Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » فلمی دنیا » سری دیوی بیٹی کیلئے فکر مند ’’سلفی پر پابندی‘‘
سری دیوی بیٹی کیلئے فکر مند ’’سلفی پر پابندی‘‘

سری دیوی بیٹی کیلئے فکر مند ’’سلفی پر پابندی‘‘

اداکاروں کی نئی نسل فلموں کیلئے تیار ہے ان میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی بھی شامل ہے۔ سری دیوی کی بونی کپور سے دو بیٹیاں ہیں۔ دوسری کا نام خوشی ہے‘ دونوں ہی بڑی ہوگئیں ہیں۔ سری دیوی نے اپنی بیٹیوں کی پرورش میں خصوصی دلچسپی لی ہے ۔ ان کو میڈیا کی نظروں سے بچا کر رکھا لیکن پھر بھی وقتاً فوقتاً ان کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آنے لگے ۔ گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر ان دو بہنوں کی سیلفی نے دھوم مچا دی تھی۔ دونوں کو مختلف لڑکوں کے ساتھ جو کہ ان کے کالج کے دوست ہیں سیلفی میں دیکھا گیا تھا۔ یہ تصاویر میڈیا میں آنے پر سری دیوی پریشان ہوگئی ہے اور اس نے اپنی بیٹیوں کی سیلفی پر پابندی لگا دی ہے ان تصاویر کی وجہ سے یہ افواہیں گشت کررہی تھیں کہ جھانوی کپور جلد ہی فلموں میں آرہی ہے اور اس کو پہلا بریک کرن جوہر دیں گے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جھانوی کو جیکی شراف کے بیٹے ٹائیگر شراف کے مقابل سائن کر لیا گیا ہے اور وہ اسٹوڈینٹ آف دی ایر ے سیکوئیل میں نظر آئے گی۔ تا ہم اب اطلاع آئی ہے کہ کرن جوہر‘ جھانوی کے ساتھ شاہد کپور کے بھائی ایشانت کو متعارف کروانا چاہتے ہیں۔

Comments

comments