Thursday , 16 August 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » ٹیکنالوجی » پلوٹو کی سطح پر برف کے مینار
پلوٹو کی سطح پر برف کے مینار

پلوٹو کی سطح پر برف کے مینار

امریکی خلائی تحقیقی ادارہ ناسا نے سیارہ پلوٹو کا مطالعہ کرنے کی غرض سے ایک خلائی گاڑی بھیجی تھی اس جدید ترین خلائی گاڑی نے اس سیارے کی جو تصاویر لی تھیں ان کا سائینسداں بغور مطالعہ کررہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پلوٹو کی سطح پر برف کی جو چوٹیاں ہیں دو میناروں کی شکل میں سینکڑوں میٹر بلند ہیں۔ سائنس کے عالمی جریدے ’’ نیچر‘‘ میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق ناسا نے ہمارے نظام شمسی کے سب سے چھوٹے سیارے کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ سیارہ ہماری زمین سے بہت دور ہے۔ ناسا نے جو خلائی جہاز پلوٹو کی تصاویر لینے کیلئے بھیجا تھا اس کو وہاں پہنچنے تک دس سال کا عرصہ لگ گیا تھا۔ نیو ہورائزن نامی خلائی گاڑی نے2015میں پلوٹو کی مختلف زاویوں سے تصاویر لے کر ناسا کو روانہ کی تھیں ان تصاویر کا اب تک مطالعہ کیا جارہا ہے اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ زمین کے علاوہ نظام شمسی میں کہیں اور بھی برف کے مینار ہیں لیکن زمین پر بھی برف سے بنے قدرتی مینار اتنے بلند دیکھے نہیں گئے ہیں۔پلوٹو کے جس حصے میں یہ مینار دیکھے گئے ہیں اسکوناسا نے ڈوسا کا نا م دیا ہے۔ خلائی تحقیق کنندوں کا کہنا ہے کہ یہ مینار کا فی سخت ہیں اور برف کے گالوں سے بنے ہوئے ہیں۔ یہ سورج کی طرف جھکے ہوئے محسوس ہوتے ہیں تصاویر سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ مینار کم سے کم500 میٹر تک بلند ہیں سائنسدان ان میناروں کی حقیقت معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔

Comments

comments