Tuesday , 22 May 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » لائف اسٹائیل » کیک فاؤنڈیشن میک اپ کی بنیاد
کیک فاؤنڈیشن میک اپ کی بنیاد

کیک فاؤنڈیشن میک اپ کی بنیاد

میک اپ کی دُنیا بھی وسیع ہے۔ میک اپ‘فیشن کی لوازمہ ہے۔ شادی بیاہ تقاریب یا پارٹیوں میں میک اپ کے بغیر شرکت کرنا عورتوں پر گراں گذرتا ہے۔ میک اپ میں فاؤنڈیشن کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ اس کے استعمال سے جلد نرم اور شفاف و صاف نظر آتی ہے اور بہتر میک آپ کیلئے یہ ایک بنیاد کا کام کرتا ہے۔ فاؤنڈیشنس مختلف اقسام ارو رنگوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔اپنی جلد اور رنگت کی مناسبت سے خواتین فاؤنڈیشن کا انتخاب کرتی ہیں۔فاؤنڈیشنوں میں کیک فاؤنڈیشن مقبول ہے۔کیک فاؤنڈیشن جلد کو چکناہٹ اور زیادہ چمکیلے پن سے نجات دلاتا ہے مگر اس فاؤنڈیشن کو اپلائی کرنے میں مہارت کی ضرورت رہتی ہے۔ایسی خواتین پہلی بار کیک فاؤنڈیشن اپلائی کرنا چاہتی ہیں وہ‘ کسی ماہر سے مشورہ کر لیں یا پھر کسی مشہور بیوٹی پالر جاکر کیک فاؤنڈیشن اپلائی کرنے کے گر جان لیں۔کیک فاؤنڈیشن کو اپلائی کرنے سے قبل ایک معیاری کلینر اور موسچرائز کو اپنے ساتھ رکھیں۔بالوں کو اچھی طرح باندھ لیں تا کہ فاؤنڈیشن اپلائی کرتے وقت بال رکاوٹ نہ بنیں۔پہلے چہرے کو کلینر سے اچھی طرح صاف کرنے کے بعد ہلکا موسچرائز کریں اور 7منٹ تک اسے کھلا چھوڑ دیں۔یاد رکھیں کہ اسفنج سے ہی کیک فاؤنڈیشن اپلائی کریں مگر اسفنج کو پہلے پانی میں گیلا کر لیں اس سے فاؤنڈیشن اپلائی کرنے میں آسانی ہوگی اور میک اپ میں نفاست آئے گی جس سے چہرے کی خوبصورتی دوبالا ہوگی۔چہرے کے بعد اسفنج سے ہی پیشانی اور رخسار پر بھی کیک فاؤنڈیشن لگاتی جائیں پھر آہستہ آہستہ پورے چہرے پر اپلائی کرتی جائیں اور زور سے لگانے یا رگڑنے سے گریز کریں ورنہ خوبصورتی ماند پڑجائیگی اور میک اپ اچھا نہیں رہیگا پھر اس کو سوکھنے دیں بعد میں پاؤڈر اپلائی کریں۔

Comments

comments