Wednesday , 17 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » لائف اسٹائیل » بیڈ روم ڈیکوریشن بھی چاہے
بیڈ روم ڈیکوریشن بھی چاہے

بیڈ روم ڈیکوریشن بھی چاہے

بیڈروم کو خوابگاہ یا آرام گاہ بھی کہا جاتا ہے۔پہلے کے بہ نسبت آج مکانات کی تعمیر کے دوران عصری ضروریات کے حامل بیڈروم کی تعمیر پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔بیڈروم‘مکان کا ایک اہم گوشہ ہے یہ جسم اور روح کو سکون کا باعث ہوتا ہے۔یہاں شور شرابہ نہیں ہونا چاہیئے بیڈروم کی تعمیر سے قبل ماہر انٹرئر ڈیکوریشن سے مشاورت کریں ان مشوروں کے مطابق اس گوشہ میں آرائش کا سامان فراہم کریں۔بیڈروم ڈیکوریشن کا رحجان فروغ پارہا ہے۔
یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیئے کہ خوابگاہ کا مجموعی تاثر خوبصورت اور جمالیاتی ہونا چاہیئے۔ اس میں مناسب رنگ کے پردے آویزاں کئے جانے چاہیئے۔فرش پر صاف ستھرا قالین بچھا دیں۔ پلنگ کا انتخاب کرتے وقت کمرہ کے سائز کو مد نظر رکھیں۔جب پلنگ یا بیڈ خریدنی ہو تو معیاری و پائیدار ہی خریدیں۔ اس گوشہ میں ایک کپ بورڈ بھی رکھیں تا کہ ضروری چیزیں اس میں رکھ سکیں۔بلبس اور ٹیوب لائٹس کو اندر نصب کریں اب ایل ای ڈی کا زمانہ ہے اسے خوبصورت انداز میں چھت پر نصب کیا جاسکتا ہے فیان کی جگہ ایر کنڈیشنڈ نصب کر لیں کیونکہ اب اس کا ہی رحجان بڑھتا جارہا ہے۔بیڈروم ایسا ہونا چاہیئے کہ جس میں آپ کی پرائیویسی(خلوت) محفوظ رہ سکے۔ کھڑکیوں پر پرسکون افروز رنگوں والے پردے ڈال دیں۔ یاد رکھیں کہ بیڈروم کی چھت بھی جمالیاتی ہونی چاہئے ۔ پھولدار وال پیپر چسپاں کریں یا پینٹ(روغن) کا استعمال کیا جاسکتا ہے، مگر پینٹ کی بو نہیں آنی چاہئے ۔ بیڈ شیٹس اور تکیہ غلاف بھی آرام گاہ کی رونق میں اضافہ کرتے ہیں۔بیڈ شیٹس خوبصورت اور گہرے رنگ والی ہونی چاہیئے تا کہ جمالیاتی تاثر پیدا ہوسکے۔ تھری ڈی بیڈ شیٹس کا چلن بھی ان ہے کاٹن کے بیڈ شیٹس مناسب رہیں گے۔اس اہم گوشہ میں ہر ایک چیز کو قرینہ سے سجائے رکھنے کی ضرورت ہے۔ فرش کی دُھلائی و صفائی پر توجہ دیتی رہیں اور دروازوں‘کھڑکیوں اور دیواروں کو ہر سال رنگ و روغن کراتی رہیں تا کہ بیڈ روم کا جمالیاتی تاثر برقرار رہ سکے۔آرام گاہ میں ایک شلف کتابیں رکھنے کیلئے مختص کریں۔ عصری چیزوں سے حامل بیڈرومس کی تعمیر پر توجہ دیں۔

Comments

comments