Saturday , 22 September 2018
بریکنگ نیوز
Home » بزم اطفال » اقوال زرین
اقوال زرین

اقوال زرین

v اپنی زبان کو دوسرے کے عیب سے آلودہ نہ کرو کیونکہ عیب تمہارے میں بھی ہیں اور زبانیں دوسرے لوگوں کی بھی ہیں۔ v خوش رہنے کا ایک اچھا اُصول یہ ہے کہ جہاں یہ لگے کہ آپ کی جگہ نہیں ہے‘وہاں خاموشی سے خود کو الگ کرلو۔vچھوٹے چھوٹے شکووں سے بڑے بڑے رشتے کمزور پڑجاتے ہیں۔vاپنی غلطی کا اعتراف کرلینا ایک بہترین خوبی ہے اس سے نفس میں عاجزی پروان چڑھتی ہے اور تکبر کمزور پڑتا ہے۔vبڑا انسان وہ ہے جس کی محفل میں کوئی خود کو چھوٹا نہ سمجھے۔vجاہلوں کا طریقہ یہ ہے کہ جب ان کی دلیل‘مقابل کے سامنے نہیں چلتی تو وہ لڑنا شروع کردیتا ہے۔vوہ شخص کامیاب نہیں ہوتا جس میں ناکامی کا خوف‘ کامیابی کی چاہت سے زیادہ ہو۔vتوکل سیکھنا ہو تو پرندوں سے سیکھو…وہ جب شام کو گھونسلوں کی طرف جاتے ہیں تو اُن کی چونچ میں کل کیلئے کوئی دانہ نہیں ہوتا۔vمحنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہے اور کاہل کے سامنے کنکر‘پہاڑ لگتا ہے۔

Comments

comments