Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » فلمی دنیا » کاجول‘نچ بلیئے سیزن8کی جج ہوں گی
کاجول‘نچ بلیئے سیزن8کی جج ہوں گی

کاجول‘نچ بلیئے سیزن8کی جج ہوں گی

اسٹار پلس پر پیش کیا جانیوالا ڈانس ریالٹی شو اس مرتبہ کافی دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔ مارچ میں شروع ہونیوالے اس شو کی میزبانی کے فرائض جہاں کرن سنگھ گرور(بپاشا باسو کے شوہر) اور ٹی وی اداکارہ کیرتی کلہاری انجام دیں گے۔ وہیں مشہور اداکارہ کاجول جج کے فرائض انجام دیں گی۔ گزشتہ سیزن میں پریتی زنٹا نے ججس کے فرائض انجام دیئے تھے۔ کاجول کے ساتھ دیگر ججس میں شامک داور کا بھی نام لیا جارہا ہے۔جن جوڑیوں کے اس میں حصہ لینے کی توقع ہے ان میں سیریل یہ ہے محبتیں کی دیویانکا ترپاٹھی اور وویویک ابھیا‘بگ باس9کی مہمان کشٹاور مرچنٹ اور سوہاش رائے‘ کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش(بھارتی کا منگتیر ہے) سمبھاونا سیٹھ اور اویناش دیویدی ‘ راہول دیو اور مگدا گوڈسے بابی ڈارلنگ اور رمنک شرما‘کیتھ سکویرا اور روچل راؤ‘اشمت پٹیل اور مہک چاہل ‘ کرن راجپال اور شیوا لکیھا اوبرائے‘روہن مہرا اور کانچی سنگھ دیپیکا ککرا‘شعیب ابراہیم‘کرن پٹیل‘انکیتا بھارگو‘نکل مہتا ‘ جانکی‘ثنایا ایرانی ‘ موہیت سہگل‘ابھینو شکلا ‘ روینہ دنیک‘ ارجن بجلانی‘نیہا سوامی ‘ رخشندہ خان‘ سچن تیاگی‘ درشٹی دھامی‘ اور نیرج گھیما شامل ہیں ۔ ان میں سے کتنی جوڑیاں منتخب ہوں گی اس کا پتہ آئندہ ماہ چلے گا۔ نچ بلیئے اگرچہ ایک ریالٹی شو ہے لیکن اس کو پروڈیوس ایکتا کپور نے کیا ہے ۔ کاجول سے پہلے اس شو میں جج کے فرائض پریتی زنٹا کے علاوہ شلپا شٹی‘کرشمہ کپور‘ملائیکہ اروڑہ ‘ ایشا کوپیکر انجام دے چکی ہیں۔مرد ججس میں فرحان اختر‘ساجد خان ‘ کنال کوہلی ‘ڈیوڈ دھون شامل تھے۔ سروج خان‘ویبھور مرچنٹ‘ یٹرنس لیوس ‘ مرضی پستونجی جیسے ڈانس ڈایریکٹرس بھی ججس میں شامل تھے۔

Comments

comments