Tuesday , 22 May 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » ٹیکنالوجی » اگر درجہ حرارت میں4ڈگری کااضافہ ہوجائے…..!؟
اگر درجہ حرارت میں4ڈگری کااضافہ ہوجائے…..!؟

اگر درجہ حرارت میں4ڈگری کااضافہ ہوجائے…..!؟

ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں مزید4ڈگری کا اضافہ ہوگیا تو سمندر کے کنارے موجود دُنیا کے کئی شہر زیر آب آجائیں گے۔ماحولیات میں تبدیلی کی وجہ سے جہاں شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے وہیں انتارتیکا میں برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ ہمالیہ پہاڑ کی برف بھی کم ہونے لگی ہے ۔ یہ سب پانی سمندر میں بہنے کی وجہ سے سمندر کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ماہرین ماحولیات کی تحقیق کے مطابق اگر زمین کے درجہ حرارت میں مزید4ڈگری کا اضافہ ہوجاتا ہے تو60کروڑ آبادی متاثر ہوگی یہ آبادی امریکہ سے لے کر جاپان تک مختلف علاقوں میں سمندر کے کنارے بسے شہروں میں رہتی ہے۔ ان شہروں میں ممبئی‘کراچی‘سڈنی‘ نیویارک‘ شنگھائی جیسے بڑے شہر شامل ہیں۔ ماہرین ماحولیات کے مشورے پر گزشتہ سال پیرس میں اقوام متحدہ کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں عالمی ممالک نے درجہ حرارت کو2ڈگری تک محدود کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں اضافہ کو2ڈگری تک بھی محدود کردیا گیا تب بھی سمندر کی سطح بڑھ جائے گی اور یہ ان شہروں کی280ملین آبادی کو متاثر کرے گا۔ بین اسٹارس نامی ماہر ماحولیات نے بتایا ہے کہ2ڈگری کا اضافہ بھی کئی شہروں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ سمندر کی سطح میں اضافہ کو نوٹ کرنا آسان نہیں ہے۔ یہ ہر 200 سال میں ایک مرتبہ پتہ چلتا ہے اس طرح سطح میں اضافہ کا بڑا نقصان صدیوں میں ہوتا ہے ۔ 2000 سال قبل دُنیا میں سمندر کی سطح میں اضافہ سے تبدیلی کو نوٹ کیا گیا تھا۔ اب درجہ حرارت میں اضافہ کے اثرات کو پھر سے نوٹ کیا جارہا ہے درجہ حرارت میں تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ دھویں اور گیس کا اخراج ہے150ممالک نے دھویں کا اخراج کم کرنے کیلئے اقدامات کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔امریکہ کی نیشنل اکیڈیمی آف سائنس نے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ سے امریکہ کے کئی ساحلی شہروں کو خطرہ لاحق ہے۔جبکہ آسٹریلیا کے سڈنی اور پرتھ جیسے شہر بھی متاثر ہوں گے۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں صرف 2 ڈگری کے اضافہ سے سڈنی میں 90ہزار کی آبادی متاثر ہوگی یعنی اس رقبہ پر پانی بھر جائیگا۔اسی طرح پرتھ میں 14 ہزار اور ایڈیلیڈ میں19ہزار کی آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔ نیویارک کا39فیصد‘فلاڈلیفا کا21فیصد‘بالٹی مور کا12 فیصد حصہ ڈوب سکتا ہے۔

Comments

comments