Tuesday , 16 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » تعلیم » تلنگانہ کے اقامتی اسکولوں میں 7306جائیدادوں پر تقررات
تلنگانہ کے اقامتی اسکولوں میں 7306جائیدادوں پر تقررات

تلنگانہ کے اقامتی اسکولوں میں 7306جائیدادوں پر تقررات

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ریاست کے اقامتی اسکولوں میں7306اساتذہ کے تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔یہ ادارے ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائیٹیز (REIS )کی جانب سے چلائے جارہے ہیں۔ ان جائیدادوں کیلئے خواہشمند امیدواروں سے آن لائین درخواستیں قبول کرنیکا عمل10فروری سے شروع ہوچکا ہے جبکہ 4مارچ آخری تاریخ ہے۔ ان جائیدادوں میں ٹرینڈ گرایجویٹ ٹیچرس(ٹی جی ٹی) کی 4362پوسٹ گرایجویٹ ٹیچرس(پی جی ٹی) کی921 فزیکل ڈایریکٹر(اسکول) کی6‘فزیکل ایجوکیشن ٹیچر (پی ای ٹی) کی616‘آرٹس ٹیچرس کی372 کرافٹ ٹیچرس کی43‘میوزک ٹیچرس کی197‘اسٹاف نرس کی 533‘ لائبریرین (اسکول) کی256جائیدادیں شامل ہیں۔ آرٹ‘ کرافٹ‘میوزک ٹیچرس اور اسٹاف نرس کیلئے آن لائن امتحان 12 اپریل 2017کو ہوگا۔فزیکل ڈائیریکٹر (اسکول) اور پوسٹ گرایجویٹ ٹیچرس کیلئے ابتدائی امتحان (اسکریننگ ٹسٹ) 19 مارچ کو ہوگا جبکہ اصل امتحان (تحریری) بالترتیب23 اور 30 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔ لائبریرین کیلئے امتحان (تحریری) 16اپریل کو ہوگا۔ ہال ٹکٹ امتحان کی تاریخ سے7دن قبل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ کمیشن نے یہ اختیار کھلا رکھا ہے کہ امتحان پرچہ جات پر مبنی ہوگا یا کمپیوٹر کے ذریعہ لیا جائیگا۔
تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے جن7ہزار جائیدادوں پر بھرتی کی جارہی ہے ان میں اقلیتی اقامتی اسکولوں کی2080جائیدادیں ہیں۔ ان میں سے نصف یعنی 1040جائیدادیں خواتین کیلئے مختص ہیں۔ ان جائیدادوں کیلئے درخواست گذار امیدواروں کو تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ریاست بھر میں چلائے جانے والے12مراکز پر مفت تربیت فراہم کی جارہی ہے۔یہ45دن کی تربیت ہوگی۔کلاسس کا آغاز10فروری سے ہوچکا ہے۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.msconline.inدیکھ سکتے ہیں اہلیت کی شرائط میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر نرمی لائی گئی ہے۔ ٹی پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں گرایجویشن میں60فیصد نشانات کو لازمی قرار دیا گیا تھا تا ہم اب اس کو گھٹا کر50فیصد کردیا گیا ہے چونکہ تقررات انگریزی میڈیم کے اقامتی اسکولوں کیلئے کئے جا رہے ہیں اسلئے امتحان انگریزی میں ہی منعقد کیا جائیگا۔طلباء کی تنظیمیں تلگو میں بھی امتحان منعقد کرانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

Comments

comments