Tuesday , 21 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » کھیل » یونس خان:11 ممالک میں سنچری بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی
یونس خان:11 ممالک میں سنچری بنانے والے  دنیا کے واحد کھلاڑی

یونس خان:11 ممالک میں سنچری بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی

پاکستان کے بیاٹسمین یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ میں اپنی34ویں سنچری مکمل کی اس طرح وہ سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چھٹویں مقام پر آگئے ہیں تا ہم یونس خان کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے وہ گیارہ مختلف ممالک میں سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ان سے قبل یہ ریکارڈ راہول ڈراویڈ کے پاس تھا۔ ڈروایڈ نے دس ممالک میں سنچریاں بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔یونس خان نے جن11ممالک میں سنچری بنائی ہے ان میں دس ٹسٹ کھیلنے والے ممالک اور ایک متحدہ عرب امارات ہے ۔ ٹسٹ کرکٹ میں34سنچریاں مکمل کرنے کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے برئین لارا‘سری لنکا کے مہیلا جیہ وردھنے ‘ ہندوستان کے لٹل ماسٹر سنیل گواسکر کے ساتھ فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ ٹسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز سچن تنڈولکر کے پاس ہے۔انہوں نے200ٹسٹ میچس کھیل کر51سنچریاں بنائی ہیں ۔ یونس خان ابھی تک115 ٹسٹ کھیل چکے ہیں اور9925 رنز بنا چکے ہیں ۔ عنقریب وہ دس ہزار رنز کے نشانے کو مکمل کر لیں گے ۔دُنیا میں بہت کم کرکٹرز کو یہ سنگ میل پار کرنے کا موقع ملا ہے۔یونس خان ٹسٹ میں 6ڈبل سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔آخری مرتبہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹسٹ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور کچھ عرصہ تک ٹسٹ کپتان کی ذمہ داری بھی نبھائی۔

Comments

comments