Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » فلمی دنیا » رہتک سوز ین دوبارہ شادی کے خواہاں
رہتک سوز ین دوبارہ شادی کے خواہاں

رہتک سوز ین دوبارہ شادی کے خواہاں

بالی ووڈ اداکار رہتک روشن نے اپنی مطلقہ بیوی سوزین کے ساتھ دوبارہ گھر بسانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ یہ دونوں اپنے دو بچوں کے ساتھ اکثر چھٹی کے دن مختلف تفریح گاہوں‘کلبوں میں دیکھے جارہے ہیں۔ اگرچہ کہا جارہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق سوزین ہر ہفتہ اپنے بچوں ریحان اور ردھان کو ان کے باپ سے ملانے کیلئے لا رہی ہیں لیکن دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں پھر سے شادی کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔ سوزین‘رہتک کی بچپن کی محبت تھی دونوں اسی وقت ازدواجی بندھن میں بندھ گئے تھے جب رہتک نے’’ کہو نا پیار ہے‘‘ کے ذریعہ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ سوزین اداکار سنجے خان کی دختر ہیں ۔ سوزین نے رہتک پر ساتھی اداکارؤں کے ساتھ قربت کا الزام عائد کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔گذشتہ سال کنگنا راناوت نے رہتک روشن پر عشقیہ ای میل بھیجنے کا الزام لگایا تھا اور یہ جھگڑا عدالت تک پہنچ گیا۔اس پریشانی کے دور میں سوزین پھر رہتک کے قریب آئی۔ رہتک نے اپنے ایک دو انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو پہلے سے زیادہ چاہتے ہیں اور اس وقت ان کو کسی لڑکی سے دوستی نہیں ہے۔ فلم’’ کائیٹ‘‘ میں رہتک نے لاطینی امریکہ کی اداکار کے ساتھ کام کیا تھا اس موقع پر ان میں گہری دوستی ہوگئی تھی۔رہتک کی حالیہ فلم’’ قابل‘‘ ایک ہفتہ میں اس نے125کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

Comments

comments