Wednesday , 17 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » لائف اسٹائیل » پنی لوفر شوزنوجوانوں کی پہلی پسند
پنی لوفر شوزنوجوانوں کی پہلی پسند

پنی لوفر شوزنوجوانوں کی پہلی پسند

فیشن رحجانات اور اُن کے تقاضے صرف خواتین کیلئے مخصوص نہیں رہتے بلکہ مرد بھی فیشن کے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے مجاز ہوتے ہیں۔ مرد بھی خواتین کی طرح فیشن کے دلدادہ ہوتے ہیں۔مردوں کی خواہشات اور اُن کے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے پوشاکیں‘لباس‘ عینکیں‘بلٹس اور دیگر فیشن ایبل لوازمات آئے دن متعارف ہوتے رہتے ہیں۔ان لوازمات میں بوٹس یا شوز بھی شامل ہے۔ ابھی تک بازار میں مختلف ہمہ اقسام کے ماڈل اور برانڈ کے شوز آچکے ہیں اور ہر کوئی اپنی پسند کے شوز کو پہن بھی رہا ہے۔ اس دوران پنی لوفر شوز کی بہت دھوم ہے یہ شوز بالخصوص نوجوان مردوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ ویسے سوٹ اور بوٹ کو اعلیٰ وجاہت کی علامت قرار دیا جاتا ہے مگر اب پنی لوفر شوز نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ اس شوز کی کئی خوبیاں ہیں یہ ایک دم سہولت اور آرام بخش ہیں اور اس کو پہننے کے بعد نرم و نازک کا احساس ہوتا ہے یہ شوز شاندار لک دیتے ہیں۔جینس یا معمول کے پائنٹس پر ان شوز کا لک منفرد ہوتا ہے۔سوٹ یا بلازرپر بھی پنی لوفر شوز کو پیروں کی زینت بنا سکتے ہیں۔اس شوز پر اپنے ڈریس کے رنگ کے مطابق موزے کا رنگ منتخب کریں یہ ایک شاندار لک دے گا سوٹ‘ بلا زرپر‘جینس پائنٹ پر پنی لوفر شوز پہن کر فیشن کا شوق پورا کرسکتے ہیں۔

Comments

comments