Saturday , 20 January 2018
بریکنگ نیوز
Home » بزنس » کیا آپ واٹس اپ کے ان فیچرس سے واقف ہیں

کیا آپ واٹس اپ کے ان فیچرس سے واقف ہیں

پیام رسانی اور بات چیت کیلئے سوشیل میڈیا کی نمبر ون ایپ واٹس اپ کی کئی خصوصیات ایسی ہیں جن سے صارفین پوری طرح واقف نہیں ہیں۔اس میں حال ہی میں ایک فیچر لائیو لوکیشن ٹریکنگ کا نام دیا گیا ہے اس کی مدد سے آپ معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کے دوست اس وقت کہاں ہیں؟ اس فیچر کو کارکرد بنانے کیلئے آپ کو سیٹنگس میں جانا ہوگا ۔ تا ہم اہم بات یہ ہے کہ آپ کسی کے مقام کو صرف5منٹ تک ہی دیکھ پائیں گے۔کمپنی نے ابھی اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے یہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے فی الحال یہ فیچر اینڈ رائیڈ ورژن2.16اور2017میں دستیاب ہے اس کے علاوہ واٹس اپ میں اور بھی خصوصیات ہیں جن سے ہم واقف نہیں ہیں۔ ایک فیچر جو ای میل میں بھی دستیاب ہے وہ پیامات کو اسٹار لگانے کا ہے۔ اگر آپ کسی میسج کو دوبارہ پڑھنا چاہتے ہیں تو اس کو اسٹار لگا دیجئے دوبارہ آپ کسی بھی وقت اس کو پڑ سکتے ہیں اس کیلئے آپ کو پورے پیامات میں اس کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو سب سے زیادہ واٹس اپ پیامات کون بھیجتے ہیں تو اس کیلئے سیٹنگس میں ڈاٹا اینڈ اسٹوریج پر چلے جائیے یہاں سب سے زیادہ واٹس اپ بھیجنے والوں کا نام سر فہرست ہوگا۔ آپ واٹس اپ پر آنیوالے ہر ویڈیو اور تصاویر کو ڈاؤن لوڈ نہ کرنا چاہتے ہیں تو سیٹنگس میں جا کر چیٹ اور چیٹ ہسٹری میں جا کر آپشنس دیکھیں۔واٹس اپ24گھنٹے انٹر نیٹ سے منسلک رہتا ہے۔آپ کو آنیوالے پیامات پریشان بھی کرسکتے ہیں آپ کا سکون غارت بھی کرسکتے ہیں اسلئے آپ میوٹ کا استعمال کر کے ان آوازوں سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کسی رابطہ یا گروپ کے نام کو اُنگلی سے دبا کر رکھیں ایک اور مینو نمودار ہوگا اس پر میوٹ کرنے کا آپشن موجود رہے گا۔

Comments

comments