Tuesday , 16 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » حسن و صحت » کولیسٹرال کی زیادتی، خفیہ مرض
کولیسٹرال کی زیادتی، خفیہ مرض

کولیسٹرال کی زیادتی، خفیہ مرض

آپ نے کولیسٹرال کا لفظ تو سُنا ہوگا ہاں! خون میں پائی جانیوالی ایک قسم کی چکنائی یا چربی کو کو لیسٹرال کہتے ہیں ۔ یہ جسم کے ہر خلیہ میں پائی جاتی ہے جسم میں ہارمونس اور وٹامن ڈی کی تیاری کیلئے کولیسٹرال ضروری ہے جس سے غذا کو ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کولیسٹرال چند غذاؤں میں بھی پائے جاتے ہیں جنہیں ہم کھاتے ہیں۔کولیسٹرال‘ خون کے بہاؤ میں شامل رہتا ہے جسے لپو پروٹین کہتے ہیں یہ لپو پروٹین اندرونی طور پر فیاٹ اور بیرونی طور پر پروٹین تیار کرتے ہیں یہ جسم کے تمام خلیوں کو توانائی اور مضبوطی عطا کرتا ہے۔ عمر کے مطابق خون میں کولیسٹرال کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔ کم عمری میں اگر خون میں کولیسٹرال کی مقدار میں اضافہ ہوجائے تو یہ موٹاپا اور دل کے امراض کا باعث بنتا ہے۔70فیصد کولیسٹرال جگر میں تیار ہوتا ہے جبکہ مابقی کولیسٹرال غذاؤں سے حاصل ہوتا ہے۔ کولیسٹرال کی تین سے زائد اقسام ہیں۔ ایل ڈی ایل‘ ایچ ڈی ایل اور ٹرائی گلاسٹرایڈ ہیں۔ ایل ڈی ایل جسم میں چربی بنانے کا کام کرتا ہے اسے خراب کولیسٹرال بھی کہا جاتا ہے۔ ایل ڈی ایل کی خو ن میں زیادتی سے خون کی رگیں تنگ ہوجاتی ہیں جس سے خون کا بہاؤ متاثر ہونے لگتا ہے جس سے قلب پر حملہ کا امکان رہتا ہے کیونکہ جسم میں ایل ڈی ایل کی زیادتی سے دل سے مربوط شیریانوں میں کولیسٹرال پلاک نامی سخت مادہ جم جاتا ہے ۔ اس کی وجہ سے شریانوں کی دیواریں تنگ ہو کر خو ن کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے۔ ایچ ڈی ایل کولیسٹرال کو اچھا کولیسٹرال بھی کہتے ہیں یہ دل کے امراض سے بچائے رکھتا ہے لیکن جسم میں اس کی مقدار کم ہوجائے تو اس سے دل کی بیماریاں عام ہوسکتی ہیں۔ گوشت‘انڈا‘پائے‘نہاری ‘گردے اور دیگر فاسٹ فوڈس سے کولیسٹرال تیزی سے بننے لگتا ہے۔ ٹرائی گلاسٹرایڈ بھی کولیسٹرال کی ایک قسم ہے جب خون میں اس کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے تو دل کو خون پہنچانے والی نالیاں(شریان) تنگ ہوجاتی ہیں جس سے ہارٹ اٹیک کا خدشہ رہتا ہے۔ کولیسٹرال سے بچنے کیلئے سرخ گوشت‘انڈا‘ گردے‘ دماغ‘ کلیجی اور تلن کی چیزوں کے علاوہ فاسٹ فوڈس سے اجتناب کریں۔ سبزیوں کا استعمال عام کریں۔فابئر پر مشتمل غذا استعمال کریں۔ زیتون کے تیل میں غذا پکائیں اور کھائیں۔روزآنہ لہسن کی ایک یا دو جو‘ نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں۔روزآنہ اسبغول کی بھوسی دو چمچہ استعمال کریں اس سے آپ کا معدہ بھی ٹھیک رہے گا اور کولیسٹرال کی مقدار‘خون میں کم رہے گی ۔ موٹاپے سے بھی کولیسٹرال میں اضافہ ہوتا ہے اسلئے روزآنہ20منٹ تک مناسب ورزش کا اہتمام کریں پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی ضرور کریں۔سگریٹ اور شراب نوشی فوری ترک کردیں۔

Comments

comments