Saturday , 20 January 2018
بریکنگ نیوز
Home » دلچسپ دنیا » آسٹریلیا میں گائے چاکلیٹ کھاتی ہے
آسٹریلیا میں گائے چاکلیٹ کھاتی ہے

آسٹریلیا میں گائے چاکلیٹ کھاتی ہے

آسٹریلیا میں ما یورا اسٹیشن نامی ایک فارم ہاوز کی گائیوں کا گوشت بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دس برسوں سے اس فارم کی اپنی الگ پہچان ہے اور پورے ملک میں اس کی شہرت ہے۔1998میں ماپورا نامی شخص نے جنوبی آسٹریلیا میں مویشیوں کا ایک فارم قائم کیا اس فارم کو مشہور و مقبول بنانے کیلئے اس نے کئی طریقوں پر غور کیا آخر میں اس کی ملاقات ایک جاپانی کسان سے ہوئی۔اس کے مشورے پر مایورا نے اپنے مویشیوں کو مشہور برانڈ کے چاکلیٹ‘نرم جیلی‘اسٹرا بیری‘چارے میں ملا کر کھلانا شروع کیا اس کے بعد ان گائیوں کا گوشت جس نے بھی کھایا وہ اس کا دیوانہ ہوگیا۔ اس کی شہرت دُنیا بھر میں پھیل گئی۔ اب یہ حال ہے کہ اس کے گاہک ہفتہ میں دو یا 3مرتبہ اس فارم کی گائے کا گوشت طلب کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے گوشت میں چربی بہت کم ہوتی ہے اور ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔ہانک کانگ کے ایک شیف کا کہنا ہے کہ یہ گوشت مکھن کی طرح نرم ہوتا ہے اور ذائقہ میں بہت مٹھاس ہوتی ہے۔2006میں پہلی مرتبہ اس فارم کے مویشیوں کو چاکلیٹ کھلائی گئی تھی اس کے بعد ان کو کاٹ کر دیکھا گیا تو ان کا گوشت سرخ ہونے کے بجائے گلابی تھا۔ اس گوشت کی مقبولیت کو دیکھ کر اس کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ایک کیلو گوشت کی قیمت ہندوستانی روپے میں ایک لاکھ20ہزار روپے ہے۔

Comments

comments