Friday , 17 August 2018
بریکنگ نیوز
Home » دلچسپ دنیا » عقابوں کیلئے ہوائی جہاز
عقابوں کیلئے ہوائی جہاز

عقابوں کیلئے ہوائی جہاز

سعودی شہزادوں کے شوق اور ان کی شاہ خرچیاں پوری دُنیا میں مشہور ہیں۔ گزشتہ دنوں سوشیل میڈیا پر گشت کرنے والی ایک تصویر نے سب کو حیران کردیا جس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ عقاب ہوائی جہاز میں سفر کررہے ہیں۔بزنس کلاس کی آرام کرسیوں پر ان عقابوں کو بٹھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔یہ عقاب اس جہاز میں مفت سفر نہیں کررہے تھے بلکہ ان کیلئے باقاعدہ ٹکٹ خریدے گئے تھے۔اس طیارے میں سعودی شہزادہ اپنے80 پالتو عقابوں کے ساتھ سفر کررہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جب بھی سعودی شہزادے شکار پر جاتے ہیں ان کے عقاب ان کیساتھ سفر کرتے ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں عقاب ایک طیارے میں سفر کرتے ہوئے پہلی مرتبہ دیکھے گئے ہیں۔شاہی خاندان کے لوگ عرب میں عقاب رکھنے کو اماراتی علامت تصور کرتے ہیں۔شاہی نسل کے عقاب کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ چند برس پہلے بھی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں سعودی شہزادے کو ایک طیارے میں عقابوں کے ساتھ سفر کرتے دکھایا گیا تھا۔ چونکہ عرب شہزادوں کا عقابوں کے ساتھ سفرمعمول بن چکا ہے ہوائی کمپنیاں ان عقابوں کیلئے خصوصی انتظامات کرنے لگی ہیں ۔ ان کو کسی پنجرے میں بند کرنے کے بجائے سیٹ پر ایک زنجیر سے پیروں کو باندھ دیا جاتا ہے۔

Comments

comments