Tuesday , 24 April 2018
بریکنگ نیوز
Home » بزنس » سیامسنگ گیالکسی Aسیریز ہندوستان میں جاری
سیامسنگ گیالکسی Aسیریز ہندوستان میں جاری

سیامسنگ گیالکسی Aسیریز ہندوستان میں جاری

سیا مسنگ کی جانب سے ہندوستان میں2017 میں گیالکسیAسیریز متعارف کروائی جارہی ہے ۔ گیالکسی A7 ‘ A5اورA3کو مارکٹ میں متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس وقت یہ اسمارٹ فونس آن لائن دستیاب ہیں۔ حال ہی میں ان فونس کو روسی مارکٹ میں آن لائن فروخت کرنا شروع کیا گیا جہاں ان کی قیمت بالترتیب A7 کی 37ہزار روپےA5 کی 31ہزار روپے اور A3 کی 28ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔ یہ نئے فونس دھاتی باڈی کے ساتھ تھری ڈی گلاس کے ساتھ پیش کئے گئے ہیں اس سے ان فونس کے قیمتی ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ یہ فون دھول اور پانی سے میں بھی محفوظ رہتے ہیں۔بارش اور گرمی کے علاوہ ریت اور دھول میں بھی ان فونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے اس کے علاوہ اس میں سی ٹائپ‘یو ایس بی پورٹ بھی دیا گیا ہے۔اینڈ رائیڈ کا نیا ورژن مارش سیلو دیا گیا ہے۔ گیالکسیA7کا اسکرین 5.7انچ مکمل ایچ ڈی ہے اور اس میں3GB ریام دیا گیا ہے جبکہ کیمرہ16 میگا پکسل ہے۔ بیاٹری 3600ایم اے ایچ ہے۔ ان فونس میں4G Volteبھی موجود ہے
جو ریلائنس کے سم کارڈ کیلئے ضروری ہے۔ سم کارڈ کے دو سلاٹس ہیں۔ A5میں 3000 ایم اے ایچ بیاٹری ہے۔A3کا اسکرین 4.7 انچ ہے اور اس میں2جی بی ریام دیا گیا ہے16جی بی اندورنی میموری ہے۔ ان تمام فونس میں256جی بی تک میموری تک کارڈ لگانے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ سیامسنگ درمیانی درجہ کے ان فونس کو اس وقت متعارف کروارہا ہے جبکہ اسی سال ہی ان کے پریمیم فونS8کو متعارف کروانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Comments

comments