Monday , 26 February 2018
بریکنگ نیوز
Home » حسن و صحت » عام سبزی اور سلاد: ٹماٹر
عام سبزی اور سلاد: ٹماٹر

عام سبزی اور سلاد: ٹماٹر

اللہ رب العزت کی جانب سے عطا کردہ بیش بہا نعمتوں میں ٹماٹر بھی شامل ہے۔ٹماٹر ایک عام اور مفید سبزی ہے جو ہر ملک میں بہ آسانی دستیاب ہوتی ہیں۔ہندوستان میں موسم سرما میں ٹماٹر کی قیمت میں کافی کمی آگئی ہے اس اہم اور بے انتہا فائدہ والی سبزی ٹماٹر کو غریبوں کا چکن بھی کہا جاتا ہے اس کو سالن یا سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اس کی غذائی اہمیت سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ ٹماٹر میں حیاتین‘ ووٹامنس) اور حراروں(کیلوریز) کی مقدار دوسری سبزیوں‘پھلوں اور گوشت سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔ عرق ٹماٹر‘ایک صحت بخش مشروب ہے۔ہفتہ میں تین بار دل بھر کے ٹماٹر کی ڈشیں کھائی جائیں تو جسم کو سال بھر کی مختلف اجزاء کی کمی کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ ٹماٹر میں ایک اہم جز لائیکو پن پایا جاتا ہے جس سے ٹماٹر سرخ کلر میں دکھتا ہے۔ لائیکوپن‘مختلف بیماریوں سے بچائے رکھتا ہے ۔ دل کی شریانوں کے امراض اور کینسر سے تحفظ ملتا ہے ٹماٹر کے استعمال سے خون کی نالیاں تنگ نہیں ہو پاتی ‘ دل پر حملہ اور فالج کا امکان کم سے کم ہوجاتا ہے۔ یہ خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتا ہے‘ اس کے مستقل استعمال سے جسم کی فاضل چربی گلنے لگتی ہے۔ ٹماٹر میں پوٹاشیم کے علاوہ وٹامن اے اور سی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ٹماٹر کے استعمال سے مختلف قسم کے کینسر کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں یہ جلد کی صحت کیلئے بہتر ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کیلئے بہتر مانا گیا ہے۔ آنکھوں اور بالوں کو صحتمند بنائے رکھنے کیلئے ٹماٹر کا استعمال کرنا چاہیئے۔ ٹماٹر کا جوس‘ انرجی ڈرنکس سے کم نہیں ہے ایک گلاس ٹماٹر کا جوس پینے سے جسم میں توانائی آجاتی ہے۔ خون میں شوگر کی سطح کو معمول پر لانے میں ٹماٹر کا استعمال مفید مانا گیا ہے۔بیجوں کو نکال کر ٹماٹر کے استعمال سے گردوں کی شکایت ختم ہوتی ہے۔ بچوں اور بڑوں کو روزآنہ بطور سلاد ایک ٹماٹرکھانا چاہیئے۔

Comments

comments