Tuesday , 21 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » فلمی دنیا » بدری ناتھ کی دُلہنیا 10 مارچ کو ریلیز ہوگی
بدری ناتھ کی دُلہنیا  10 مارچ کو ریلیز ہوگی

بدری ناتھ کی دُلہنیا 10 مارچ کو ریلیز ہوگی

ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی فلم’’ بدری ناتھ کی دُلہنیا‘‘10مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے یہ ایک مزاحیہ عشقیہ فلم ہے اور اس کو’’ ہپمٹی شرما کی دُلہنیا‘‘ کا سیکوئل کہا جارہا ہے لیکن عالیہ نے واضح کہا ہے کہ یہ فلم سلسلہ یا کڑی نہیں بلکہ ایک حصہ ہے۔ یعنی اس کی کہانی اور کردار بالکل الگ ہیں۔ فلم میں ورون دھون نے اُتر پردیش کے نوجوان کا رول کیا ہے کہانی بھی یو پی طرز کی ہے۔ بدری ناتھ بنسل(ورون دھون) ایک خوبرو نوجوان ہے جس کو ویدیہی (عالیہ) سے محبت ہوجاتی ہے اور وہ اس کو شادی کیلئے راضی کرتا ہے ۔ کرن جوہر اس کے فلمساز ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ یہ فلم عید پر ریلیز کرنا چاہتے تھے لیکن عید‘ سلمان خان کیلئے مخصوص ہے اسلئے وہ اپنی فلم ہولی کے موقع پر ریلیز کریں گے۔ ورون دھون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم کو اسکرپٹ دیکھے بغیر ہی سائن کردیا اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ اس میں عالیہ کام کررہی ہیں بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے دوست ان کو بدری کہتے ہیں۔صرف نام کی وجہ سے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے اتفاق کرلیا۔

Comments

comments