Saturday , 20 January 2018
بریکنگ نیوز
Home » دلچسپ دنیا » کیڑے کا نام ڈونالڈ ٹرمپ
کیڑے کا نام ڈونالڈ ٹرمپ

کیڑے کا نام ڈونالڈ ٹرمپ

امریکہ میں ایک دریافت ہونیوالے نئے کیڑے کا نام ڈونالڈ ٹرمپ رکھ دیا گیا ہے۔ کیڑے کا مکمل سائنسی نام’’ نیو پالپا ڈونالڈ ٹرمپی‘‘ ہے جس کی دریافت اور شناخت امریکہ کے ایک آزاد تحقیق کنندے ڈاکٹر وزرک نے کی ہے۔ انہوں نے اس نو دریافت کیڑے کی مکمل سائنسی وضاحت’’ زوکینر‘‘ نامی آن لائن ریسرچ رسالہ میں شائع کروائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کیڑا جو تنکے کی شکل کا ہے جنوبی کیلیفورنیا اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے اب تک اس کو بھی ایک عام پتنگا سمجھا جاتا تھا لیکن باریک بینی سے اس کا جائزہ لینے کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ اس کی نوعیت الگ ہے۔ اس کے سر کی رنگت سفیدی مائل زرد ہے جو دیکھنے میں بالکل ڈونالڈ ٹرمپ کے بالوں کی طرح لگتی ہے تا ہم ڈاکٹر وزرک نے بیان میں کہا ہے کہ اس کیڑے کو امریکی صدر کا نام دینے کا مقصد ان کا مذاق اُڑانا نہیں ہے بلکہ لوگوں کی توجہ ان جانداروں کی طرف مبذول کروانا ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ختم ہورہے ہیں۔ اور ان کو بچانے کی شدید ضرورت ہے۔

Comments

comments