Tuesday , 21 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » فلمی دنیا » سیف علی خان کی دختر فلموں کیلئے تیار
سیف علی خان کی دختر فلموں کیلئے تیار

سیف علی خان کی دختر فلموں کیلئے تیار

اداکار سیف علی خان نے ممبئی مرر کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی سارا علی خان کو فلموں میں داخل ہونے سے نہیں روکیں گے۔ ان دنوں خبر گرم ہے کہ سارا علی خان جلد ہی اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کی پہلی فلم یاتو انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کیساتھ یا شاہد کپور کے بھائی کے ساتھ ہوگی لیکن گزشتہ دنوں سارا کی ایک تصویر رنویر کپور کے ساتھ آئی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائی تیز ہوگئی تھی کہ سارا کی پہلی فلم رنویر کے ساتھ ہوگی۔یہ بھی اطلاع تھی کہ وہ رہتک روشن کے ساتھ فلم کررہی ہے تا ہم ابھی تک کوئی واضح نہیں ہوپایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ24سالہ سارا اپنی ماں امریتا سنگھ کی وجہ سے کوئی فلم سائن نہیں کر پارہی ہے۔ امریتا اپنی بیٹی کے کیرئیر کیلئے بہت فکر مند ہے۔ سارا کو کرن جوہر اپنی فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ایر2 ‘‘ کیلئے سائن کرنیوالے تھے لیکن امریتا سنگھ کی وجہ سے سارا یہ فلم سائن نہ کرسکی۔اسی طرح ایک ہالی ووڈ فلم کے ری میک میں بھی سارا کو سائن کیاجانیوالا تھا لیکن یہ فلم بھی کرنے سے انکار کردیا گیا۔ سارا کی تصاویر فلمی میگزینوں میں بڑے پیمانے پر شائع ہونے لگی ہیں۔ امریتا سنگھ کو اس بات کی بھی فکر ہے کہ سارا‘کرینہ کپور سے قریب ہورہی ہے۔

Comments

comments