Saturday , 20 January 2018
بریکنگ نیوز
Home » فلمی دنیا » پدماوتی پر تنازعہ
پدماوتی پر تنازعہ

پدماوتی پر تنازعہ

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’ رانی پدماوتی‘‘ پر تنازعہ کو حل کر لیا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں راجپوت سینا کے کارکنوں نے بھنسالی پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب وہ گجرات میں اس فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔ کارکنوں نے سیٹ پر توڑ پھوڑ کی اور اس حملے میں بھنسالی معمولی زخمی بھی ہوئے رام لیلا‘باجی راؤ مستانی جیسی فلموں کے ذریعہ تاریخی واقعات کو پیش کرنیوالے بھنسالی کی یہ فلم بھی راجپوت رانی کی کہانی پر مبنی ہے اس فلم میں رانی پدماوتی اور علاء الدین خلجی کی داستان محبت کی عکاسی کی گئی ہے۔راجپوت سینا نے ان واقعات کو غلط بتایا ہے۔تاہم بعد میں راجپوت سینا اور بھنسالی میں مفاہمت ہوگئی۔ معاہدے کے مطابق فلم میں رانی پدماوتی(دیپکا پڈوکون) اور علاء الدین خلجی کے درمیان محبت کا کوئی منظر یا بوسہ بازی کا سین نہیں ہوگا۔اس پربھنسالی نے حامی بھر لی ہے اس طرح فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

Comments

comments