Tuesday , 24 April 2018
بریکنگ نیوز
Home » بزنس » وڈا فون اور آئیڈیا کا انضمام!
وڈا فون اور آئیڈیا کا انضمام!

وڈا فون اور آئیڈیا کا انضمام!

ریلائنس ڈیجٹیل کی جانب سے مواصلات کے میدان میں ایک نیا انقلاب لائے جانے کے بعد سے مو بائل کمپنیاں اس کا مقابلہ کرنے کیلئے مختلف طریقوں پر غور کر رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں موبائیل خدمات فراہم کرنیوالی کمپنیاں آئیڈیا اور وڈا فون نے انضمام کا اعلان کیا ہے اگر یہ انضمام ہوجاتا ہے تو اس سے جو نئی کمپنی وجود میں آئے گی وہ ایر ٹیل اور ریلائینس کو زبردست مقابلہ دے سکتی ہے دونوں کمپنیوں نے50فیصد کی شراکت داری کے حساب سے انضمام سے اتفاق کر لیا ہے۔ تا ہم ابھی دوسری شرائط پر بات چیت جاری ہے۔ اس وقت26کروڑ صارفین کے ساتھ ایر ٹیل پہلے نمبر پر ہے جبکہ وڈا فون اور آئیڈیا دونوں کے گاہکوں کی جملہ تعداد40کروڑ کے قریب ہے اس میں وڈا فون کے 20 کروڑ اور آئیڈیا کے19.5کروڑ صارفین شامل ہیں۔ڈسمبر تک ٹیلی مارکٹ پر ایر ٹیل کا قبضہ32فیصد‘وڈا فون کا25فیصد اور آئیڈیا کا23فیصد قبضہ تھا۔ انضمام کے بعد50فیصد حصہ نئی کمپنی کے ہاتھ میں آجائے گا اس طرح دونوں کو کافی بچت اور فائدے ہوں گے۔ دونوں ہی کمپنیاں ایک نئی کمپنی کے ذریعہ ریلائنس کے چیالنج کا مقابلہ کرنے پر غور کررہی ہیں۔وڈا فون کے خلاف13ہزار کروڑ روپے ٹیکس کی چوری کا مقدمہ چل رہا ہے۔ نئی کمپنی کے ذریعہ اس سے بھی نجات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق وڈا فون اور آئیڈیا کے انضمام سے جو کمپنی وجود میں آئیگی کمارا منگلم برلا اس کے متفقہ صدرنشین ہوں گے۔ امکان ہے کہ بورڈ کے ارکان کی تعداد 12 ہوگی۔

Comments

comments