Thursday , 21 June 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » تعلیم » وزارت فینانس میں ملازمتیں
وزارت فینانس میں ملازمتیں

وزارت فینانس میں ملازمتیں

وزارت فینانس(مرکزی حکومت)کے شعبہ اخراجات میں اسٹنٹ اکاونٹس آفیسر کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔امیدوار12مارچ تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ جملہ 643 جائیدادیں ہیں۔امیدوار کا انتخاب امتحان /انٹرویو کے ذریعہ کیا جائیگا۔ان جائیدادوں کیلئے امیداوروں کی اہلیت یہ ہے کہ درخواست گذار7ویں پے ریویژن کمیشن کے مطابق لیول8کا سرکاری ملازم ہو۔ اے اے او(سیول) ایس اے ایس یا مساوی امتحان میں کامیاب آفیسرس کو ترجیح دی جائے گی۔ پرموشن کا انتظار کرنے والے بھی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔وزارت فینانس کی ملازمتوں کیلئے کافی مسابقت رہتی ہے ۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ دیکھئے ۔ www.finmin.nic.in محکمہ فینانس میں جملہ25ہزار جائیدادوں پر اس سال بھرتی کی جائے گی۔

Comments

comments