Tuesday , 16 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » دلچسپ دنیا » کالی مرغی
کالی مرغی

کالی مرغی

انسانوں میں سیاہ فام آفریقی باشندے حد سے زیادہ سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ان کو حبشی بھی کہا جاتا ہے تا ہم ان میں خون کا رنگ دیگر انسانوں کی طرح سرخ ہی ہوتا ہے لیکن انڈو نیشیا میں ایک ایسی مرغی پائی جاتی ہے جس کا ہر حصہ سیاہ ہے۔ اس مرغی کو دُنیا کی سیاہ ترین مرغی کہا جاتا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس کے اندرونی اعضا بھی سیاہ ہیں یہاں تک کہ اس کا خون بھی سیاہ ہوتا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ اس مرغی کو کسی سیاہ رنگ میں ڈبو دیا گیا ہے یا اس نے کوئی سیاہ سیال پی لیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک جنینی تبدیلی کی علامت ہے۔ اگر یہ کیفیت انسانوں میں پائی گئی تو ہلاکت خیز ہوتی ہے لیکن جانوروں میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ ایک طرح کی بیماری ہے جس سے اندرونی اعضا یہاں تک کہ خلیہ بھی یاسیاہ پڑجاتے ہیں ایسی مرغی سے جو انڈے نکلتے ہیں اس میں سے نکلنے والے بچے تک سیاہ فام ہوتے ہیں۔ انڈو نیشیا کے جاوا جزیرے میں اس مرغی کی موجودگی کا ذکر صدیوں پرانی روایات میں ملتا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دولت مند لوگ اس کو پالتے تھے میدان کیلئے ایک وقار کی علامت ہوتی تھی۔یہ مرغی انڈو نیشیا میں اس وجہ سے بھی مشہور ہے کہ اس کی موجودگی میں گھر میں بھوت پرت داخل نہیں ہوتے اس کے علاوہ اس مرغی کی موجودگی سے دولت اور طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔

Comments

comments