Tuesday , 24 April 2018
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا » پاکستان میں ہندوستانی مشائخ کی پر اسرار گمشدگی اور بازیابی
پاکستان میں ہندوستانی مشائخ کی پر اسرار گمشدگی اور بازیابی

پاکستان میں ہندوستانی مشائخ کی پر اسرار گمشدگی اور بازیابی

دہلی کی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاؒ کے سجادہ نشین کے بشمول دو مشائخ جو14مارچ کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہوئے تھے‘ کہ پڑوسی ملک میں اچانک لاپتہ ہوگئے۔ ان دو ہندوستانی مشائخ کے پاکستان سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوجانے کی اطلاع پر ملکی مشائخ اور ہندوستانی مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تا ہم پاکستانی میڈیا نے بتایا کہ دو ہندوستانی مشائخ یہاں صحیح سلامت اور محفوظ ہیں او روہ اپنے مادر وطن بھی بحفاظت لوٹ چکے ہیں۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتہ میں ہندوستانی مذہبی رہنما سید آصف نظامی اور ان کے بھتیجہ نظام نظامی کو لاہور ایر پورٹ سے اُٹھا لیا گیا جبکہ یہ دونوں شاہین ایر لائن کے ذریعہ کراچی جانیوالے تھے۔آئی ایس آئی نے ان دونوں کو تحویل میں لیتے ہوئے انہیں نامعلوم مقام روانہ کردیا تا کہ ان سے پوچھ تاچھ کی جاسکے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ان کے روابط کے الزام میں ان دو مشائخ کو تحویل میں لیا گیا۔ یہ دو مشائخ‘مذہبی دورے پر پاکستان گئے ہوئے تھے ان کے شیڈول میں رشتہ داروں سے ملاقات کا پروگرام بھی شامل تھا۔رشتہ داروں سے ملنے کیلئے یہ دونوں کراچی بھی گئے۔درگاہ نظام الدین اولیاؒ کے سجادہ نشین اور ان کے بھیتجہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات کے بعد ہندوستان نے حکومت پاکستان سے ربط پیدا کرتے ہوئے ان دو ہندوستانیوں کی صحیح سلامت بازیابی کی خواہش کی تھی ۔
حضرت شاہ کمال ثانیؒ کا عرس شریف
حضرت شاہ کمال الدین بخاری ؒ اپنے وقت کے بلند مرتب ولی گذرے ہیں۔ آپ ایک فطری اور مذہبی شاعر تھے۔ ٹیپو سلطان شہید ؒ نے آپ کو’’ جامی دکن‘‘ کے خطاب سے سرفراز کیا تھا۔ شاہ کمال الدین بخاری(اول) بیجا پور سے ہجرت کر کے بدویل‘شاہ نور‘کرنول‘کڑپہ‘رائے چوٹی سے ہوتے ہوئے گرمکنڈہ پہنچے اور اسی کو اپنا مسکن بنا لیا۔ان کے صاحبزادے سید جمال الدین بخاری تھے جن کے تین بیٹے سید محمد شاہ میر‘ سید شاہ نور اللہ باشاہ‘سید کمال الدین بخاری شاہ ثانی تھے۔ حضرت شاہ کمال ثانی ؒ بھی کمال کے شاعر تھے۔ آپ کی تربیت آپ کے حقیقی بھائی سید شاہ محمد شاہ میر نے کی۔آپ کے دیوان میں صوفیانہ نظریات کو بڑی حکمت سے سجایا گیا ہے۔آپ کا وصال 11صفر 1224ھ کو ہوا۔ حضرت سید شاہ ظہور اللہ حسینی سجادہ نشین آستانہ شاہ کمالیہ گرمکنڈہ ضلع چتور کی اطلاع کے مطابق حضرت شاہ کمال الدین ثانی ؒ کا عرس شریف29اپریل کو منعقد ہوگا۔ صندل مالی28اپریل کو رات9:30 بجے منعقد ہوگا۔

Comments

comments