Thursday , 22 February 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » ٹیکنالوجی » روزآنہ کتنا نمک استعمال کرنا ضروری ہے
روزآنہ کتنا نمک استعمال کرنا ضروری ہے

روزآنہ کتنا نمک استعمال کرنا ضروری ہے

نمک ایک ایسی شئے ہے جس کے بغیر کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کا تصور نہیں کیا جاتا ہے کچھ لوگ اس کو زیادہ مقدار میں اور کچھ لوگ انتہائی کم مقدار میں استعمال کرتے ہیں سوال یہ اُٹھتا ہے کہ انسانوں کو روزآنہ کتنا نمک استعمال کرنا چاہیئے! امریکہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق انسانوں کو روزآنہ2300سے3400ملی گرام نمک استعمال کرنا چاہیئے جو نصف چائے کے چمچہ کے برابر ہوتا ہے نمک کا معتدل استعمال جسم کیلئے فائدہ مند ہے۔ جسم کو سوڈیم اور کلو رائیڈ کی ضرورت ہوتی ہے اگر جسم کو یہ اجزاء نہیں ملتے ہیں تو جسم کے اعضا مناسب طور پر کام نہیں کریں گے۔ مختلف تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارا جسم سوڈیم کو دوران خون اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ سوڈیم ایک طرح سے مسلز اور اعصاب کو کام کرنے میں مدد دیتا ہے نمک میں شامل کلو رائیڈ جسم میں پانی یا سیال کو کنٹرول کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ نمک زیادہ استعمال کرنے سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ نمک زیادہ استعمال کرنے سے پیشاب بھی زیادہ آتا ہے جس کے نتیجہ میں جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور پیاس زیادہ لگنے لگتی ہے۔ زیادہ پیشاب آنے سے جسم میں کیلیشیم کی کمی ہوتی ہے اور ہڈیوں کے امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ گردوں پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے اور یہ بتدریج گردے فیل ہونے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ گردوں میں پانی بڑھ جانے سے ہاتھوں‘پیروں اور بازؤں میں سوجن یا ورم کا امکان ہوتا ہے۔ زیادہ نمک استعمال کرنیوالوں کے معدے میں السر بھی ہوسکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر سے نہ صرف قلب کے امراض بلکہ فالج کا خطرہ بھی بڑ جاتا ہے۔

Comments

comments