Tuesday , 21 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » فلمی دنیا » عامر خان ’’ خلاء باز‘‘ کے کردار میں
عامر خان ’’ خلاء باز‘‘ کے کردار میں

عامر خان ’’ خلاء باز‘‘ کے کردار میں

مسٹر پرفیکشنسٹ یعنی ہر کام مکمل کرنیوالے اداکار کہلانے والے عامر خان کی فلم ’’ دنگل‘‘ نے شہرت اور مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ بالی ووڈ میں چونکہ حقیقی زندگی کے واقعات اور کہانیوں پر مشتمل فلمیں بننے کا رحجان شروع ہوا ہے۔ عامر خان کی نئی فلم بھی حقیقی کہانی پر مشتمل ہوگی۔ دنگل میں انہوں نے پہلوان پھوگٹ کا کردار کیا تھا۔اس نئی فلم میں وہ ’’ خلاء باز‘’ راکیش شرما کا کردار کریں گے۔ راکیش شرما‘34سال پہلے خلاء میں جانیوالے پہلے ہندوستانی تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سدھارت رائے کپور یہ کہانی لے کر عامر کے پاس گئے تھے۔2018سے اس فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا امکان ہے۔ سدھارتھ نے اپنا نیا بیانر آر کے فلمز تیار کر لیا ہے۔ اس فلم کی ہدایت مہیش متھائی دیں گے۔ اس وقت کی اطلاعات کے مطابق فلم کا عنوان’’ سلیوٹ‘‘ رکھا گیا ہے لیکن اس میں تبدیلی کی بھی گنجائش ہے۔ راکیش نے زمین پر واپسی کے بعد جب وزیر اعظم اندرا گاندھی سے ملاقات کی تھی تو انہوں نے پوچھا تھا’’ اُوپر سے بھارت کیسا لگتا ہے؟‘‘ راکیش نے جواب دیا تھا’’ سارے جہاں سے اچھا‘‘ اور یہ مکالمے آج تک مشہور ہیں۔

Comments

comments