Saturday , 26 May 2018
بریکنگ نیوز
Home » بزم اطفال » سلوٹھ سست و کاہل جانور

سلوٹھ سست و کاہل جانور

بچو!آج ہم آپ کو ایک ایسے جانور کے بارے میں بتائیں گے کہ جسے دُنیا میں سست و کاہل جانور کہا جاتا ہے۔ہاں! یہ سست اور کاہل جانور کا نام سلوٹھ ہے جو براعظم ایشیاء میں نہیں بلکہ وسط اور جنوبی امریکہ کے گرم علاقوں کے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ سلوٹھ ایک دلکش اور سست و کاہل جانور ہے اس کا جسم لمبے‘ گھنے بالوں سے ڈھکا ہوتا ہے یہ اتنا سست ہوتا ہے کہ بسا اوقات اس کے بالوں پر کائی جمع ہوجاتی ہے۔ دلکش اور سست سلوٹھ‘ درختوں کے اوپر پتے کھاتے ہوئے رہتا ہے وہ کبھی کبھی نیچے آتا ہے۔ روزآنہ کم وبیش 19تا 20 گھنٹے سوتے رہتا ہے یا پھر اُونگتا رہتا ہے ۔ مابقی وقت حملہ آوروں سے بچنے میں گذارتا ہے۔ وہ‘ دن بھر میں بمشکل41گز ہی چل پاتا ہے۔ اس کی چال میں پھرتی نہیں ہوتی وہ آہستہ آہستہ رینگتے رہتا ہے۔ مادہ سلوٹھ‘ ہر سال ایک بچے کو جنم دیتی ہے اور وہ6ماہ تک اپنے بچے کی پرورش کرتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سلوٹھ‘ ایک دن میں تقریباً15گھنٹے درختوں پر اُونگتا رہتا ہے جبکہ مابقی 9 گھنٹے ‘ درختوں پر گذارتا ہے۔ جاگتے وقت بھی وہ بڑی مشکل سے حرکت کرتا ہے۔ سلوٹھ‘ اس قدر سست اور کاہل جانور ہے اکثر و بیشتر اس کی کھال پر کنجال یا کائی اُگتی ہے۔ مادہ سلوٹھ‘ اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہے اس جانور کی لمبائی 20.5 فیٹ ہوتی ہے اور اس کا وزن8تا18پاونڈ ہوتا ہے۔اس کے اگلے اور پچھلے دو‘ دو پیروں میں تین یا پانچ اُنگلیاں ہوتی ہیں جو سفید ‘ لمبے اور سامنے سے مڑی ہوتی ہیں جو لمبے ناخن کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے سر گول اور چہرہ ہلکا سیاہ ہوتا ہے ۔ ہونٹ کے اوپر ناک ہوتی ہے اور اسکے دونوں جانب چھوٹی آنکھیں ہوتی ہے جو ویرانی کو ظاہر کرتی ہیں ۔ سلوٹھ‘زیادہ تر وقت درختوں سے لٹکے ہوئے رہتے ہیں۔ ان کا چہرہ ایسا دکھائی دیتا ہے جیسا کہ وہ مسکراتے ہیں ۔ ان کی گردن میں اضافی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اسلئے وہ اپنا سر آگے کی جانب اور ہر سمت میں بہ آسانی گھما سکتے ہیں ۔ اسکے جسم پر جمنے والی کائی‘اسے حملہ آوروں سے بچائے رکھتی ہے۔ہنگامی حالات میں وہ تیزی کے ساتھ بھاگ سکتے ہیں اور پلٹ کر حملہ آور پر حملہ بھی کرسکتے ہیں اور اپنے خونخوار پنجوں سے حملہ کرتے ہیں چیخ چیخ کر حملہ آور کو خوفزدہ کرتے ہیں ۔ گھنے اور بلند درختوں کے اوپری حصہ میں رہنے والے سلوٹھ‘ درختوں کے پتے‘کونپلیں اور پھول اور کلیاں کھاتے ہیں‘حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ سست وکاہل جانور بہترین تیراک بھی ہے۔ وہ ہفتہ میں ایک دن‘ زمین پر آتے ہیں۔

Comments

comments