Tuesday , 24 April 2018
بریکنگ نیوز
Home » بزنس » فیس بک پر اشتہارات کا سلسلہ شروع ہوگا
فیس بک پر اشتہارات کا سلسلہ شروع ہوگا

فیس بک پر اشتہارات کا سلسلہ شروع ہوگا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کر نے پر غور کیا جارہا ہے۔ ابھی تک سوشیل میڈیا کی یہ سائٹ اُبھر کر سامنے آنیوالے اشتہارات کی لعنت سے پاک تھی۔ تا ہم اب آپ کو جھنجھلاہٹ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ آپ جب بھی فیس بک کھولیں گے آپ کو پاپ اپ کی شکل میں نمودار ہونے والے اشتہارات سے پہلے نمٹنا پڑے گا۔فیس بک ایک مقبول ترین سائٹ اسی وجہ سے ہے کہ اس پر ابھی تک تجارتی سرگرمیوں کا آغاز نہیں کیا گیا ہے۔ اسلئے یہاں ہر کوئی کھل کر اظہار خیال کرتا ہے۔ اپنا مواد پوسٹ کرتا ہے ۔ یہ سماجی رابطے کی ایک آزاد دُنیا ہے جس پر جب تک اعتراض نہ ہو کوئی پابندی نہیں ہے۔ اسلئے فیس بک کو سب سے زیادہ ایشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔فیس بک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایشیاء میں روزآنہ39کروڑ60لاکھ افراد اس کا استعمال کرتے ہیں۔ گزشتہ 2سال کے دوران ایشیاء میں فیس بک کے صارفین کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ سے فیس بک کی آمدنی میں بھی دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ تا ہم اس نئے فیچر کو متعارف کروانے کے بعد فیس بک کے صارفین کی تعداد میں کمی آنے کا امکان ہے۔ صارفین کو فیس بک استعمال کرنے کے دوران کم سے کم20سکینڈ کے ایک اشتہار کو بھی برداشت کرنا ہوگا۔ فیس بک اس کی آمدنی کا صرف55فیصد ہی استعمال کرے گا اس طرح آپ فیس بک پر جب بھی کوئی ویڈیو دیکھیں گے تو آپ کو یہ ویڈیو اشتہار دیکھنا لازمی ہوگا۔

Comments

comments