Saturday , 20 January 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » تعلیم » اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں2313پروبیشنری آفیسرس
اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں2313پروبیشنری آفیسرس

اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں2313پروبیشنری آفیسرس

اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) نے2313 پروبیشنری آفیسرس کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔گرایجویٹ ڈگری یا فائنل ایئر میں زیر تعلیم طلباء بھی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں منتخب امیدواروں کو ہندوستان بھر میں پھیلی ہوئی شاخوں میں تعینات کیا جائیگا۔ ان جائیدادوں میں1010عام زمرے میں ہیں جبکہ ایس سی کیلئے347‘ایس ٹی کیلئے350اور اوبی سی کیلئے 606 جائیدادیں محفوظ ہیں۔ امیدوار کا انتخاب ابتدائی امتحان ‘ اصل امتحان‘انٹرویو‘گروپ ایکسر سائیز کے ذریعہ کیا جائیگا ۔ درخواست کی فیس600روپے ہے جبکہ ایس سی‘ ایس ٹی اور معذور طلباء کیلئے فیس100روپے رکھی گئی ہے۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ6مارچ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا شمار ملک کے سب سے معتبر سرکاری بینکوں میں ہوتا ہے۔درخواستیں آن لائن داخل کرنا ہے۔ انتخاب کئی مرحلوں میں کیا جاتا ہے۔ ان میں ابتدائی امتحان(مرحلہ۔I) میں آبجکیٹو ٹائپ کے سوالات کے 100 نشانات کے ہوتے ہیں۔اس کیلئے ایک گھنٹے کا وقت دیا جاتا ہے۔اصل امتحان(مرحلہ۔II)بھی آبجکٹیو ٹائپ کا ہوتا ہے جس کے200 نشانات مقرر ہوتے ہیں جبکہ50 نشانات کا ایک تحریری امتحان بھی ہوتا ہے۔ یہ دونوں امتحان آن لائن ہوتے ہیں۔تیسرے مرحلہ میں انٹرویو اور گروپ ایکسر سائیز ہوتا ہے جس کے بالترتیب30اور20نشانات ہوتے ہیں۔ پھر دستاویزات کی جانچ اور میڈیکل ٹسٹ بھی کیا جاتا ہے۔ مرحلہ۔Iمیں جو نشانات حاصل کئے جاتے ہیں ان کو قطعی انتخاب میں شامل نہیں کیا جاتا ہے لیکن تمام امتحانات میں کوالیفائی ہونا لازمی ہے۔ نتائج کا اعلان بھی آن لائن کیا جاتا ہے۔ ابتدائی امتحان(مرحلہ۔I)کے نتائج17مئی کو جاری کرنے کے بعد اصل امتحان کیلئے ہال ٹکٹ22مئی کے بعد جاری کئے جائیں گے اصل امتحان 4جون کو ہوگا۔ اصل امتحان کے نتائج کا اعلان19 کو ہوگا۔ انٹرویو کیلئے کال لیٹر26جون کے بعد جاری ہوں گے۔انٹرویو اور گروپ ایکسر سائیز10جولائی کو ہوگا۔5 اگست کو قطعی نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔ تفصیلات کیلئے ویٹ سائٹ دیکھئے۔ www.sbionline.in

Comments

comments