Wednesday , 17 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » لائف اسٹائیل » رنگ برنگی کڈس ویر کا چلن
رنگ برنگی کڈس ویر کا چلن

رنگ برنگی کڈس ویر کا چلن

بچوں کے بغیر عید‘شادی بیاہ تقاریب پھیکی لگتی ہیں بچوں سے ہی عید اور شادی کی رونقیں بحال رہتی ہیں۔بچے جہاں من کے سچے ہوتے ہیں وہیں ان پر کوئی بھی لباس شاندار لک دیتا ہے۔ ماہر فیشن ڈیزائنرس اب کڈس ویر پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ فیشن‘بچوں کیلئے بھی ہونا چاہیئے۔بچوں کے فیشن کے لوازمات بڑوں سے کم نہیں ہوتے ہیں۔ بچوں کے فیشن کی دُنیا بھی منفرد و وسیع ہے۔ عموماً ہندوستانی کمسن لڑکیاں فراکس‘انار کلی ڈریس میں بھلی لگتی ہیں ان پر ویسٹرن سوٹس بھی اچھے لگتے ہیں۔ لڑکوں کیلئے کرتا پاجامہ‘پنجابی اور ٹی شرٹس کے کئی برانڈس اور ڈیزائن بھی مل جاتے ہیں۔بچیوں کیلئے پرنٹیڈ فراکس کا فیشن ان ہے اور یہی سال2016کڈس فیشن رہا ہے اس فیشن میں کریم‘واٹر کلر‘ہلکا اودا‘ریت اور کافی کلرس کے فراکس اور دیگر خوشنما پہناوے مقبول عام رہے ہیں۔ کڈس کے ملبوسات میں چیکس‘گہرے رنگوں والے کپڑوں کو تراش خراش کر نیا لک دیا گیا اس میں ربنس‘ خوبصورت لیس‘ایمبرائیڈری لگا کر پوشاک کو دیدہ زیب بنایا گیا۔نیچرل میٹرئل جیسے کاٹن اور لائنن‘موسم گرما میں بچوں کیلئے مناسب رہیں گے۔گہرے مخملی یا نرم سوتی کپڑا میں تیار کردہ لباس میں بھی بچے خوبصورت دکھائی دیں گے۔ڈینم اور کارڈورائے بھی بچوں میں یکساں مقبول ہیں کارڈو رائے اصل میں موٹے دوڑ والے کپڑے ہیں۔ یہ موسم گرما میں بچوں کیلئے اچھا رہیگا۔گول چمکیوں سے بھرا لانگ فلورل شرٹ بھی بچیوں کیلئے پرفکٹ ڈریس رہیگا۔گوری رنگت والی بچیوں کیلئے اسپیکٹرم کلر میں چمکیوں والا فل آستین کے شرٹ میں بچی کا حسن چار چاند لک جائیگا۔اس پر مختلف پھولوں والی ہیر بائینڈ استعمال کریں اس سے بچی کے لک میں ایک نیا پن آئے گا۔

Comments

comments