Monday , 26 February 2018
بریکنگ نیوز
Home » حسن و صحت » ڈیسک ورزش سے منہ نہ موڑیں
ڈیسک ورزش سے منہ نہ موڑیں

ڈیسک ورزش سے منہ نہ موڑیں

ورزش یا اکسر سائیز کا لفظ سنتے ہی ذہن میں صبح سویرے‘چہل قدمی ‘ یوگا کی مشق کرنا یا جم میں پسینہ بہانے کا تصور آتا ہے اکسرسائیز کے معنیٰ لاطینی زبان میں مصروف رکھنا یا کام کرتے رہنا کے آتے ہیں بہتر صحت اور جسم کو فٹ رکھنے کیلئے ورزش ضروری ہے۔ زندگی کے ہر موڑ پر کسرت‘ورزش کو ضروری قرار دیا گیا ہے مگر سماج میں آج بھی ایسے ہزاروں‘لاکھوں افراد ہیں جنہیں ورزش کیلئے وقت نہیں ملتا۔یہ افراد‘8تا10گھنٹے دفاتر میں کمپیوٹرس کے سامنے بیٹھ کر جاب کرتے رہتے ہیں۔تھکادینی والی نوکری کے بعد جب گھر آتے ہیں تو تھوڑی دیر ٹی وی کے سامنے بیٹھنے کے بعد بستر پر دراز ہوجاتے ہیں ان کا یہ شیڈول صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ دفاتر میں زیادہ دیر تک کرسیوں پر بیٹھ کر کام کرنے سے موٹاپا لاحق ہوسکتا ہے۔ شوگر کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔دیر تک کرسی پر نہ بیٹھیں ‘ وقفہ وقفہ سے پوزیشن تبدیل کرتے رہیں ہر30منٹ بعد چلنے کی کوشش کریں چیر کے ساتھ ڈیسک یا کمپیوٹر تک نہ جائیں بلکہ چل کر جائیں یہ صحت کیلئے بہتر رہیگا۔ دفتر میں بھی آپ ورزش کرسکتے ہیں۔ کرسی پر بیٹھ کر اپنے دونوں ہاتھوں کو اُوپر اُٹھائیں اور پہلے بائیں پھر دائیں جانب جھکیں۔سیدھا کھڑے ہو کر اپنے ہاتھوں کو میز(ڈیسک) پر اُلٹا رکھیں یعنی ہتھیلی کا رُخ اُوپر رہے‘ اور10 سکنڈایسا ہی کھڑے ہوجائیں۔کرسی پر بیٹھ کر ہی اپنے پیروں کو سیدھا کریں‘ اُوپر نہ اُٹھائیں اور آپ کی نظر سیدھے پیروں کے انگوٹھوں پر ہونی چاہیئے۔کرسی کے ہینڈل کو مضبوطی سے پکڑ کر اپنے آپ کو اُوپر اُٹھائیں اور پھر نشست پر بیٹھتے جائیں کم از کم20بار ایسا کریں۔ دونوں ہاتھوں کے اُنگلیوں کو آپس میں ملا کر انہیں کھولدیں تا کہ اُنگلیوں کے جوائنٹ سے چٹ چٹ آوازیں آسکیں۔گردن کو آہستہ سے بائیں اور دائیں جانب گھماتے جائیں آنکھیں بند کرنے کے بعد گہری سانس لیں پھر چند سکینڈس بعد ان سانسوں کو خارج کریں۔ اس طرح کے ٹپس کرنے سے کام کی زیادتی کے باوجود آپ کی صحت بہتر رہے گی۔

Comments

comments