Thursday , 16 August 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » ٹیکنالوجی » دُنیا کا تیز رفتار میموری کارڈ
دُنیا کا تیز رفتار میموری کارڈ

دُنیا کا تیز رفتار میموری کارڈ

ٹکنالوجی کی ترقی نے دُنیا کو مزید تیز رفتار بنا دیا ہے۔ انٹر نیٹ کے ذریعہ ہر قسم کے مواد کی تیز رفتار ترسیل اب انتہائی آسان ہوگئی ہے۔اسمارٹ فونس میں اپنا ڈاٹا محفوظ رکھنے کیلئے جو ایس ڈی کارڈز استعمال ہوتے ہیں ان کی کارکردگی کی رفتار کو بھی بڑھایا گیا ہے۔
سونی کارپوریشن(جاپان) نے دُنیا کا سب سے تیز رفتار ایس ڈی میموری کارڈ تیار کر لیا ہے جس میں300میگا بائیٹس فی سکینڈ کی رفتار سے ڈاٹا پڑھا جاسکتا ہے جبکہ اس پر ڈاٹا کو اسٹور کرنے کی رفتار299Mbps بتائی جارہی ہے اس میموری کارڈ کوSF-G کا نام دیا گیا ہے یہ64-32اور128جی پی گنجائش کے ساتھ دستیاب ہوگا لیکن ابھی اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس کی فروخت کا آغاز اس سال اپریل سے ہوگا۔ ابھی تک جو میموری کارڈز دستیاب ہیں ان میں دیر تک ڈاٹا کی منتقلی میں رفتار برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے اسلئے ایک ساتھ بڑا ڈاٹا منتقل کرنے پر میموری کارڈ کی رفتار سست ہوجاتی ہے اور ایک وقت اس کی رفتار گھٹ کر4Mbps رہ جاتی ہے لیکن سونی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جو میموری کارڈ تیار کیا ہے اس کی رفتار لمبے وقت تک برقرار رہے گی اگرچہ اس وقت بازار میں سب سے بڑی گنجائش کے جو ایس ڈی کارڈ دستیاب ہیں اس میں256 جی پی کی گنجائش ہے سونی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈاٹا کارڈ کی گنجائش میں اضافہ پر بھی توجہ دی جائیگی۔

Comments

comments