Tuesday , 16 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » حسن و صحت » پوٹاشیم کا خزانہ موز
پوٹاشیم کا خزانہ موز

پوٹاشیم کا خزانہ موز

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کیلئے کئی پھل بطور نعمت عطا کیئے ہیں ان میں کیلا یا موز بھی شامل ہے۔ کیلا یا موز کو پوٹاشیم کا خزانہ کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔موسم سرما کا یہ پھل کئی طبی افادیت رکھتا ہے یہ ایک ایسا پھل ہے جسے نہ صرف بچے بلکہ نوجوان اور بوڑھے افراد بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ شیریں ذائقہ اور نرم گودے والا یہ پھل اپنے اندر بے شمار وٹامنس‘ معدنیات اور دیگر طبی فوائد کے حامل اجزاء لئے ہوئے ہوتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ نہ صرف موز بلکہ اسکا چھلکا بھی بہت کار آمد ہوتا ہے۔موز ایسا پھل ہے جو نہ صرف جسم کو توانا‘چست او رفٹ بناتا ہے بلکہ اسکا استعمال چہرے کی جلد کو نرم و ملائم بنائے رکھنے او رحسن کو نکھارنے میں بھی مفید ہے۔ موز کا فیشیل ماسک خواتین میں بے حد مقبول ہے موز میں پیاکٹن اور دیگر انزائم پائے جاتے ہیں جو تیزابیت کو ختم کرتے ہیں اور غذا کے بھاری اجزاء جو ہضم نہیں ہوتے‘ انہیں موز جسم کے باہر نکال دیتا ہے۔ دست اور اجابتوں کی شکایت میں موز کا استعمال سود مند رہے گا ۔ معدہ ‘ سینہ میں تیزابیت کے جلن کو دور کرنے کیلئے موز کا استعمال مفید رہے گا ۔ اس میں تین اقسام کی شوگر پائی جاتی ہے۔ موز کھانے سے جسم کو فوری طور پر مستقل اور ٹھوس توانائی ملتی ہے۔ موز میں سیب کے مقابلے میں پروٹین4گنا‘کاربو ہائیڈریٹ دگنا‘ فاسفورش3گنا‘لوہا5گنا‘اور دیگر اجزاء دگنا پائے جاتے ہیں۔یہ ہائی بی پی کو کم کرتا ہے۔جسم میں آیوڈین کی کمی کو دور کرتا ہے۔رگ پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اس کے استعمال سے ہاتھ اور پیر مضبوط ہوتے ہیں ۔ اتھیلیٹ اور کھلاڑیوں کا پسندیدہ میوہ موز ہے ۔موز دماغی صلاحیت کو فروغ دیتا ہے حیض کو باقاعدہ بناتا ہے خون کی کمی کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے ۔ ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے اور بھی کئی فوائد ہیں جو موز کھا کر ہم حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

comments