Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » فلمی دنیا » مکیش کے پوتے کی شادی
مکیش کے پوتے کی شادی

مکیش کے پوتے کی شادی

ہالی ووڈ کے مشہور گلوکار مکیش کے پوتے اور اداکار نیل نتن مکیش شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اودے پور میں رکمنی سہائے کے ساتھ ان کی شادی ہوئی۔ تقریب میں بالی ووڈ کی کئی مشہور ہستیوں نے شرکت کی یہ شادی راجپوتانہ رسم و رواج کے مطابق کی گئی۔ دلہا اور دلہن کو رتھ پر لایا گیا ۔نیل کا کہنا ہے کہ ان کے ماں باپ ان کیلئے رشتہ تلاش کررہے تھے کہ ان کو رکمنی کے بارے میں معلوم ہوا جو کہ ہوٹل مینجمنٹ کا کورس کررہی ہے اور ہوا بازی کی صنعت میں کام کرتی ہے۔ نیل کو پہلی ہی نظر میں رکمنی پسند آگئی ۔شادی کی تقریب 8 فروری کو ہوئی جبکہ استقبالیہ 17 فروری کو ممبئی میں دیا گیا۔گزشتہ سال اکتوبر میں ان کی منگنی کردی گئی تھی تب سے نیل اور رکمنی حقیقت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔’’ باغی غدار‘‘ سے ان کے فلمی کیئریر کا آغاز ہوا اس کے بعد نیو یارک‘لفنگے پرندے ‘ خون معاف‘ڈیوڈ جیسی فلموں میں انہوں نے کام کیا۔ حال ہی میں ان کو سلمان خان کی فلم’’ پریم رتن دھن پایو‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔

Comments

comments