Tuesday , 21 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » کھیل » 2016 ء میں کھیل کا میدان کون جیتا …. کون ہارا !
2016 ء میں کھیل کا میدان کون جیتا …. کون ہارا !

2016 ء میں کھیل کا میدان کون جیتا …. کون ہارا !

6جنوری: کرکٹر سید کرمانی کو کرنل سی کے نائیڈو کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا گیا۔ٹسٹ کپتان ویراٹ کوہلی کو پالی امریگر ٹرافی بی سی سی آئی کی جانب سے پیش کی گئی۔*آسٹریلیا نے بنگلہ دیش میں منعقد شدنی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔
7جنوری:جنوبی آفریقہ کے کرکٹر ہاشم آملہ ٹسٹ کپتان کی حیثیت سے مستعفی۔
11جنوری:ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگز کی جوڑی نے برسبین ٹینس ٹرافی جیت لی۔* اسٹا نسلاس واو رنیکا نے چینائی اوپن خطاب جیتا۔
12جنوری: مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے بالون ڈی ایوارڈ جیتا۔
14جنوری:فیفا نے سکریٹری جنرل جیروم والکے کو برطرف کردیا۔
17جنوری:ثانیہ مرزا اور مار ٹینا ہینگز نے سٹدنی میں آپیا انٹر نیشنل جیت لیا۔
18جنوری: بیاڈ منٹن لیگ میں دہلی ایکسپریس نے ممبئی راکٹس کو ہرایا۔
21جنوری:اُتر پردیش نے2014-15 سید مشتاق علی ٹرافی جیت لی۔
25جنوری:پی وی سندھو نے ملایشیا ماسٹرس گرینڈ پری گولڈ بیاڈ منٹن خطاب جیت لیا۔*آسٹریلیا نے انڈیا کو پانچ ونڈے میچس کی سیریز میں4-1 سے شکست دیدی۔
27جنوری: ویسٹ انڈیز کے چندر پال‘ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے۔*آئی سی سی کی ٹسٹ رینکنگ میں ہندوستان کو اگست2011کے بعد پہلا مقام حاصل ہوا۔
28جنوری:پاکستانی کرکٹر عمران فرحت بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ۔
29جنوری:ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگز کی جوڑی نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کا خطاب جیت لیا۔
30جنوری:گراہم زاویر فورڈ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دوسری مرتبہ کوچ مقرر ۔
31جنوری: انجلک کیربر(جرمنی) نے آسٹریلین اوپن خواتین سنگلز کا خطاب جیت لیا۔ اس نے عالمی نمبر ون سرینا ولیمس کو شکست دیدی۔
یکم فروری: ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف3ٹسٹ میچس کی سیریز3-0سے جیت لی۔*نووک جو کو وچ نے آسٹریلین اوپن مردوں کا سنگلز خطاب جیت لیا۔ ان کا یہ چھٹواں آسٹریلین اوپن سنگلز خطاب تھا۔*سری کانت نے سید مودی انٹرنیشنل بیاڈ منٹن میں سنگلز کا خطاب جیتا۔
5فروری: آئی سی سی نے سابق کرکٹر راہول ڈراویڈ کے انسداد رشوت ستانی کمیٹی کا رکن مقرر ۔
8فروری: آی سی سی نے پاکستانی لیگ اسپنر یا سر شاہ کو ڈوپنگ کے الزام میں معطل کردیا۔
9فروری:نیوزی لینڈ کے کرکٹر برنڈن میک کلم ونڈے انٹر نیشنل کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے۔ انہوں نے260 ونڈے میچس میں6083رنز بنائے تھے۔
13فروری: بی سی سی آئی نے آئی پی ایل میچ فکسنگ کے الزام میں پاکستانی ایمپائر اسد رؤف پر5برس کی پابندی لگا دی۔
15فروری: ویسٹ انڈیز نے انڈر19ورلڈ کپ جیت لیا۔*ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگز کی جوڑی نے سینٹ پیٹرس برگ لیڈیز ٹرافی جیت لی۔
16فروری: ہندوستان نے3میچس کی ٹی20 سیریز میں سری لنکا کو2-1سے ہرایا۔
22فروری:ہاکی پریمئیر لیگ پنجاب وارئیرس نے کالنگا لانسرس کو شکست دی۔* اٹلی کی سارا ایرانی نے دوبئی ٹینس چمپین شپ جیت لی۔*نیوزی لینڈ کے کرکٹر برنڈن میک کلم نے54گیندوں میں تیز رفتار سنچری بنائی۔* گیانی انفا نٹنیو فیفا کے نئے صدر منتخب ہوئے۔
29فروری: واؤ رینکا نے دوبئی اے ٹی پی ٹینس خطاب جیتا۔
یکم مارچ: راہول سچدیو نے آل انڈیا اوپن اسنوکر چمپئین شپ جیت لی۔
2مارچ: ارمان ابراہیم نے موٹر اسپورٹ میان آف دی ٹرافی جیتی۔
5مارچ:جیتو رائے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں50میٹر پستول مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔
7مارچ:ہندوستان نے ایشیاء کرکٹ کپ چھٹویں مرتبہ جیت لیا۔ پہلی مرتبہ ایشیاء کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا جس میں انڈیا‘ پاکستان‘ بنگلہ دیش‘سری لنکا اور یو اے ای نے حصہ لیا۔
8مارچ: مشہور ٹینس کھلاڑی ماریا شارا پوا پر ممنوعہ دواؤں کے استعمال کیلئے پابندی لگا دی گئی۔*اروند ڈی سلوا کو سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سلیکٹرس کا صدر نشین مقرر کیا۔ بورڈ نے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے انجیلو میتھیو کو کپتان مقرر کیا۔
9مارچ:ہندوستان کے مرد اور خواتین کی ٹیموں نے ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیتا۔
14مارچ:لین ڈان نے آل انگلینڈ بیاڈ منٹن ٹورنمنٹ جیت لیا۔
16مارچ:اقوام متحدہ نے شارا پوا کو خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا۔
21مارچ:گرمیت سنگھ ایشین20کیلو میٹر چال میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔*آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے عرفات سنی اور تسکین کو بولنگ سے روک دیا۔
22مارچ: ریسلر ہردیپ سنگھ نے ایشین اولمپک کوالیفائنگ میچ میں سلور میڈل جیتا۔
25مارچ:آسٹریلیا کے شین واٹسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔ واٹسن ستمبر 2015 میں ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
28 مارچ: ہاکی انڈیا نے سالانہ ایوارڈز پیش کیئے۔ آنجہانی کیپٹن شنکر لکشمن کو میجر دھیان چند کارنامہ حیات ایوارڈ دیا گیا۔
29مارچ: سر گئی کرجاکن نے عالمی شطرنج کا مقابلہ جیت لیا۔*ظہیر خان کو آئی پی ایل ٹیم دہلی ڈیر ڈیولس کا کپتان مقرر کیا گیا۔
4اپریل:ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو ہرا کر آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی20جیت لیا۔*نووک جو کو ویچ اور وکٹوریہ آزارینکا نے میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔*ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا کر آئی سی سی خواتین ٹی20ورلڈ کپ جیت لیا۔
5اپریل: وقار یونس پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے۔
11اپریل: انتھونی جو شوا نے انٹر نیشنل باکسنگ فیڈریشن کا خطاب جیت لیا۔
3اپریل:انگلینڈ کے کرکٹر جیمس ٹیلر بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے۔
14اپریل: نیوزی لینڈ کے کین ولیمس کو وزڈن کرکٹر آف دی ایر کا خطاب دیا گیا۔
18اپریل: سری لنکا کے اسپنر ونگناتھ ہیرا نے ٹی20اور ونڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔* آسٹریلیا نے سلطان ازلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ جیت لیا۔*نیکو روس برگ نے فارمولا ون چائنا گرینڈ پری جیت لیا۔*دیپا کرماکر اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہونیوالی پہلی ہندوستانی جمناسٹکس بن گئیں۔19اپریل:انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف سلیکٹر بنایا گیا۔*جو کوویچ اور سرینا ولیمس کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔
21اپریل:بی سی سی آئی نے راہول جو ہری کو سی ای او مقرر کیا۔
25اپریل:رافیل نڈال نے بار سلونا مینس سنگلز جیت لیا۔*معراج احمد خان شوٹنگ ورلڈ کپ میں سلور میڈل جیتا۔*پہلوان سندیپ تومار اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہوگئے۔
26اپریل:ہندوستان کو2018دولت مشترکہ جوڈو مقابلوں کی میزبانی حاصل ہوگئی۔
27اپریل:آئی سی سی نے نیپالی کرکٹ کا الحاق ختم کردیا۔
28اپریل:جاپان نے2020اولمپکس کے لوگو کی نقاب کشائی کی۔* جئے سوریہ کو سری لنکا کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا۔
29اپریل:کین ولیمسن کو نیوزی لینڈ کا ٹسٹ کپتان مقرر کیا گیا۔
2مئی:تیر اندامی ورلڈکپ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو ایک سلور اور دو برائنز میڈل حاصل ہوئے۔
4مئی: مارک سلبی نے ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ جیت لی۔
7مئی: مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنائے گئے۔*پاکستان نے2016ایشیاء کبڈی چمپئین شپ جیت لی۔
12مئی:سری لنکا کے وکٹ کیپر کوشل پریرا پر سے آئی سی سی نے پابندی ہٹا لی۔*ششانگ منوہر اتفاق رائے سے آئی سی سی کے صدرنشین منتخب کر لیئے گئے۔
14مئی:فاطمہ سمورا فیفا کی پہلی خاتون سکریٹری بنائی گئی۔
16مئی:ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔*راہول ڈراویڈ اور مہیلا جیہ وردھنے آئی سی سی کمیٹی کیلئے منتخب ہوئے۔
17مئی:ہندوستان کی خواتین تیر انداز دیپکا‘بومبالیہ‘لکشمی رانی اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہوئے۔
23مئی:انوراگ ٹھاکر اتفاق رائے سے بی سی سی آئی کے صدر منتخب ہوئے۔*چین نے اوبیر کپ بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ جیت لیا۔ ہندوستان کو برانز میڈل حاصل ہوا۔
24مئی: پنکج اڈوانی نے ایشین اسنوکر چپمئین شپ جیت لی۔*فیفا نے کار گذار سکریٹری جنرل مارکس کارٹنر کو برطرف کردیا۔
27مئی:سنجے بانگر زمبابوئے کے دورے کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بنائے گئے۔
28مئی:ہندوستان کے معذور اتھلیٹ امیت کمار نے فرانس میں گولڈ میڈل جیتا۔
30مئی:سن رائیزرس حیدرآباد نے بنگلور کو ہرا کر آئی پی ایل2016 کا خطاب جیت لیا۔*رئیل میڈریڈ نے یورپین چمپئین لیگ جیت لی۔
31مئی: لیوس ہلٹن نے موناکو فارمولا ون ریس جیت لی۔*الیسٹر کک10ہزار ٹسٹ رن مکمل کرنیوالے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔* خواتین کے عالمی باکسنگ مقابلوں میں سونیا لاتھر سے سلور میڈل جیت لیا۔
یکم جون: راہول جوہری نے بی سی سی آئی کے سی او ای کی حیثیت سے جائزہ حاصل کر لیا۔
6جون : نوواک جوکوویچ نے اینڈی مرے کو ہرا کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔*اسپین کی گربینا مگروزا نے خواتین کا خطاب جیتا وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالی ملک کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔*لینڈر پیس اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی نے مسکڈ ڈبلز کا خطاب جیتا۔
9جون:ٹینس کھلاڑی ماریا شارا پوا پر دو سال کی پابندی لگا دی گئی۔
11 جون: افسانوی باکسر محمد علی کلے دارفانی سے کوچ کر گئے۔
13جون:سائنا نہوال نے آسٹریلین اوپن سوپر سیریز بیاڈ منٹن ٹورنمنٹ جیت لیا۔
14جون:لیوس ہیملٹن نے کینیڈا گرینڈ پری فارمولا ون ریس جیت لی۔
16جون:ہندوستان نے زمبابوے کے خلاف3میچس کی ونڈے سیریز3-0سے جیت لی۔
19جون: آسٹریلیا نے ہیرو ہاکی چمپئین ٹرافی جیت لی۔
20جون:مرسیڈیز ڈرائیور نیکو روسبرگ نے یوروپی فارمولا ون ریس جیت لی۔
23جون:ہندوستان نے زمبابوئے کے خلاف3میچس کی ٹی20سیریز2-1سے جیت لی۔
*اولمپک میڈلسٹ انجو بابی جارج نے کیرالا اسپورٹس کونسل کی صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا۔
24جون: بی سی سی آئی نے انیل کمبلے کو انڈین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
26جون:اسپرنٹر موتی چندا اولمپک کیلئے کوالیفائی ہوگئے۔
27جون:چلی نے ارجنٹینا کو ہرا کر کوپا امریکہ فٹبال ٹورنمنٹ جیت لیا۔*آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں شوٹر جیتو رائے نے سلور میڈل جیتا۔*ارجنٹینا کے کھلاڑی لیونی میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
29جون:سنجیو راجپوت نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں سلور میڈل جیتا۔
30جون:ارجنٹینا کی خواتین نے چمپینئس ٹرافی ہاکی ٹورنمنٹ جیت لیا۔
4جولائی:گر پریت سنگھ سندھو یورپی لیگ فٹبال کھیلنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ان کو ناروے کے کلب نے شامل کیا۔*لیوس ہیملٹن نے آسٹرین اوپن گرینڈ پری ریس جیت لی۔*سائی پرنیت نے کینیڈا اوپن بیاڈ منٹن سنگلز خطاب جیتا۔
7جولائی:دیپا کرما کر بین الاقوامی جمناسٹکس فیڈریشن نے ورلڈ کلاس جمناسٹ کا خطاب دیا۔
11جولائی:اینڈی مرے(انگلینڈ) نے ویمبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ میں مینس سنگلز کا خطاب جیتا۔
*پرتگال نے یورو فٹبال چمپیئن شپ جیت لی‘ فرانس کو شکست ہوئی۔
12جولائی:6ہندوستانی کھلاڑی اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہوئے۔
13جولائی: آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی۔آسٹریلیا سر فہرست رہی۔
15جولائی: مصباح الحق ٹسٹ سنچری بنانے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے اس سے پہلے یہ اعزاز سری لنکا کے سوما چندرا ڈی سلوا کے پاس تھا جنہوں نے42برس کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔
19جولائی:عبدالواحد تنویر نے کوئمبتور میں ایم آر ایف ریالی جیت لی۔* سپریم کورٹ نے لودھا کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی۔
23جولائی:ویراٹ کوہلی بیرون ملک ٹسٹ ڈبل سنچری بنانے والے پانچویں کپتان بن گئے۔اس سے پہلے پٹوڈی‘گواسکر‘سچن تنڈولکر اور دھونی کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے۔
25جولائی: نیرج چوپڑا ورلڈ اتھلیٹکسچمپئنشپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔
*پہلوان نرسنگ یادو ڈوپ ٹسٹ میں ناکام ہوگئے۔
27جولائی:نرسنگ یادو کی جگہ پروین رانا کو اولمپکس کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یکم اگست:ہندوستان کو ورلڈ کپ کبڈی کی میزبانی دی گئی۔ امریکہ‘کینیڈا‘برطانیہ‘آسٹریلیا‘ ایران‘ پولینڈ ‘ پاکستان ‘ بنگلہ دیش‘کوریا‘ جاپان اور کینیا کی ٹیموں کی شرکت۔*سید نعیم الدین کو موہن بگان رتن ایوارڈ دیا گیا۔
6اگست:برازیل کے شہر ریوڈی جنیریو میں اولمپک کھیلوں کا شاندار آغاز ہندوستان کا پرچم ابھینو بندرا نے اُٹھایا۔
8اگست:دیپا کرماکر اولمپکس جمناسٹکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی بن گئیں۔
9اگست:آسٹریلیا نے خواتین کے رگبی میں اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل جیتا۔
10اگست:امریکی تیراک مائیکل فلپس نے21واں اولمپک گولڈ میڈل جیتا۔
11اگست:قازقستان کے دمتری بلا ندین نے مردوں کی200میٹر تیراکی میں گولڈ جیتا۔* اسی ملک کے بخت رحیموف نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ جیتا۔
12اگست:مشہور پاکستانی کرکٹر محمد حنیف کا انتقال ہوگیا۔
15اگست:دیپکا پلیکل نے آسٹریلین اوپن اسکوائش ٹورنمنٹ جیت لیا۔
16اگست:حسین بولٹ نے مردوں کی100میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔*برطانیہ کے اینڈی مرے نے اولمپک ٹینس میں مردوں کا سنگلز خطاب جیتا۔
19اگست:ساکشی ملک اولمپک کشتی کے مقابلوں میں برانز میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی
20اگست:بیاڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے اولمپکس کا اپنا پہلا میڈل جیتا۔
21اگست:کریما علی زادہ زینورین ٹیکنڈو میں اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی ایرنی خاتون بن گئیں۔
*جرمنی نے اولمپکس خواتین فٹبال کا فائنل جیت لیا۔
22اگست:برازیل میں اولمپکس کھیلوں کا اختتام عمل میں آیا۔امریکہ46گولڈ اور منجملہ 121 میڈلس کے ساتھ سر فہرست رہا۔
23اگست:ہندوستان نے4میچس کی ٹسٹ سیریز‘ویسٹ انڈیز کے خلاف2-0سے جیت لی۔
*گجرات میں کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز ہوا۔
24اگست:ثانیہ مرزا کو ڈبلز میں عالمی نمبر ون کا خطاب حاصل ہوا۔
25اگست:ساکشی ملک اور پی وی سندھو کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ رقمی انعامات سے نوازا گیا۔
26اگست:کریشیانورونالڈو کو یورپ کا بہترین فٹبال کھلاڑی قرار دیا گیا۔
7اگست:سری لنکا کے کھلاڑی تلک رتنے دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان
29اگست:ثانیہ مرزا اور مونیکا نیکو لیسکو کی جوڑی نے کنکٹی کٹ اوپن ڈبلز کا خطاب جیتا۔
30اگست:نیکو روسبرگ نے بلجیم گرینڈ جیت لیا۔
5ستمبر:شوٹر ابھینوبندرا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
8ستمبر:برازیل میں معذورین کے اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔
9ستمبر:پہلوان سشیل کمار کو پدمابھوشن کیلئے نامزد کیا گیا۔
10ستمبر: ہندوستان کے مریا پن تھتگاویلو نہ پیرا اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل جیتا۔
12ستمبر:جرمنی کی انجلک کیربر نے امریکن اوپن گرینڈ سلام خطاب جیت لیا۔*مردوں کے سنگلز میں سوئٹزر لینڈ کے داؤرینکا نے جوکو ویچ کو ہرادیا۔
13ستمبر:دیپا ملک نے پیرا اولمپکس میں پہلا میڈل جیتا۔
14ستمبر:شیتما رائے نے ورلڈ مارشل آرٹس میں برانز میڈل جیتا۔
15ستمبر:انڈیا بلو نے دلیپ ٹرافی جیت لی۔
22ستمبر: ایم ایس دھونی کو وزڈن نے انڈیا آل ٹائم ٹسٹ الیون کا کپتان قرار دیا۔*بی پی سی ایل نے عبید اللہ خان ہاکی ٹورنمنٹ جیت لیا۔
26ستمبر:ثانیہ مرزا اور ہار بورا اسٹریکوا کی جوڑی نے ٹوکیو مقابلہ جیت لیا۔*آر اشون تیز رفتار 200ٹسٹ وکٹ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بولر بن گئے۔
27ستمبر:ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی500واں ٹسٹ197رنز سے جیت لیا۔
29ستمبر:ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے ایشین کبڈی ٹورنمنٹ جیت لیا۔
5اکتوبر:ماریا شاراپوا کی معطلی کو دو سال سے کم کر کے15ماہ کردیا گیا۔
7اکتوبر:شوٹر جیتو رائے نے اٹلی ورلڈ کپ میں سلور میڈل جیتا۔
10اکتوبر:اینڈی مرے اور اگنیزیکاردوانکا نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔
12اکتوبر:ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو3میچس کی ٹسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
18اکتوبر:ہندوستانی پہلوانوں کو ورلڈ گیمس میں4میڈلس حاصل ہوئے۔
21اکتوبر:سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے کھاتے منجمد کردیئے۔
24اکتوبر:ہندوستان نے کبڈی ورلڈ کپ جیت لیا۔
26اکتوبر:فیفا نے2018ورلڈ کپ کا مسکاٹ جاری کیا۔
یکم نومبر:ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف5ونڈے میچس کی سیریز3-2سے جیت لی۔*ایشیا ہاکی چمپئن ٹرافی میں ہندوستان نے پاکستان کو ہرایا۔
7نومبر:ہندوستانی خواتین کو ہاکی ٹیم نے ایشین چمپینئس ٹرافی میں چین کو ہرایا۔
13نومبر:اقوام متحدہ نے شارا پوا کو اپنی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے بحال کردیا۔
15نومبر:ادیتی اشوک یوروپی گولف ٹورنمنٹ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔
21نومبر:پی وی سندھو نے چائنا اوپن سوپرسیریز جیت لی۔
23نومبر: گگن جیت بھلر نے انڈو نیشیا اوپن جیت لیا۔
28نومبر:ادیتی اشوک نے قطر لیڈیز اوپن گولف ٹورنمنٹ جیت لیا۔
یکم ڈسمبر:برازیل کی مقامی فٹبال ٹیم چاچے کونے کے تمام کھلاڑی ایک طیارہ حادثہ میں ہلاک ہو گئے
3ڈسمبر: کرکٹر یوراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیج کی شادی۔
4ڈسمبر:فارمولاون کے ڈرائیور نیکو روسبرگ نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔
12ڈسمبر:ویراٹ کوہلی ایک سال میں تین ڈبل ٹسٹ سنچریاں بنانے والے 5ویں کھلاڑی بن گئے۔
13ڈسمبر:فٹبالر کرسٹینانورونالڈو کو2016بیالون ڈی اور ایوارڈ*اے بی ڈیولرس جنوبی آفریقہ کی ٹسٹ کپتانی سے سبکدوش*پنکج اڈوانی نے ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی۔
19 ڈسمبر:اٹلیٹیکو ڈی کولکتہ نے2016انڈین سوپر لیگ چمپئن شپ جیت لی* کرون نائر ایک ٹسٹ میں ٹریپل سنچری بنانے والے دوسرے ہندوستانی۔
20ڈسمبر: ہندوستان نے انگلینڈ کو ٹسٹ سیریز میں5-0سے ہرایا۔* آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں ہندوستان سر فہرست*ٹینس کھلاڑی پیٹرا کیوی ٹوا چاقو سے حملے میں زخمی ہوگئیں۔
25ڈسمبر:پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں آمد۔
26ڈسمبر:کشتی پر مبنی عامر خان کی فلم دنگل ریلیز۔
27ڈسمبر:محمد سمیع کی اہلیہ اور فرزند کے ساتھ فیس بک پر تصویر‘ تنازعہ کا شکار۔*سریش کلمڈی اور ابھئے چوٹالہ انڈین اولمپک اسوسی ایشن کے تا حیات صدر مقرر*اظہر علی پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی قرار۔

Comments

comments