Saturday , 20 January 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » تعلیم » کیندریہ ودیالیہ میں جاریہ سال سے آن لائن داخلے
کیندریہ ودیالیہ میں جاریہ سال سے آن لائن داخلے

کیندریہ ودیالیہ میں جاریہ سال سے آن لائن داخلے

مرکزی حکومت کی وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے ملک بھر میں چلائے جانیوالے کیندر ودیالیہ میں اس سال سے داخلوں کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے بتایا کہ حکومت ان تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لا رہی ہے۔ اس سلسلے میں تعلیمی سال2017-18میں داخلے آن لائن کردیئے گئے ہیں۔ اس سال تعلیمی معیار میں اضافہ کیلئے ملازمین کے تبادلوں کی پالیسی میں بھی تبدیلیاں لائی گئیں ۔ اس سال اصول و ضوابط میں ترمیم کے ذریعہ غریب طلباء کے ان اسکولوں میں داخلوں کی راہ بھی ہموار کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں ایک ہزار سے زیادہ کیندر ودیالیہ کا م کررہے ہیں۔ ان اسکولوں کے قیام کا بنیادی مقصد مرکزی حکومت کے ملازمین بشمول دفاع اور نیم فوجی دستوں کے جوانوں کے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے ۔ ان اسکولوں سے داخلوں کا آغاز8فروری سے ہوچکا ہے۔ اور 10 مارچ آن لائن درخواستوں کی آخری تاریخ ہے اس درخواست میں اس اسکول کا انتخاب کرنا ہے جہاں بچے کو داخلہ دلوانا ہے۔ آن لائن درخواستوں کی وجہ سے والدین کو بڑی راحت ملی ہے اور ان کے وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔ ملک بھر کے1128 اسکولوں کی پہلی جماعت میں داخلوں کیلئے ایک پورٹل بنایا گیا ہے۔ ان داخلوں کی ملک بھر میں بہت مانگ رہتی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر سال داخلوں کیلئے10لاکھ درخواستیں آتی ہیں لیکن صرف 1.3 لاکھ طلباء کو ہی داخلہ ملتا ہے۔ قبل ازیں والدین کو کیندریہ ودیالیہ‘کن کن شہروں میں موجود ہے اس کی معلومات حاصل کرنے کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا‘پھر وہاں پہنچ کر درخواست داخل کرنا‘ داخلے کو یقینی بنانا بہت مشکل کام تھا لیکن اب آن لائن درخواستوں کے طریقہ کار کی وجہ سے اسکولوں کی فہرست‘اصول و ضوابط‘شرائط سب کچھ ویب سائٹ پر دیدیا گیا ہے اس پورٹل میں ہر اسکول میں نشستوں کی تعداد بھی بتائی گئی ہے۔داخلوں کی آخری تاریخ کے بعد اسی پورٹل پر منتخب امیدواروں کی فہر ست جاری کردی جائیگی۔
آن لائن داخلوں کیلئے ویب سائٹ addmission.kvs.gov.in
اصول و ضوابط اور شرائط کیلئے ویب سائٹkvsangathan.nic.in
پہلی جماعت میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواست کی آخری تاریخ10مارچ کو شام4بجے تک* منتخب امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی20-03-2017کے بعد سے *جہاں کہیں گنجائش ہو وہاں جماعت دوم کے بعد سے دیگر کلاسوں میں داخلوں کیلئے آخری تاریخ18اپریل2017کو شام 4 بجے* آر ٹی آئی کے تحت جماعت اول میں داخلوں کیلئے(اگر گنجائش ہے) تو آخری تاریخ17 اپریل 2017ہے* بورڈ امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد گیارہویں جماعت میں داخلوں کیلئے اندرون20یوم رجسٹر رکروانا ضروری ہے۔ تمام جماعتوں میں ہر طرح سے داخلوں کی آخری تاریخ 31 جولائی2017 ہے ۔

Comments

comments