Tuesday , 21 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » کھیل » 72 گیندوں میں 300 رنز؟
72 گیندوں میں 300 رنز؟

72 گیندوں میں 300 رنز؟

ایک مقامیT20 ٹورنمنٹ میں موہت اہلوات نامی کھلاڑی نے صرف72 گیندوں میں ٹریپل سنچری بنا کر سب کو حیران کردیا۔ اہلوات نے اس اننگز میں39 چھکے لگائے جن میں سے5 آخری اوور میں لگائے گئے۔21 برس کے موہت کی اس شاندار بیاٹنگ کی وجہ سے ان کی ٹیم نے اس میچ میں صرف دو وکٹ کے نقصان پر416 رنز کا بھاری اسکور کھڑا کردیا۔موہت نے اپنے اس مظاہرے کے ذریعہ آئی پی ایل میں بنائے گئے کریس گیل کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے جس میں انہوں نے175 رنز بنائے تھے۔اس شاندار مظاہرے کی وجہ سے موہت کا نام آئی پی ایل کیلئے ہراج ہونیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اور بہت ممکن ہے کہ وہ اس سیزن میں کھیلتے نظر آئیں گے ۔ موہت اہلوات کو گوتم گھمبیر‘ایشانت شرما کے ساتھ3فرسٹ کلاس میچس کھیلنے کا موقع بھی ملا ہے ۔ لیکن دہلی کے اس کھلاڑی کو آج تک کسی نے نوٹس نہیں کیا تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پانچ اننگز میں1‘4‘ 0‘ 0اور0کے اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ان کو فرسٹ کلاس کرکٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔جب موہت کے300رنز کی شہرت پھیلی تو لوگوں نے جہاں اس کی تعریف کی وہیں چند لوگوں نے اعتراض بھی کیا ہے۔ یہ میچ دہلی کے لتا پارک میں کھیلا گیا۔ اسی میدان کا استعمال مختلف مقاصد کیلئے کیا جاتا ہے اسلئے یہ کوئی کرکٹ کا میدان نہیں ہے۔ لکشمی نگر کا علاقہ جہاں یہ میدان ہے گنجان آبادی رکھتا ہے یہ میدان60میٹر لمبا اور40 میٹر چوڑا ہے وکٹوں کے پیچھے باونڈری صرف25گز دور ہے۔ اس کے سائز کا اندازہ لگانے کیلئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ملبورن کرکٹ گراونڈ میں للتیا پارک جیسے5گراونڈ بن سکتے ہیں۔یہ میچ فرینڈز پریمیئر لیگ کی جانب سے منعقد کیا گیا یہ تنظیم دہلی کرکٹ اسوی ایشن یا ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن سے منظورہ نہیں ہے۔ مقامی منتظمین نے بتایا کہ میدان چھوٹا ہونے سے اسکوائر لیگ پر چوکا دینے کے بجائے صرف دو رنز ہی دیئے جاتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میدان کی گنجائش کے لحاظ سے ایک اوسط درجہ کا کھلاڑی بھی یہاں سنچری اسکور کرسکتا ہے اس سے پہلے بھی اس میدان پر لارا کے نام سے مشہور ایک کھلاڑی نے گزشتہ سال‘ڈبل سنچری بنائی تھی۔ ایک اور کھلاڑی سلطان انصاری نے39گیندوں میں18 چھکوں کی مدد سے139رنز بنائے تھے۔

Comments

comments