Thursday , 16 August 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » ٹیکنالوجی » فالج کے مریض کو فوری علاج کی ضرورت
فالج کے مریض کو فوری علاج کی ضرورت

فالج کے مریض کو فوری علاج کی ضرورت

فالج ایک ایسامرض ہے جو راست طور پر دماغ کو نشانہ بناتا ہے اور اس کے اثر سے جسم کا کوئی بھی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے اگر مناسب علاج وقت پر مل جائے تو اس کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے تا ہم اس مرض کو پہچاننے میں تاخیر ہوجائے تو مریض کیلئے یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ فالج دورے کے بعد ہر گذرتے منٹ میں آپ کا دماغ19لاکھ خلیوں سے محروم ہوتا ہے۔ایک گھنٹہ تک اگر علاج کی سہولت میسر نہ ہوتو آپ کے دماغ کی عمر میں ساڑھے3سال کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ علاج میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی بولنے میں مشکلات اور یادداشت سے محرومی کا خطرہ بڑھ جائیگا اسلئے اس کو جتنی جلدی ہوسکے علاج کی ضرورت ہے۔فالج کے دو اقسام ہیں ۔ایک رگوں میں خون منجمد ہوجانے کی وجہ سے دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوجاتی ہے اور دوسرے خون کی کسی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔دونوں ہی کیفیت میں علامتیں ایک جیسی ہوتی ہیں۔ اگر یہ معلوم کرنا ہے کہ فالج کا اثر ہوا ہے یا نہیں تو متاثرہ شخص کو مسکرانے کیلئے کہیں۔فالج میں جبڑے اکڑ جاتے ہیں اور کوئی مسکرا نہیں سکتا۔کوئی مکالمہ ادا نہیں کرسکتا۔اگر اس کو دونوں ہاتھ اُوپر اُٹھانے کیلئے کہیں تو وہ ایسا کرنے سے مجبوری ظاہر کرے گا۔ زبان باہر نکال کر دکھانا مشکل ہوگا اگر ایسا ہے تو فوری علاج کیلئے رجوع کریں۔

Comments

comments