہلاک کرنے روس کا دعویٰ
18نومبر:ترکی نے بغاوت کے الزام میں 76 اساتذہ‘ لکچرر کو گرفتار کر لیا۔*حلب پر بمباری25افراد ہلاک۔
19نومبر:حلب پر شامی فوج کی بمباری‘27شہری ہلاک۔
22نومبر:ترکی نے بغاوت کے الزام میں مزید15ہزار افراد کو برطرف کردیا۔*مصر کی عدالت نے محمد مرسی کی سزائے موت منسوخ کردی۔
24نومبر:عراقی دستوں نے موصل کے مشرقی علاقے میں مزید 3 بستیوں پر قبضہ کر لیا۔
26نومبر:موصل میں داعش نے16 عراقی شہریوں کو ہلاک کردیا۔
27نومبر:پاکستان میں17 برس بعد مردم شماری کا آغاز۔
29 نومبر: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سبکدوش۔
30نومبر:جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستان کے نئے فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔
یکم ڈسمبر:شیخ حسینہ کے طیارے میں خرابی‘ عہدیدار معطل۔
2ڈسمبر:طالبان نے 23 شہریوں کو ہلاک کردیا۔
4ڈسمبر:شام کے ادلیب پر فضائی حملہ‘21افراد ہلاک۔
5 ڈسمبر:کراچی کے ہوٹل میں آگ11افراد ہلاک‘75 زخمی۔
6ڈسمبر: مصر کی سیکوریٹی فورسس نے ایک مسلح گروپ پر دھاوا کر کے 3 بندوق برداروں کو ہلاک کردیا۔
7ڈسمبر:پاکستان میں طیارہ حادثہ‘ مبلغ اسلام جنید جمشید سمیت 47 افراد جان بحق۔*انڈو نیشیا میں زلزلہ‘100سے زیادہ افراد ہلاک۔
8ڈسمبر:داعش نے شام کے23سپاہیوں کو ہلاک کردیا۔
11 ڈسمبر: ترکی میں بم دھماکہ 38 ہلاک۔*صومالیہ میں کار بم دھماکہ 20 ہلاک۔
12 ڈسمبر : شام کے دیہات پر روس کی بمباری 34 ہلاک۔
14 ڈسمبر : حلب پر شامی فوج کا قبضہ ، باغیوں نے شہر کا تخلیہ کردیا
16 ڈسمبر : پاکستان میں احمدیہ کی عبادت گاہ پر حملہ 3ہزار افراد پر مقدمہ
18 ڈسمبر : لیبیا کے علاقہ سیرتے کو داعش سے آزاد کرالیا گیا۔
7 ڈسمبر : پاکستان میں کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب پینے سے 32 عیسائی ہلاک۔

Comments

comments